’’الفیوضات المحمدیہ‘‘ (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)

وظیفہ سورۃ الفیل

وظیفہ برائے دفعِ شرِ اعداء

دشمن کے شر سے محفوظ رہنے، اس کی تدبیروں کو ناکام کرنے اور حملہ آور کے شر و نقصان سے بچنے کے لئے اس سورت کا وظیفہ نہایت مفید اور موثر ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo {اَلَمْ تَرَ کَيْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِo اَلَمْ يَجْعَلْ کَيْدَهُمْ فِیْ تَضْلِيْلٍo وَّاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طيْرًا اَبَابِيْلَo تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍo فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍo}

  • یہ وظیفہ 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔
  • اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
  • اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے کا ہے۔
  • اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
  • اگر گیارہ یا چالیس بار پڑھتے ہوئے آخری بار پڑھنے لگیں تو آخری آیت ’’فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ‘‘ کی 100 بار ایک تسبیح کر لیں تو اس کی تاثیر مزید زیادہ ہو گی۔ ان شاءاﷲ دشمن سے نقصان پہنچانے کی توفیق سلب ہو جائے گی۔

{اَلْخَافِضُ ....منکرین و متکبرین کو پست کرنے والا}
وظیفہ برائے فتح و نصرت: یَا خَافِضُ

فوائد و تاثیرات: اس وظیفے کو 500 مرتبہ پڑھنے سے حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور مہمات آسان ہوجاتی ہیں نیز 1000 مرتبہ پڑھنے سے تمام دشمنوں سے امن و سلامتی اور فتح و نصرت ملتی ہے۔

عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