منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی رپورٹ

تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ پر نہایت گستاخانہ اور قابل اعتراض فلم بنانے اور اسے عالم اسلام کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ساری دنیا میں عام کرنے کے حوالے سے ساری دنیا کے مسلمانوں میں سخت اضطراب، غم و غصہ، نفرت، بے چینی اور احتجاج پایا جاتا ہے۔ مغربی دنیا کے اس نہایت گستاخ اور دہشت گردانہ اقدام کی وجہ سے امت مسلمہ خاص طور پر اور فہم و شعور رکھنے والے غیر مسلم بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل بھی پوری دنیا میں ہر سطح پر نہایت حکیمانہ اور مدبرانہ طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

لاہور

20 اکتوبر 2012 ء دن 2بجے مرکزی ریلی لاہور ریلوے اسٹیشن تا GPOچوک نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ’’ہم عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاسباں ہیں پاسباں‘‘ کے نعروں کی گونج میں منہاج القرآن کے کارکن سخت گرمی کے باوجود نہایت پرامن اور باوقار طریقے سے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار عزق کرتے ہوئے جی پی او چوک پہنچے۔ وقتاً فوقتاً منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچار خطابات کی صورت میں کیا۔ خواتین کی قیادت محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ گلشن ارشاد اور محترمہ ارشاد اقبال نے کی۔ محترمہ عطیہ بنین، محترمہ ہما وحید، محترمہ صائمہ ایوب اور لاہور کی تمام ٹاؤنز داتا گنج بخش ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، کینٹ ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نشتر ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور C، سمن آباد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ,B اور C، شالیمار ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اقبال ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور گلبرگ ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناظمات نے بھرپور محنت اور Motivation سے ہزاروں خواتین ریلی میں شریک ہوئیں۔ تقریباً شام 4:45 بجے جی پی او چوک میں ہزاروں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرکزی ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کیا اور منہاج القرآن کی پالیسی کی ترجمانی کی۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سمندر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ ایک گھنٹے کے ویڈیو خطاب میں شیخ الاسلام نے گستاخ فلم، اس میں ملوث افراد اور اس کے حامی ممالک کے غیر ذمہ دارانہ کردار کی سخت مذمت کی اور نہایت مدبرانہ اور مدلل طریقے سے اس دہشت گردانہ اقدام کا حل پیش کیا۔ خطاب کے بعد نائب امیر تحریک محترمہ علامہ محمد صادق قریشی نے دعا کی اور محترم صاحبزادہ محمد حسین آزاد الازہری کی امامت میں تمام شرکاء ریلی نے نماز عصر ادا کی اور یہ پرامن ریلی اختتام کو پہنچی۔

فیصل آباد

23 اکتوبر کا دن 12 بجے سہ پہر فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد کے تمام PP's کے علاوہ ضلع چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تحصیلات سے کثیر خواتین نے شرکت کی۔ ریلی میں خواتین کی قیادت کے لئے مرکزی ٹیم سے محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ سدرہ کرامت نے کی اور فیصل آباد کی مرکزی ٹیم میں محترمہ اختر کلثوم ہدایت رسول، محترمہ فاطمہ سجاد، محترمہ فرحت دلبر، محترمہ ثمر سعید، محترمہ تسنیم افضال، محترمہ قمرالنساء، محترمہ فریحہ خان نے کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی بیٹیوں کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خطاب کیا اور نبی رحمت کی شان میں گستاخانہ فلم کی بھرپور مذمت کی۔

راولپنڈی

22 اکتوبر دن 12بجے سے 4 بجے راولپنڈی لیاقت باغ تا اسلام آباد عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راولپنڈی کے تمام PP's، راولپنڈی ڈویژن ضلع اسلام آباد اور اٹک کی تمام تحصیلات سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کی قیادت کے لئے مرکزی ناظمہ MSM سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے شرکت کی اور سرور کائنات کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فعل دہشت گردی کے فروغ اور امن عالم کی تباہ کاری کے لئے بدترین سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاOIC کو چاہئے کہ وہ ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لئے عالمی عدالت انصاف سے قانون منظور کروائیں۔

