شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

وظیفہ برائے قبولیت دعا

يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

فوائد و تاثیرات

یہ وظیفہ کثیر خیر و برکت کا باعث ہے۔ يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام پڑھنے سے دعا جلدی قبول ہوتی ہے۔ اس کو اسم اعظم بھی کہا گیا ہے۔ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالی بندے کو اپنے خاص شکرگذار اور انعام یافتہ بندوں کی صف میں شامل فرماتا ہے جن کے بارے ارشاد فرمایا:

اَنْعَمَ اﷲُ عَلَيْهِمْ.

(النساء، 4: 69)

کثیر خیر و برکت کے حصول کے لئے يَا مَالِکَ الْمُلْکِ يَا ذا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔

عام معمول

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

وظیفہ برائے دفع شر و وساوس

يَا مُقْسِطُ

فوائد و تاثیرات

اس کے پڑھنے سے بندہ شیطان کے شر اور وسوسہ اندازی سے محفوظ رہتا ہے اور ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور دوران عبادت وسوسوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

عام معمول

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