مرتّبہ: نازیہ

باوضو سونے کے فضائل

باوضو سونے والے کی روح بیت اللہ کا طواف کرتی ہے۔ فرشتے ساری رات نیکیاں لکھتے رہتے ہیں جب کروٹ بدلتا ہے تو فرشتے بخشش کے لئے دعا کرتے ہیں۔ صبح جب سوکر اٹھتا ہے تو جو دعا مانگتا ہے وہ قبول ہوتی ہے۔

(لہذا رات کو وضو کرکے سونے کو اپنا معمول بناؤ اور دوسروں کو بھی بتاؤ)

بہترین دوست

انسان کا سب سے بہترین دوست اللہ ہے۔ بہت جلد مان جاتا ہے۔ پرانی باتیں یاد نہیں کرواتا۔ کبھی مایوس نہیں لوٹاتا اپنے در سے۔

اللہ اور بندے کا مکالمہ

میں نے کہا: تیری مدد کیسے ملے گی یارب؟ جواب ملا: صبر اور نماز سے مدد لیا کرو۔ (البقرہ: 45)

میں نے کہا: میں بہت گناہ گارہوں۔

جواب ملا: اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا سب گناہ بخش دے گا۔ (الزمر: 53)

میں نے کہا: میں بہت اکیلا ہوں۔

جواب ملا: بے شک ہم تیری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ (ق: 16)

میں نے کہا: میرے دل کو سکون نہیں ملتا۔

جواب ملا: بے شک اللہ کی یاد سے ہی دلوں کو سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ (الرعد: 28)

میں نے کہا: مجھے کوئی یاد نہیں کرتا۔

جواب ملا: تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا۔ (البقرہ: 152)

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا قول

اچھے لوگوں کو آزمانے کی کوشش نہ کرنا کیونکہ اچھے لوگوں کی مثال ہیرے جیسی ہے جب تم انہیں ٹھوکر مارو گے تو ٹوٹیں گے نہیں لیکن پھسل کر تمہاری زندگی سے دور چلے جائیں گے۔

فرمان علی رضی اللہ عنہ

اس سے ضرور معانی مانگو جسے تم چاہتے ہو۔ اسے مت چھوڑو جو تمہیں چاہتا ہے۔ اس سے کچھ نہ چھپاؤ جو تم پر اعتبار کرتا ہے۔

جب تمہاری مشکلات حد سے بڑھنے لگے تو سمجھ لو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے۔

قول شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

میں آج تک اپنی خاموشی پر نہیں پچھتایا جب بھی پچھتایا اپنے بولنے پر پچھتایا۔

حیرت انگیز

کیا آپ کو پتا ہے؟ ایک ایسا جملہ۔۔۔ جسے آپ ہونٹوں کو حرکت دیئے بغیر کہہ سکتے ہیں وہ ہے۔

لا اله الا الله

آپ جانتے ہیں کیوں؟

کیونکہ سائنس کہتی ہے جب کوئی انسان مررہا ہوتا ہے تو وہ اپنے ہونٹوں کو ہلانے کی طاقت کھودیتا ہے لہذا اللہ پاک نے انسان کے لئے مرتے وقت بھی یہ کلمہ کہنا آسان بنادیا۔ سبحان اللہ

شامی قورمہ

اجزائے ترکیبی

  • تیل چھ سے آٹھ اونس
  • مرغی یا بکرے کا گوشت تین پاؤنڈ
  • ادرک تازہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • لہسن تازہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • پیاز باریک کٹی ہوئی تین درمیانی
  • دار چینی دو سے تین
  • لونگ آدھی چائے کی چمچ
  • کالی مرچ آدھی چائے کی چمچ
  • بڑی الائچی چودہ سے سولہ عدد
  • تیز پات تین عدد
  • کیوڑا دو کھانے کے چمچ
  • بادام دو سے تین کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • دھنیہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • دہی بارہ اونس
  • بکرے کا گوشت کے لئے چونسٹھ اونس پانی
  • مرغی کے گوشت کے لئے چالیس سے اڑتالیس اونس پانی

طریقہ کار:

تیل گرم کرکے اس میں پیاز سنہرا ہوجانے تک تلیں پھر تیل سے چھان کر ایک طرف رکھ لیں اس تیل میں ثابت مصالحے اور الائچی ڈال کر چند منٹ تلیں پھر اس میں گوشت ڈال دیں۔ تیز آنچ پر گوشت بھونیں ساتھ ہی اس میں دہی، ادرک، لہسن پسے ہوئے مصالحے نمک اور تلی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں دس سے پندرہ منٹ برابر چمچ چلائیں اور گوشت کو بھونیں۔ پانی ابال کر گوشت میں ڈالیں۔ شوربے کو تھوڑی دیر ابال آنے دیں پھر آنچ درمیانی کردیں۔ اب اس میں تیز پات اور کیوڑا ڈال کر پکنے دیں۔ آپ کا قورمہ تیار ہے۔