منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات مورخہ 4 اگست 2012ء کو منہاج المدینہ ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت محترم نصرت امین (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد) نے کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض محترمہ سحر بٹ (کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم (سسٹر) نے سرانجام دیئے جبکہ سندس رؤف (ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

حسن قرات کے مقابلہ میں 12 طالبات نے حصہ لیا جبکہ جیوری کے فرائض محترمہ شیرین اور محترم فرخندہ نے سرانجام دیے۔ محترمہ آمنہ یونس، ثناء رؤف اور شائیہ عندلیپ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کا اختتام محترمہ نصرت امین کے اختتامی کلمات سے ہوا۔

ٹریننگ ورکشاپ برائے اعتکاف 2012

منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے لیئے اعتکاف کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی تمام طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی ابتداء میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طالبات سے کہا کہ انہیں تمام شہروں سے آنے والی معتکفات کا بھر پور طریقے سے خیال ر کھنا ہے اور ہر کام اخلاص نیت کے ساتھ کرنا ہے۔ خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر رضائے الہی، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی اور اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لئے کام کرنا ہے۔

بعد ازاں سابقہ مرکزی ناظمہ تربیت اور سربراہ ڈسپلن کمیٹی محترمہ فوزیہ شوکت نے طالبات سے فرمایا کہ وہ انفرادی اور اجتماعی نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور ٹیم ورک کو فوکس کریں ہر فرد اپنی ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے انجام دے، یہ دس دن آپ کی پرسنالٹی کو سنوارنے میں اہم کردار دا کریں گے۔

منہاج کالج فار ویمن کی پرنسپل محترمہ فرح ناز نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معتکفات کے لیئے رول ماڈل ہیں، انہیں اپنی انا، اپنی تھکاوٹ اور اپنی پریشانیوں کو پسِ پشت ڈال کر معتکفات کے آرام و سکون کو ترجیح دینی ہے۔

آخر میں مرکزی ناظمہ MSM سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ میں آنے والے تمام مہمانانِ گرامی، اسٹاف اور طالبات کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں محترمہ فوزیہ شوکت نے دعا کی۔

30 روزہ اسلامک لرننگ کورس (جھنگ)

منہاج القرآن ویمن لیگ فرید ملت یونٹ جھنگ صدر کے زیر اہتمام دوسرے عظیم الشان 30 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد 10 جون تا 10 جولائی 2012ء شیخ الاسلام کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کے قدموں میں واقع دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر میں کیا گیا اس کا دورانیہ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک تھا۔ اس لرننگ کورس میں جھنگ کی مختلف تحصیلوں و علاقوں سے 60 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ اس کورس میں محترمہ مسز مریم قدیر قادری ناظمہ فرید ملت یونٹ نے تجوید و قرات کے بنیادی قواعد کے ساتھ عملی مشق کروائی اور فقہی مسائل سے آگاہ کیا۔

محترم محمد صبغت اللہ قادری سجادہ نشین دربار فرید ملت و متولی دارالعلوم نے فرید ملت اور قائد محترم کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کے پیغام کو خواتین میں پھیلانے کا جذبہ پیدا کیا۔ محترم رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے طالبات کو منہاج القرآن کی بیرون ممالک کارکردگی کے حوالے سے جو لیکچر دیا۔ آخری دن تقریب تقسیم اسناد بھی دیدنی تھی جس میں بطور مہمانان گرامی قدر ہمشیرہ شیخ الاسلام محترمہ نصرت جبین قادری کے صاحب زادے غلام محی الدین قادری، محترم غلام سرور قادری، ضلعی امیر تحریک جھنگ محترم نور محمد کلیکہ، ضلعی ناظم تحریک جھنگ محترم حافظ محمد شکیل احمد قادری، ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ اور محترمہ آمنہ شبیر معلمہ تحفیظ القرآن ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ میں خصوص شرکت فرمائی۔ اس اختتامی تقریب میں لرننگ کورس میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کے چار گروپس نے نقابت، تلاوت، نعت اور خطابت کے ذریعے اپنے عملی جذبات کا مظاہرہ کیا اور تحریکی ترانے بھی پیش کئے۔ محترم نور محمد کلیلہ، غلام سرور قادری اور محمد صبغت اللہ قادری نے اپنے خطابات میں طالبات کو ہمیشہ ان جذبات کو سلامت رکھنے کی تلقین کی تقسیم اسناد اور خصوصی دعا کے ساتھ یہ لرننگ کورس اختتام پذیر ہوا۔