حج تربیتی ورکشاپ برائے خواتین

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام حج تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ورکشا پ کو کامیاب بنانے میں مسز زاہدہ نور پرنسپل کڈز سکولز سسٹم نے بھرپور تعاون کیا۔ ڈسٹرکٹ ناظمہ محترمہ زرتاج بخاری اور ان کی ٹیم نے بھرپور ورک کیا اور اس ورکشاپ کو کامیاب بنایا۔ منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کے ذریعے اسی ورکشاپ کو پرکیف بنادیا تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد تلبیہ کے ترانے سے فضا گونج اٹھتی۔ صدر منہاج ویمن لیگ پشاور مسز معین مناسک حج کی ادائیگی اور خواتین کے مسائل کے حل پر بھرپور لیکچر دیا اور حج کے روحانی فیوضات کے بارے میں اس کو آگاہ کیا۔ ٹھنڈے مشروبات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

آخر میں مسز روبینہ معین نے دعا کرائی اور آج 16 اگست کو ملک بھرمیں ہونے والی ریلیز اور احتجاجی دھرنوں کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ تحریک قصاص، قائد انقلاب کی صحت اور مشن کی کامیابی و سرخروئی کی دعا کے ساتھ اس خوبصورت روحانی تربیتی ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

جونیئر اسلامک لرننگ کیمپ (گوجرانوالہ)

گذشتہ ماہ منہاج کڈز فورم (Eagers) کے پلیٹ فارم سے گوجرانوالہ میں جونیئر اسلامک لرننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گوجرانوالہ کی ویمن لیگ کی صدر محترمہ حریرہ باور، ناظمہ نسرین اسلم اور ان کی پوری ٹیم نے بھرپور خدمات انجام دیں، پہلی تربیتی نشست والدین کے ساتھ کی گئی بعد ازاں باقی نشستوں میں بچوں کی اخلاقی، روحانی، دینی اور دنیاوی تربیت کی گئی اور جدید Tolls کو استعمال عمل میں لایا گیا۔ بچوں کو اسلامک Facts صرف بتائے یا سنائے نہیں گئے بلکہ دکھائے بھی گئے۔

جونیئر اسلامک لرننگ کیمپ قطر

منہاج کڈز فورم (ایگرز) کے زیر اہتمام جونیئر اسلامک لرننگ کیمپ کا آغاز قطر میں کیا گیا۔ اس میں شرکت کرنے والے بچوں کی تعداد 25 تھی۔ اس کیمپ میں بچوں کی اخلاقی، روحانی تربیت کی گئی اور جدید Tools کا استعمال کرتے ہوئے اسلام اور سائنس کو ایک ساتھ اجاگر کیا۔ بعد ازاں Eagersکے ذریعہ وہاں باقاعدہ Activities کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی 2016

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور (مرکزی قربان گاہ) میں 15 سو سے زائد جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کو ادا کیا گیا۔ گوشت ایک نظم کے تحت غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے مرکزی قربان میں مستحق افراد میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن بلاامتیاز رنگ و نسل اور جنس و مذہب، خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 5 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے گئے۔ لاہور میں بننے والی مرکزی قربان گاہ میں 15 سوسے زائد گائے، بکرے، چھترے اور دنبے ذبح کر کے ان کا گوشت غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ مرکزی قربان گاہ میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے برف کا ایک وسیع فرش بنایا گیا تھا۔ جانور کے ذبح ہونے سے گوشت بنانے اوراسکی تقسیم کے تمام کاموں کیلئے شاندار انتظامات کیے گئے تھے۔

سید امجد شاہ نے بتایا کہ بڑے جانوروں میں حصہ ڈالنے والے افراد کو ان کا حصہ گھروں تک پہنچانے کیلئے درجنوں گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ گاڑیوں میں بھی برف کے بلاکس رکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں روز کھانا پکا کر منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کار ہسپتالوں، جیلوں اور یتیم خانوں میں تقسیم کرتے رہے۔ سید امجد شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر نے مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے کی ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا جو خود تو پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا سوئے‘‘۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ قربانی کی کھالوں سے ہونے والی آمدن تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبہ جات پر خرچ کی جائیگی۔

مبارکبادی

شیخ الاسلام کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک قصاص کے تحت ہونے والے 16 اگست تا 21 اگست دھرنوں میں شاندار کارکردگی اور دھرنے کو کامیاب بنانے پر شیخ الاسلام نے لاہور اور سنٹرل پنجاب بھر کی تمام تنظیمات و کارکنان کو خصوصی پیار و مبارکباد دی ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو مشن مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر استقامت عطا فرمائے اور ہمیشہ مصطفوی انقلاب کے ہر اول دستے میں شامل رکھے۔

(زونل ناظمہ لاہور عطیہ بنین، زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب انیلہ الیاس ڈوگر)