ملتان

23 اکتوبر دن 11بجے سے 3 بجے ملتان کچہری چوک تا گھنٹہ گھر عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ملتان کے تمام ٹاؤنز، چشتیاں، لیہ، وہاڑی، لودھراں، دنیا پور، چیچہ وطنی، میانچنوں اور بہاولپور سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کی قیادت کے لئے مرکزی MWL سے محترمہ افنان بابر اور محترمہ نائلہ جعفر نے شرکت کی۔ ملتان کی تاریخ میں اتنی کثیر تعداد میں خواتین کی یہ اپنی نوعیت کی منفرد Ro صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم d صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ctivity تھی۔ محترمہ افنان بابر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ان کے علاوہ کراچی، میاں چنوں، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، بہاولپور، میر پور، ہزارہ ڈویژن اور پشاور میں ہزارہا خواتین نے عظمت و ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ریلیز نکالیں۔جس کے لئے ملک بھر میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے احتجاجی ریلیز نکالی گئیں جن میں MWL کی بھرپور شرکت رہی جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

پندرہ روزہ دورہ برائے تنظیمی توسیع و استحکام اضلاع(چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ)

مورخہ 5ستمبر سے 14ستمبر2012ء ان مختلف اضلاع میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنا اور تحریک بیداری شعور فروغ کے لئے مرکز سے محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ نبیلہ یوسف تشریف لے گئیں۔جس میں سے ان اضلاع کی مختلف تحصیلات کی تفصیل رپورٹ درج ذیل ہے۔

لالیاں:تنظیم نو

مورخہ 5ستمبر11بجے صبح عرفان القرآن اسلامک سنٹر میں محفل کا اہتمام کیا جس میں ویمن لیگ لالیاں کی ذمہ داران اور80کے لگ بھگ شرکاء تھیں ۔محترمہ ساجدہ صادق نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے تقاضوں پر گفتگو کی۔

چنیوٹ:تنظیم سازی

5ستمبر بوقت 4بجے دوپہر صدرِ تحریک کے گھر حلقہ درودکا اہتمام کیا گیا ۔جس میں 35خواتین شریک ہوئیں۔جس میں درودِ پاک کی فضیلت واہمیت پر محترمہ ساجدہ صادق نے گفتگو کی۔

سیدوالا: ورکرز کنونشن

6ستمبر کو سید والا میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں گردونواح کی تمامUC'sکے کارکنان ،رفقاء اور وابستگان کے علاوہ 90عام خواتین بھی شامل تھیں ۔ محترمہ ساجدہ صادق نے سیدہ کائنات لختِ جگر آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرتِ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سیرت وکردار پہ گفتگو کی۔ آخر میں UC'sمیں تنظیمی استحکام کے لئے بریفینگ دی گئی۔

سمندری:تنظیم سازی

مورخہ7ستمبر کو منہاج ماڈل سکول سمندری میں خواتین کے لئے محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں400خواتین شریک ہوئیں اس کا مقصد تحصیل سمندری کی تنظیم سازی کرنا تھا۔ پھر محترمہ ساجدہ صادق نے سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے تقاضوں پر بات کی۔ بعدازاں دعا کچھ خواتین نے خدمتِ دین کے لئے ذمہ داری لینے کی خواہش کا اظہار کیا ان کو تنظیم میں منظم کیا گیا۔

گوجرہ :ورکرز کنونشن

مورخہ8ستمبر کو پرل میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ نے ورکزکنونشن کا اہتمام کیا۔ جس میںUC'sکے کارکنان اور رفقاء ووابستگان 200کی تعداد میںموجود تھے ۔محترمہ ساجدہ صادق نے تحریک بیداری شعور اور تنظیمی نیٹ ورک کو مستحکم بنانے کے لئے گفتگو کی۔

