شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

نسبتِ طہارت

نسبتِ طہارت کے حصول کے وظائف

نسبتِ طہارت کے حصول کے لئے دلجمعی اور قلبی شوق و محبت کے ساتھ درج ذیل اسماء اور آیات کا بطور وظیفہ کثرت سے پڑھنا مفید ہے۔

  1. يَا نُوْرُ يَا مُنَوِّرُ
  2. يَا طَاهِرُ يَا مُطَهِّرُ

 آیۃ النور کا کثرت سے وِرد

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO

اَﷲُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ط مَثَلُ نُوْرِهِ کَمِشْکٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ ط اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ط اَلزُّجَاجَةُ کَأَنَّهَا کَوْکَبٌ دُرِّیٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَکَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ يَّکَادُ زَيْتُهَا يُضِيْئُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ط نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ ط يَهْدِی اﷲُ لِنُوْرِهِ مَنْ يَّشَآءُ ط وَ يَضْرِبُ اﷲُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ط وَاﷲُ بِکُلِّ شَيْئٍ عَلِيْمٌO

’’اﷲ آسمانوں اور زمین کا نور ہے اس کے نور کی مثال ( جو نور محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل میں دنیا میں روشن ہوا) اس طاق (نما سینہ اقدس) جیسی ہے جس میں چراغ (نبوت روشن ) ہے (وہ) چراغ فانوس (قلب محمدی) میں رکھا ہے (یہ) فانوس (نور الٰہی کے پرتو سے اس قدر منور ہے) گویا ایک درخشندہ ستارہ ہے (یہ چراغ نبوت) جو زیتون کے مبارک درخت سے روشن ہوا ہے نہ (فقط) شرقی ہے اور نہ غربی (بلکہ اپنے فیض نور کی وسعت میں عالمگیر ہے اس چراغ نبوت کی مثال یوں ہے جیسے) اس کا تیل چمک رہا ہو اگرچہ ابھی اسے (روحی ربانی اور معجزات آسمانی کی )آگ نے چھوا بھی نہ ہو (تو وہ ) نور کے اوپر ایک نور ہے اﷲ جسے چاہتا ہے اپنے نور (کی معرفت) تک پہنچا دیتا ہے اور اﷲ لوگوں (کی ہدایت) کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے اور اﷲ ہر چیز سے خوب آگاہ ہے۔‘‘

(النور، 24: 35)