مرتّبہ: نازیہ عبدالستار

شیخ عبدالقادر جیلان رحمۃ اللہ علیہ  کے اقوال زریں

  1. اللہ تعالیٰ نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپالیا ہے اس لئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے اس کے خلاف نہ کہو۔
  2. بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
  3. دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔
  4. اپنا سر اونچا رکھو کہ تم کسی سے نہیں ڈرتے لیکن اپنی نگاہیں نیچے رکھو تاکہ پتہ چلے تم ایک باعزت گھرانے سے تعلق رکھتے ہو۔
  5. شیخ عبدالقادر جیلان رحمۃ اللہ علیہ  سے کسی نے دریافت کیا کہ ہم اللہ کی راہ میں کس کو دیں کیونکہ ہمیں نہیں پتہ چلتا کہ کون مستحق ہے اور کون غیر مستحق؟
  6. انہوں نے فرمایا: اے نادان! تو اللہ کی راہ میں مستحق کو بھی دے اور غیر مستحق کو بھی تجھے اللہ تعالیٰ وہ بھی عطا کرے گا جس کا تو مستحق ہے اور جس کا تو مستحق بھی نہیں۔۔۔
  7. اللہ کی بندگی سے خود کو آراستہ کرو اور اس کے دروازے سے پیچھے نہ ہٹو۔
  8. گناہوں سے مکمل پرہیز کرو اور خود کو ان کے ساتھ آلودہ نہ کرو۔
  9. جو شخص اپنی ضرورت سے زیادہ خوراک اور نیند میں مصروف رہے گا اس کے ہاتھ سے بہت سی بھلائیاں نکل جائیں گی۔
  10. جو شخص علم رکھنے کے باوجود، بیداری کی بجائے نیند کو اختیار کرے وہ نہایت ناقص چیز کو پسند کرتا ہے۔
  11. محتاجی یہ ہے کہ انسان اللہ کو چھوڑ کر بندوں کے پیچھے بھاگے۔

حضرت مجدد الف ثان رحمۃ اللہ علیہ کے اقوال زریں

  1. احسان ہر جگہ بہتر ہے لیکن ہمسائے ساتھ بہترین ہے۔
  2. جس قادر مطلق نے زبان کو گویائی عطا کی وہی قلب کو قوت ذکر عطا فرماتا ہے۔
  3. عبادت ان اعمال کا نام ہے جو انسان کو خدا کا ہم آہنگ بنادے۔
  4. مومن ہو یا کافر کسی کی دل آزاری نہ کرو اس لئے کہ کفر کے بعد یہی سب سے بڑا گناہ ہے۔
  5. ہم خدا کو نہ آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں نہ کشف سے اس سے متعلق واحد ذریعہ علم الہام ہے۔
  6. تمام مخلوق میں انسان ہی سب سے زیادہ محتاج ہے۔
  7. اپنے باطن کو خالص رکھیں اور ظاہر کو سلامت۔
  8. اپنے عیبوں کو دیکھتے رہیں اور اپنے گناہوں کے غلبہ کا مشاہدہ کرتے رہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سے نجات کیلئے سات بہترین غذائیں

1۔کیلے

یہ ایک مزیدار پھل پوٹاشیم سے بھرپور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود منرلز جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کے فنکشنز کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کم کردیتا ہے۔

2۔ انڈے کی سفیدی

آپ اپنے دن کے آغاز میں ناشتے پر اگر انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے جس کی تصدیق طبی سائنس نے بھی کی ہے۔

3۔ ٹماٹر

ٹماٹر لائیکوپین سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں اگر 25 ملی گرام لائیکوپین کو شامل کرلیا جائے تو آپ اپنے ایل ڈی ایل یا خراب کولیسٹرول کی شرح 10 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

4۔ چاکلیٹ

چاکلیٹ تو ایسی چیز ہے جس سے دن میں کسی بھی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر 18ہفتوں تک کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

5۔ تربوز

موسم گرما میں اس مزیدار پھل کو کون استعمال نہیں کرتا۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈپریشر معمول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

6۔ کشمش

یہ میوہ مختلف چیزوں میں لگا ہوا ہوتا ہے اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہے تو کشمش کی تھوڑی سے مقدار روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

7۔ ہر بل چائے

اگر آپ غذائی عادات کو تبدیل کر نہیں سکتے تو پھر کافی یا چائے کی جگہ ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو پینا عادت بنالیں۔

چھ ہفتے تک روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے اگرچہ یہ بہت معمولی مقدار لگ رہی ہوگی مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر اثر انداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