ملکہ صبا

نظم

صدف بند تھے عرب کے جوانان تیغ بند
تھی منتظر حنا کی عروسِ زمینِ شام

اک نوجوانِ صورتِ سیماب مضطرب
آکر ہوا امیر عساکر سے ہمکلام

اے ابوعبیدہ رخصت پیکار دے مجھے
لبریز ہوگیا مرے صبرو سکوں کا جام

بے تاب ہورہا ہوں فراق رسول (ص) میں
اک دم کی زندگی بھی محبت میں ہے حرام

بولا امیر فوج کہ وہ نوجوان ہے تو
پیروں پہ تیرے عشق کا واجب ہے احترام

پوری کرے خدائے محمد (ص) تری مراد
کتنا بلند تیری محبت کا ہے مقام!

پہنچے جو بارگاہ رسول امیں (ص) میں تو
کرنا یہ عرض میری طرف سے پس از اسلام

ہم پر کرم کیا ہے خدائے غیور نے
پورے ہوئے جو وعدے کئے تھے حضور (ص) نے

(کلیات اقبال، بانگ درا)

{اقوال زریں}

  1. جو شخص حصول تعلیم پر ایک گھنٹہ کی ذلت برداشت نہیں کرسکتا وہ ہمیشہ کی ذلت میں پڑا رہتا ہے۔ (حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
  2. حق کا پرستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اس کے خلاف ہوجائے۔ (حضرت عائشہ صدیقہ)
  3. جو کوئی 5 وقت نماز پڑھتا ہے وہ رب العزت کی حفاظت میں ہے اور جس کی حفاظت خود رب العزت کرتا ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ (حضرت ابوبکرصدیق)
  4. جو آدمی زیادہ ہنستا ہے اس کا رعب کم ہوجاتا ہے۔ (حضرت عمرفاروق)
  5. دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں۔ (حضرت علی المرتضیٰ)
  6. برے دوستوں سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارا تعارف بن جائیں۔ (حضرت امام مالک)
  7. عرش والے کی عطا تمہاری عطا سے بہتر ہے۔ (حضرت امام ا عظم ابوحنیفہ)
  8. خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش رکھو۔ (حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی)
  9. جو دکھ دے اسے چھوڑ دو مگر جسے چھوڑ دو اسے دکھ نہ دو۔ (حضرت شیخ سعدی)

پھلوں اور سبزیوں کے فائدے

پھل اور سبزیاں انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ ہر پھل اور سبزی انسانی جسم کے لئے ایک قدرتی افادیت رکھتی ہے۔

  1. امرود: کھانے سے نزلہ، کھانسی، قوت ہاضمہ، پیٹ کے کیڑے، منہ کے چھالے اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔
  2. آم: کھانے سے جلد چمک دار ہوتی ہے اور بینائی تیز ہوتی ہے۔
  3. انناس: آنتوں اور گردوں کے مسائل سے بچاتا ہے۔
  4. تربوز: پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔
  5. اسٹرابری: سے قوت مدافعت بحال ہوتی ہے اور انسان نزلہ زکام سے بچا رہتا ہے اس کے علاوہ یہ پھل چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
  6. پپیتہ: جسم کو طاقت دیتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھاتا ہے، دل کو مضبوط کرتا ہے اور آنکھوں کو موتیا سے بچاتا ہے۔
  7. چکوترہ: جلدی انفیکشن اور کینسر سے بچاتا ہے۔
  8. سیب: دل کی حفاظت کرتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا۔
  9. گاجر: آنکھوں کی بینائی بہتر کرتی ہے اور کینسر سے بچاتی ہے۔
  10. انگور: گردے کی پتھری نہیں ہونے دیتا۔
  11. آڑو: ہارٹ اٹیک ہونے سے بچاتا ہے۔
  12. پیاز: بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور پھیپھڑوں کی صحت برقرار رکھتا ہے۔
  13. لہسن: کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے۔
  14. ادرک: بدہضمی کو دور کرتا ہے پسینہ نکالتا ہے اور بلغم ختم کرتا ہے۔
  15. شکر قندی: آنتوں میں رکے ہوئے غیر ضروری مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتی ہے اور بینائی تیز کرتی ہے۔
  16. کھیرا: وزن کم کرنے میں مدد دیتا اور حسن بڑھاتا ہے۔
  17. لیموں: کھانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔
  18. پالک، مولی اور مٹر: سے ڈپریشن میں کمی آتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے۔

(انتخاب: شازیہ۔ شعبہ سیکیورٹی)