اسی روز شام میں تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ تنظیمی نشست بھی رکھی گئی اس کے علاوہ یونین کونسلز میں تنظیم سازیوں اور Unitلیول پر تنظیم سازی پرفوکس کیا گیا مزیدتحصیل کی عہداران UC'sکی divisionبھی کی گئی تاکہ ہر تحصیلی ذمہ داران مکمل توجہ سے اپنے یونین کونسل کو مستحکم کرے۔

شورکوٹـ : تنظیمی نشستیں اور تحریک بیداری شعور

مورخہ10ستمبر کو شورکوٹ کینٹ میں 3مقامات پر تنظیمی نشستیں کی گئی ۔جس میںUC'sکی تنظیم سازیوں اور بیداری شعور کے فروغ کے لئے محترمہ ساجدہ صادق نے بریفنگ دی۔

دو کالجز میں بھی بیداری شعور پر لیکچر دیا گیا جس میں پاکستان کے حالات اور موجودہ انتخابی نظام میں خرابیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس کے حل کیلئے بھی سٹوڈنٹس کو "Vote for None"کی بریفنگ دی۔

اٹھارہ ہزاری:تنظیم سازی

مورخہ 11ستمبر بوقت 4بجے دوپہر صدرِ تحریک نے رفقاء ،وبستگان اور گردونواح کی25 خواتین کے لئے حلقہ درود کا اہتمام کروایا۔ محترمہ ساجدہ صادق نے درود پاک کی اہمیت وفضلیت اور آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رشتہ غلامی کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔

احمد پور سیال:تنظیم نو

مورخہ 12ستمبر بوقت 11بجے صبح منہاج مال سکول میں وابستگان ،رفقاء اور تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا۔ تحریک بیداری شعور کے تعارف کے ساتھ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اور ان کے ساتھ نشست امتی کا حق ادا کرنا اور اس کے تمام تر تقاضوں کوپورا کرنا پر بہت مؤ ثر گفتگو کی بعد ازاں کارکنان رفقاء و وابستگان کی مشاورت سے تنظیم نو کی گئی ۔

جھنگ:عوامی نشست

مورخہ 13ستمبر عرفان القرآن اسلامک سنٹر میں تحصیلی کارکنان اور دیگر خواتین کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بیداری شعور کے پیغام کو عام کرنے کے لئے کچھ بہنوں کوذمہ داری بھی دی گئی۔

نیالاہور:تنظیم سازی

مورخہ17ستمبر منہاج القرآن سکول میں خواتین کے لئے محفل منعقد کی گئی جس میں 100کے لگ بھگ شرکاء ،سکول کا سٹاف اور وابستگان موجود تھیں ۔محترمہ ساجدہ صادق نے خدمتِ دین کی اہمیت پر گفتگو کی بعد ازاں منہاج القرآن ویمن لیگ کا منظم طور پر آغاز کرنے کے لئے motiv صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم te کیا گیا اور ان کو ان کی ذمہ داریوں اور پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مونگی بنگلہ

مورخہ 17ستمبر تحصیل گوجرہ کی یونین کونسل مونگی بنگلہ میں 4یونین کونسل کے ذمہ داران سے تنظیمی نشست کی گئی جس میں ان کی موجودہ ورکنگ کا جائزہ کیا گیا اور تنظیمی نیٹ ورک کے استحکام اور توسیع کی ہدایت دی گئی علاوہ ازیں بیداری شعور کے فروغ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

کمالیہ:تنظیمی نشست

منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مورخہ 18ستمبر کو تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں یونین کونسل کے کارکنان اور رفقاء وابستگان کے ساتھ ساتھ تحصیلی تنطیم کے ذمہ داران اور سیئنر تحریکی بہنوں نے شرکت کی۔ کارکنان کی مشاورت سے تنظیم نو کی گئی اور تمام تحصیلی ذمہ داران اور UC'sکے کارکنان کو تنظیمی توسیع اور استحکام کا لائحہ عمل دیا گیا۔

پیر محل : تنظیم سازی

مورخہ 18ستمبر 4بجے دوپہر ناظم تحریک کے گھر خواتین کے لئے محفل کا اہتمام کیا گیا محترمہ ساجدہ صادق نے سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت پر گفتگو کی۔ بعدازاں کچھ خواتین پر مشتمل تنظیم بنائی گئی اور ذمہ داران کو ان کے پروجیکٹس کے بارے میں بریف کیا گیا۔

رجانہ

مورخہ19ستمبر کو صبح11بجے رجانہ میں تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا اور کنوئنیگ باڈی تشکیل دی گئی۔ ان ذمہ داران کو تنظیم کومکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا۔

منڈی شاہ جیونہ:تنظیم سازی

20ستمبر کو منہاج ماڈل سکول میں خواتین کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ ساجدہ صادق نے بیداری شعور کی بریفنگ دی اور بعدازاں ’’جدا ہو سیاست سے تورہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ پر گفتگو کی۔ بعد ازاں تحصیل کی تنظیم کا سٹرکیچربنایا گیا۔

چار روزہ تنظیمی دورہ جات (تحصیل اٹک)

مورخہ 5ستمبر2012ء سے8ستمبر اٹک کی تحصیلات میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریک بیداری شعور کو فروغ دینے کے لئے مر کزسے محترمہ شاکرہ چوہدری (ناظمہ MSMسسٹرز(تشریف لے گئیں۔اٹک کی تحصیلات میں پنڈی گیھپ ، جنڈ ، فتح جنگ ، باہتر ، حسن ابدال اور حضرو شامل تھیں۔

مورخہ 5ستمبر 2012ء کو پنڈی گیھپ میں ورکرزکنونشن کا انعقاد ہوا جس میں 9 UC'sکے کارکنان ،رفقاء اور وابستگان نے شر کت کی ۔محترمہ شاکرہ چوہدری نے بیداری شعور پر خطاب کیا۔ بعد ازاں کارکنان کی ورکنگ رپورٹ لی گئی ۔اسکے بعد پنڈی گیھپ کی UC'sنوشہرہ اوراخلاص میں بیداری شعور پر پروگرامز بھی رکھے گئے جس میں محترمہ شاکرہ چوہدری نے بیداری شعور کا mess صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم geعوام الناس تک پہنچایا اور اخلاص میں تنظیم سازی کی۔بعد ازاں منہاج ماڈل سکول اور اسلامک سنٹر کاوزٹ کیا گیا۔

مورخہ 6ستمبر کو تحصیل جنڈ میں ورکرزکنونشن رکھا گیا جس میں کارکنان کو بیداری شعور کی مہم اور تنظیمی نیٹ ورک میں استحکام پر بریفنگ دی گئی اور تحصیلی باڈی کو تنظیم نو اوردوUC's کی تنطیم سازی کی گئی ۔پروگرام کے بعد فتح جنگ (سٹی) میں عظیم الشان بیداری شعور کنونشن رکھا گیا جس میں تمام UC'sاور دور نزدیک سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔خطاب میں محترمہ شاکرہ چوہدری نے بیداری شعور کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کو کہا۔

مورخہ 7ستمبرصبح 9بجے فتح جنگ (سٹی) کے تمام کارکنان کے ساتھ تنظیمی نشست ہوئی جس میں انھیں تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع اور استحکام کے مختلف toolsبتائے گئے۔پروگرام کے بعد باہتر (فتح جنگ) میں بیداری شعور کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دورنزدیک کی خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ شاکرہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی کے لئے میدانِ عمل میں نکلنا چائیے۔ پروگرام کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ باہتر کی تنظیم سازی کی گئی۔پروگرام کے بعد حسن ابدال میںuc27میں تنظیم نشست رکھی گئی اور تنظیم سازی گی گئی ۔

