ممتاز سیاسی و سماجی خواتین شخصیات کے تاثرات

جہاں آراء وٹو (رہنما پیپلز پارٹی ویمن ونگ)

مجھے بے حد خوشی ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی سالگرہ جیسے پرمسرت موقع پر ان کے بارے میں چند کلمات لکھ کر اس خوشی میں شامل ہورہی ہوں۔ تحریک منہاج القرآن کے بارے میں جو تعریف سن رکھی تھی اس سے بڑھ کر پایا۔ ڈاکٹر صاحب کی انتھک محنت، توجہ اور جدوجہد نے اس ادارے کو ایک اعلیٰ پائے کی تنظیم بنادیا ہے۔ ان کے رفاہ عامہ، خواتین، بچوں اور خاص طور پر یتیم بچوں کے لیے کام نے مجھے بہت متاثر کیا۔ سب سے بڑھ کر اس جماعت میں نظم و ضبط اور تعلیم یافتہ خواتین کا کردار قابل داد ہے۔ میری طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اس مساعی جمیلہ پر 67 واں یوم پیدائش مبارک ہو۔

محترمہ سعدیہ سہیل رانا (ممبر پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی)

میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہش کا اظہار کرتی ہوں۔ بے شک میرا تعلق مختلف سیاسی جماعت سے ہے ان کے ساتھ ملاقات کا شرف بار بار ملا۔ ایک اہم خصوصیت جو میں نے ان میں دیکھی ہے خواہ ان کے فیملی ممبر، کارکنان اور عقیدت مند ہوں وہ ہر شخص سے بے پناہ محبت وشفقت سے ملتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا اہم پہلو محبت اور شفقت ہے۔ انہیں دیکھ کر ان کا احترام کرنے کو دل چاہتا ہے۔ میں نے ان کی جو بھی باتیں سنیں مجھے ایسا نہیں لگا کہ وہ باتیں آپ نے کہیں سے پڑھیں اور کردیں۔ آپ جو بھی بات کرتے ہیں۔ وہ آپ کے دل سے نکلتی ہے اور دوسرے کے دلوں پر اثر کرتی ہے۔ اگر میں بطور ایک استاد، دینی رہنما اور سیاسی لیڈر ان کی شخصیت کا تجزیہ کروں تو ان کی شخصیت کا اہم پہلو سچائی اور دوسروں کے دکھ اور درد کو محسوس کرنا ہے۔ جو تربیت آپ نے اپنے لوگوں کو دی اور قائداعظم کا بھی طریقہ کار تھا۔ وہ نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور ایک دوسرے کا احترام ہے۔ جو شخص صاحبِ نظر ہونے کے ساتھ صاحب علوم بھی ہو اور اس کی دینی و دنیاوی علوم پر گرفت اور اپنے نظریہ پر Clear ہو وہ ضرور کامیاب ہوتا ہے۔

نظم و ضبط کسی بھی قوم کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔ یہ وہ لائحہ عمل ہے جس پر عمل کرکے قومیں بھی کامیاب ہوتی میرے نزدیک وہ لوگ بہت قابل احترام ہیں جو اہل علم ہیں۔ مجھے ہمیشہ ان کی سچائی، صاف گوئی اور ذہانت کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو بہتر کرنے کا موقع ملا۔ ہمیں ایسی شخصیت کی اپنے ملک میں بہت ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو ایسے استاد کی ضرورت ہے۔ اللہ ان کو نیک، صالح اور لمبی زندگی دے۔ ان کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے۔

ہما تقوی (رہنما متحدہ مجلس وحدت المسلمین)

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وجود پاکستان کے لیے رحمت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو طویل حیات عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔ وہ اتحاد بین المسلمین اور اتحاد امہ کے قائل ہیں۔ ہر مکتب فکر، ہر مذہب اور ہر طرح کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں، چاہے وہ مذہبی میدان ہو یا سیاسی میدان ہو۔ دین بذات خود ایک سیاست ہے اگر دین سمجھ میں آجائے تو سیاست کرنا انسان کے لیے آسان ہوجاتا ہے۔ آپ کا نظریہ ایک اسلامی نظریہ ہے۔ ملک کو چلانے کے لیے بہترین Idealogy ان کے پاس ہے۔ دعا یہ ہے کہ جو اللہ رب العالمین کے اصول اور رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے ہیں، جن کو وہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کومتحد ہوکر ان کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ ان کو طویل حیات عطا فرمائے۔

مقدس فاروق (نیوز ایڈیٹر اردو پوائنٹ، ڈاٹ کام وائس پریذیڈنٹ آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن)

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب بلاشبہ بہت عظیم شخصیت ہیں میں اُن کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر اُنہیں اپنے قلم سے لکھے ان اشعار کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

نہ کسی سے ڈرنے والا
وہ سب کے درد بانٹنے والا
دکھیاریوں کے آنسو پوچھنے والا
غریب بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھنے والا
مظلوموں کا سہارا بننے والا
انصاف کی خاطر نہ جھکنے والا
علم بے تہاشا رکھنے والا
فکر ہے جس کو اس ملک کی ساری
عمر ہو آپ کی لمبی ساری
آئو مل کر کہیں ان کوہ
ہیپی برتھ ڈے ڈاکٹر طاہرالقادری
ہیپی برتھ ڈے ڈاکٹر طاہرالقادری