شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

تعلیمی ترقی و کامیابی کے لئے وظائف

اگر طلباء و طالبات علم کی طرف راغب نہ ہوتے ہوں، اظہار مافی الضمیر پر قادر نہ ہوں یا اپنے علم میں ترقی و کامیابی کے خواہاں ہوں تو وہ حسب ضرورت اور حسب مناسبت درج ذیل وظائف کو اپنا معمول بنائیں:

  1. وظیفہ برائے تعلیمی رغبت: اگر کسی طالب علم کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو، دل کے اندر حصول تعلیم کی رغبت نہ ہو تو اس کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:

أعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِO بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO

لَقَدْ مَنَّ اﷲُ عَلَی الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰـتِهِ وَ يُزَکِّيْهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَةَ وَ اِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰـلٍ مُّبِيْنٍO (اٰل عمران، 3: 164)

زرَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًاO(طهٰ، 20: 114)

وَالطُّوْرِO وَ کِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍO فِيْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍO وَّالْبَيْتِ الْمَعْمُوْرِO(الطّور، 52: 1 تا 4)

ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَO (القلم، 68 :1)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اﷲ حصولِ علم کی رغبت پیدا ہو گی۔

یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

وظیفہ برائے انشراحِ صدر

اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کا سینہ علم کے لئے کھول دیا جائے اور اسے شرح صدر نصیب ہو تو وہ درج ذیل وظیفہ پڑھے:

أعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِO بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO

رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْO وَ يَسِّرْ لِيْ اَمْرِيْO وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْO يَفْقَهُوْا قَوْلِيْO (طهٰ، 20: 25 تا 28)

اَلرَّحْمٰنُO عَلَّمَ الْقُرْاٰنَO خَلَقَ الْاِنْسَانَO عَلَّمَهُ الْبَيَانَO (رحمن، 55: 1 تا 4)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمO {أَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ O وَوَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ O الَّذِيْ أَنْقَضَ ظَهْرَکَ O وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَO فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاO إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا O فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْO وَإِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْ O} (الا نشراح، ۹4)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اﷲ زبان کی لکنت دور ہو جائے گی اور اظہار مافی الضمیر پر قدرت حاصل ہو جائے گی۔

ز یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھیں۔