شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

وظیفہ شفاء

جملہ ظاہری و باطنی، جسمانی و روحانی امراض و تکالیف کے لئے درج ذیل آیات شفاء کا وظیفہ نہایت مؤثر، مفید اورکثیر برکات کا باعث ہے:

اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِo بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo

  1. وَ يَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَo (التوبه، 9: 14)
  2. وَ شِفَاءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِo (يونس، 10: 57)
  3. فِيْهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِo (النحل، 16 : 69)
  4. وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَo (الاسراء، 17: 82)
  5. وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِo (الشعراء، 26: 80)
  6. قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّ شِفَاءٌo (فصلت، 41: 44)

ان چھ (6) آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک بار تصور ہو گا،

ان آیات کی:

  • روزانہ نمازِ فجر کے بعد کم از کم تین بار تلاوت کریں۔
  • اگر فرصت ہو تو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد جس وقت زیادہ یکسوئی اور تنہائی مل سکے، اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں۔
  • 7 بار یا 11 بار پڑھنے میں بہت برکات ہیں۔
  • ہاتھ پر پھونک کر سینے پر مل لیں اور پانی دم کر کے پئیں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