نازیہ عبدالستار

مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے اقوال زریں

  1. ہم مخالفت میں ہی سیکھتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔
  2. ہار مان لینا کمزوری نہیں ہے اس کے برعکس یہ طاقت ہے۔ ہار ماننے سے بندہ کھولتے پانی میں رہنے سے بچ جاتا ہے اور محفوظ جگہ پر رہنا شروع کردیتا ہے۔
  3. جب ہر شخص کچھ بننے کی کوشش کرتا ہے تو کچھ نہ بنو۔ خالہ پن کے دائرے میں آجاؤ۔ انسان کو ایک برتن کی طرح ہونا چاہئے۔ خالی پن سے انس کرو۔
  4. جیسا کہ برتن اپنے اندرونی خالی پن سے قائم ہوتا ہے اسی طرح انسان اپنی کچھ نہ ہونے کے علم سے قائم ہے۔
  5. ایک اچھا انسان کسی سے شکایت نہیں کرتا وہ خامیاں تلاش نہیں کرتا۔
  6. خوشی خالص اور صاف پانی کی طرح ہے جہاں جہاں یہ بہتا ہے حیرت انگیز طور پر شاندار شگوفے کھلتے ہیں۔
  7. غم ایک سیاہ سیلاب کی مانند ہے جہاں جہاں یہ بہتا ہے شگوفوں کو کھلا دیتا ہے۔
  8. اچھا آدمی مرجائے تو اس کی جگہ اچھا آدمی ہی لیتا ہے۔ ایک برے مرد شخص کی جگہ ایک برا شخص لے لیتا ہے جبکہ کل ہمیشہ وہی رہتا ہے اور ہر دن مختلف ہوتا ہے۔
  9. اجزا اگرچہ ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کل اپنی حالت پر برقرار رہتا ہے۔
  10. چالاکی اور دھوکے کی فکر مت کرو۔ اگر کچھ لوگ تمہیں جال میں پھانسنے کی کوشش کرتے ہیں اور تمہیں ایذا پہنچاتے ہیں تو اللہ بھی ان کو جال میں پھنسا رہا ہے۔ کنواں کھودنے والے کنوئیں میں جاگرتے ہیں۔ کوئی برا آدمی سزا پائے بغیر نہیں رہتا اور اچھائی جزا پائے بغیر نہیں ہوتی۔ حق پر یقین رکھو اور باقی جو ہوتا ہے ہونے دو۔

چکن بریڈ رولز

اجزاء

چکن (بون لیس) 500 گرام، آلو (ابلے ہوئے)، دو عدد، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ایک چھوٹا پھول، شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، گاجر (کش کی ہوئی)ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ (پسی ہوئی) 2 چائے کے چمچ، ہری مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ، سویا سوس 2 کھانے کے چمچ، انڈے دو عدد، سینڈوج بریڈ ایک عدد

ترکیب

سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھوکر ایک پین میں نمک کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ چکن میں صرف اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گلنے تک خشک ہوجائے۔ اب ایک اور پین میں پانی ابالیں اور اس میں سبزیاں ڈال کر صرف دو منٹ تک پکائیں اور پھر پانی سے نکال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ جب تک سبزیاں ٹھنڈی ہوں آپ ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو میش کریں اور تمام سبزیاں اس میں شامل کرلیں جب چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس کے ریشے کرکے اسے بھی سبزیوں کے پیالے میں شامل کرلیں رولز کا آمیزہ تیار ہے۔ رولز تیار کرنے کے لئے پہلے کٹنگ بورڈ پر سلائس رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے ان کے کنارے کاٹ لیں پھر سلائس کو پانی سے گیلا کریں اور دبا کر فالتو پانی نکال دیں پھر اس میں چکن اور سبزیاں کا آمیزہ رکھ کر احتیاط سے رول کریں تاکہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں جب رولز تیار ہوجائیں تو ایک پیارلے میں دو انڈے چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ کے ساتھ پھینٹیں اور ساتھ ہی کڑاہی میں تیل گرم ہونے کے لئے رکھ دیں اور چولہے کی آنچ تیز نہیں ہونی چاہئے جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو رولز انڈے میں ڈبوکر تل لیں لذیذ گرما گرم رولز تیار ہیں۔

دانتوں کی تکالیف اور کارآمد گھریلو نسخے

دانت کا درد ایسی چیز ہے جو انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور اسے برداشت کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اکثر اوقات یہ درد اس وقت اٹھتا ہے ہر دن جب انسان کا ڈاکٹر تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے ایسے میں چند گھریلو نسخے آپ کو درد سے چھٹکارا دلواسکتے ہیں۔ ان نسخوں پر عمل کرنے سے آپ کی تکلیف وقتی طور پر دور ہوجائے گی۔

چیونگم کا استعمال

دانت کے ٹوٹنے یا فلنگ واپس نکل جانے کی صورت میں پیدا ہونے والے درد سے بچنے کے لئے متاثرہ جگہ کو چیونگم سے بھردیں یوں آپ کو وقتی طور پر آرام آجائے گا تاہم بعد میں ڈاکٹر سے رجوع بھی ضرور کیجئے۔

براؤن کاغذ

ایک چھوٹے سے براؤن کاغذ کو سرکہ میں ڈبوکر اس پر کالی مرچیں چھڑک لیں اب یہ کاغذ گال پر لگائیں۔ کاغذ سے پیدا ہونے والی گرمائش آپ کے دانتوں کی تکالیف میں آرام کا باعث بنے گی۔

برف

برف کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو تھیلی میں رکھ کر اور تھیلی کو کپڑے میں لپیٹ کر متاثر دانت پر 15 منٹ کے لئے لگائیں۔ اس طرح اعصاب سن ہوجائیں گے اور آپ کو تکلیف محسوس نہیں ہوگی۔