مورخہ 8ستمبرکو تحصیل حضرو میں دو (جلالیہ ،قاسمیہ )UC'sمیں منہاج ماڈل سکول میں پروگرام رکھا گیا ۔جس میں خواتین وطالبات کی تنظیمی سازی گی گئی۔

تنظیمی وزٹ گوجرانوالہ، علی پور چٹھہ (رپورٹ: نسرین اسلم)

مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے گوجرانوالہ میں تحریکی و دعوتی کام کو مستحکم کرنے کے لئے 4 روزہ وزٹ کیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

مورخہ 6 ستمبر 2012ء :PP93,PP91 ضلعی نگران نسرین اسلم ناظمہ گوجرانوالہ

مورخہ 7ستمبر 2012ء : PP94,PP98 ضلعی نگران حریرہ باور، حرا جرال، مریم اسلم، اسماء رفیق

مورخہ 8 ستمبر 2012ء: PP96,PP97,PP92 ضلعی نگران عائشہ طفیل، نسرین اسلم، سحر عنبرین، حریرہ باور

اس دورے میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے PP91 سے PP99 تک پورے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا۔ PP حلقہ جات اور UC's کے تمام کارکنان سے ملاقات کی۔ ورکنگ پر بھرپور ڈسکشن ہوئی۔ آپ نے اسلام میں خواتین کا کردار اورخدمت دین کی توفیق کے موضوعات پر پُرمغز گفتگو فرمائی۔ جس کے نتیجے میں PPحلقات میں UC اورUnit لیول پر مزید تنظیم سازیاں عمل میں آئی ہیں۔ مزید یہ کہ حلقات درود اور رفاقت سازی میں بھی مدد ملی ہے اور گوجرانوالہ بھر میں تمام PP کی تنظیمی ورکنگ میں تیزی آئی۔

علاوہ ازیں تحصیل علی پور چٹھہ کا بطور مرکزی نگران محترمہ گلشن ارشاد ناظمہ تربیت نے تین روزہ وزٹ کیا۔ جس میں تمام UC's اور کئی یونٹس کی ٹیم کے ساتھ خصوصی میٹنگز کیں اور دو UC's اور کئی یونٹ لیول پر تنظیم سازی عمل میں آئی۔ جس سے تنظیمی استحکام کو فروغ ملا۔ اس وزٹ میں تحصیلی ٹیم محترمہ طلعت جاوید، محترمہ رضوانہ اسلم، محترمہ عطیہ سہیل، محترمہ شمع نذیر تحصیلی نمائندہ کے طور پر ساتھ رہیں۔

تنظیمی دورہ (ملتان+ ساہیوال ڈویژن)

نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر اور نائب ناظمہ دعوت نائلہ جعفر نے 31 اگست 2012ء تا ستمبر 2012ء تک تنظیم نو اور تنظیم سازی کے لئے پاکپتن شریف، بورے والا، عارف والا، وہاڑی، میلسی، ٹبہ سلطان پور، کہروڑ پکا، لودھراں اور جہانیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں تحصیلی تنظیم سازی، تنظیم نو UC اور یونٹ تک کی تنظیم سازی شامل ہیں۔ نئے آنے والے کارکنان تحریک کی فکر اور Projects کے حوالے سے خصوصی بریفنگز دی گئیں۔ نیز ان کو تنظیم سازیوں کے ڈھانچے سے آگاہ کیا گیا۔ دوسرا وزٹ مورخہ 13 ستمبر تا 14 ستمبر کیا جس میں ساہیوال، عبدالحکیم اور خانیوال شامل ہیں۔ ان تنظیمات کو UC اور Unit لیول تک کی تنظیم سازی کے ٹارگٹ کے حوالے سے خصوصی بریف کیاگیا اور قبلہ حضور کی آمد تک اپنے تحصیلی سے Unit لیول تک کے Structure کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ویمن لیگ میر پور: بیداری شعور نشست

