ادیبہ شہزادی

معمولات و وظائفِ رمضان از شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

  1. نماز پنجگانہ باجماعت ادا کریں۔
  2. نماز تراویح پوری باجماعت ادا کریں۔
  3. سحری کھانے سے پہلے نماز تہجد ادا کریں اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔
  4. حتی الامکان فضائل و برکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔
  • نماز اشراق: اس کا وقت طلوع آفتاب سے بیس منٹ بعد شروع ہوتا ہے اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 6 رکعات ہیں۔
  • نماز چاشت: اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہونے پر ہوتا ہے جب طلوع آفتاب اور آغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لیے افضل وقت ہے اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات ہیں۔
  • نماز اوابین: یہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز ہے، جو کم از کم دو طویل رکعات یا چھ مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ 20 رکعات پر مشتمل ہے۔
  1. روازنہ خشوع و خضوع اور تفکر اور تدبر کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ ’’عرفان القرآن‘‘ کی تلاوت کریں۔
  2. درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں:

درود شریف، استغفار، کلمہ طیبہ

(قندیلہ شریف، سپین)

روزے کے طبی فوائد

  • پٹھوں میں مضبوطی اور کولیسٹرول لیول گرتا ہے۔
  • جگر کے بہتر ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔
  • روزہ دل کی بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔
  • خون کی کمی کو صحت بخش غذا کے استعمال سے پورا کیا جاتا ہے۔
  • دوران خون میں توازن ہوتا ہے جس کی وجہ سے اعصابی نظام صحت مند ہوتا ہے۔
  • معدے میں تیزابیت نہ ہونے کی وجہ سے نظام انہضام درست طریقے سے کام کرتا ہے۔
  • خون اور یورین کی مقدار اور نائٹروجن معمول کی حدود میں رہتا ہے۔
  • روزہ کینسر اور شریانیوں کی بیماری کے آگے ڈھال ہے۔
  • انسانی جلد مضبوط اور اس میں جھریاں کم ہوجاتی ہیں۔
  • سر کے بالوں اور ناخنوں پر روزے کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(نورالعین فاطمہ)