مورخہ 2 ستمبر بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ اور MSM سسٹرز میر پور کے ساتھ ضلعی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے خصوصی نشست بسلسلہ تحریک بیداری شعور کی۔ 100 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ کا انعقاد تحریک منہاج القرآن میر پور کے ضلعی آفس میں کیا گیا۔ محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے بیداری شعور مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور ویمن لیگ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

میٹنگ میں سابقہ صدر ویمن لیگ محترمہ شمیم مرزا اور ناظمہ ویمن لیگ محترمہ رضیہ سلطانہ نے خصوصی شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ رخسانہ زبیر اور ناظمہ محترمہ کبریٰ نثار نے بیداری شعور مہم کی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے عزم اور جذبہ کا اظہار کیا۔

سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس

آج کے ترقی یافتہ دور میں خواتین کو اپنا آئیڈیل حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات کو بنانا ہوگا۔ جو شان اور مرتبہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کو حاصل ہوا وہ تاریخ اسلام میں بہت کم خواتین کو حاصل ہوا۔ اگر ماں سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا جیسے کردار کی مالک ہو تو پھر ان کی گود سے حسن سلام اللہ علیھا اور حسین سلام اللہ علیہ جیسے عظیم بہادر مجاہد اور سیدہ زینب سلام اللہ علیھا جیسی بہادر بیٹیاں پیدا ہوتی ہے۔ کانفرنس کی صدارت مسز میاں ارشد پرویز اور باجی فرحت صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا نے کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ صابرہ عارف نے ادا کیا۔ تلاوت کی سعادت حافظہ قاریہ عاصمہ زمان نے کی۔ ناظمہ نشرو اشاعت راقمہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سابقہ ضلعی صدر ویمن لیگ محترمہ پروین اختر بھٹہ کی دعا کے ساتھ یہ عظیم الشان سیدہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

٭ عظیم الشان سیدہ کائنات کانفرنس برائے خواتین زیر اہتمام منہاج تحفیظ القرآن گرلز انسٹی ٹیوٹ گنگا پور منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ مریم خلیل صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جڑانوالہ نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ رخسانہ حسن نے فرمایا۔ اس پروگرام میں علاقے بھر سے تقریباً 600 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔

آخر میں مہتمم ادارہ اور اس پروگرام کے منتظم محمد اشرف قادری ناظم تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ’’سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا بزبان سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے عنوان سے شیخ الاسلام کی100 عدد سی ڈیز خواتین میں تقسیم کی گئیں۔

دولتالہ

دولتالہ منہاج القرآن وویمن لیگ چک بہادر یونٹ یونین کونسل جاتلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز حسن اختر راجہ صدر وویمن حلقہ پی پی 4 نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا بچہ بچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی حفاظت پر کٹ مرنے کی آرزو اور تمنا رکھتا ہے۔محترمہ راضیہ نوید (صدر اسلام آباد ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن وویمن لیگ اپنے آقاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ اورمتنازعہ فلم کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ oic کے پلیٹ فارم سے اس مسئلے کواٹھایا جائے اور اس فلم پر فوری پابندی عائد کروائے۔ایسی مذموم اور گستاخانہ حرکت کرنے والوں کو سختی سے روکا جائے۔ مسلمان کا یہ ایمان ہے کہ وہ ہر دکھ برداشت کر لیتا ہے مگر اپنے آق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ادنیٰ سی بے ادبی اور گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔

ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف مظاہرہ

10 اکتوبر کو قوم کی ایک عظیم بیٹی ملالہ یوسف زئی پر خواتین میں تعلیم پھیلانے کے لئے کام کرنے کے جرم میں دہشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اس حملے کے خلاف اور ملالہ یوسف سے اظہار یکجہتی کے لئے MWL کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں محترمہ نوشابہ ضیاء اور مسز ارشاد بیگم نے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف پر اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور اسے علم اور اسلام دشمنی قرار دیا۔