نظامت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

آمنہ نصیر

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں طلباء بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، انہیں تشدد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے اور ان کے جذبات کو مثبت راہیں فراہم کرنے کے لئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نام سے طلباء تنظیم مصروف عمل ہے جو طلباء کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کے لئے ملک گیر سطح پر یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور دینی مدارس میں سرگرم عمل ہے۔

اہم سرگرمیاں

  • 3 نومبر 2012ء تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں۔
  • 30 نومبر 2012ء سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس، بمقام فاطمہ گرلز کالج ویسٹ کالونی جہلم،جس میں 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔
  • 19 فروری 2014ء قائد ڈے کے موقع پر تحریک اور قائد تحریک سے متعلق سوالات پر مشتمل کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
  • 27 مارچ 2014ء منہاج ماڈل سکول سعیلہ جہلم میں فاؤنڈیشن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
  • 29 مارچ 2014ء فاطمہ گرلز کالج جہلم میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
  • 18 ستمبر 2015ء ویمن لیگ جہلم اور ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیر اہتمام منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
  • 17 اکتوبر 2015ء ایم ایس ایم کے زیر اہتمام یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایگرز

ایگرز منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایک کثیر الجہت نظامت ہے، جو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر عمر کی خواتین کی فکری و روحانی تربیت کے لیے کوشاں ہے۔ بچوں کی تربیت کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ نے کچھ عرصہ قبل نظامت اطفال (Eagers) کی بنیاد رکھی۔ اس سلسلے میں بچوں کی اخلاقی و روحانی اور فکری ونظریاتی تربیت ہر ماہ کچھ Activities کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل و معمار اور بیش قدر سرمایہ ہوتے ہیں جو قومیں اپنے مستقبل کی فکر نہیں کرتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوپاتیں۔ پاکستان ایک عظیم فکر و نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس کی اساس دینِ اسلام ہے؛ مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس نظریے کی عکاسی نہیں کرتے۔ بچے لحظہ بہ لحظہ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر تباہی و بربادی کی طرف گامزن ہیں۔ ان کی اعلیٰ تربیت، عمدہ تعلیم، مناسب پرورش، مہذب نگہداشت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

طفلانِ ملت کی اسلامی خدو خال پر تعلیم و تربیت کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے ایگرز کے نام سے اپنا ذیلی فورم قائم کیا جس کے بنیادی مقاصدمیں بچوں کو اسلام کی حقیقی روح سے روشناس کروانا اور اسلامی عادات کو ان کی روزمرہ زندگی کے معمولات کا حصہ بنانا۔

اہم سرگرمیاں

  • 20 نومبر 2017ء صدر ویمن لیگ جہلم کے گھر یکم تا 12 ربیع الاول 12 روزہ درود سرکل کا آغاز کیا۔ جس کے مقاصد بچوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ اور اخلاقی تربیت شامل ہے۔
  • 12 دسمبر 2017ء ایگرز کے زیر اہتمام کوٹلہ فقیر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نظامت تربیت پروفیسر سلیم احمد چوھدری نے خصوصی شرکت کی۔
  • ماہ دسمبر 2017ء میں ایگرز فورم کے تحت تحصیل جہلم کی تین یونین کونسلزیوسی کوٹلہ فقیر، کالا گوجراں اور جہلم سٹی میں ہفتہ وار ایگرز درود سرکل کا قیام کیا گیا۔
  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر ایگرز کے زیر اہتمام 20 فروری 2018ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔
  • 13 جون 2018ء صدر منہاج القرآن ویمن جہلم کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سعیلہ میں سابقہ ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر کی زیر سرپرستی ایگرز فورم کے تحت بچوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
  • ایگرز کے زیراہتمام 7 روزہ سمر کیمپس بالترتیب یوسی کوٹلہ فقیر میں 23 جولائی 2018ء، یوسی قبرستان چوک میں 24 جولائی 2018 اور یوسی گھرمالہ (لنگر پور) میں 18جولائی 2018 میں منعقد ہوئے، صدر ویمن لیگ جہلم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات دئیے۔
  • 6 ستمبر 2018کو 1965ء کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یو سی قبرستان چوک جہلم میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہلم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔
  • 14 اکتوبر 2018ء منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگرز کی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کوآرڈنیٹر ثانیہ ناصر نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بتایا۔ اجلاس میں نئے درود سرکلز کا قیام اور جہلم میں کڈز میلاد فیسٹیول کا انعقاد کے بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
  • 7 نومبر 2018ء جادہ جہلم میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کی ڈپٹی کوآرڈنیٹر محترمہ تہنیزہ شاہد کے گھر ایگرز کیزیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔
  • 9 نومبر 2018ء کوٹھہ گورسیاں، محمد قبرستان چوک جہلم میں قائم عرفان القرآن اکیڈمیز میں محفل میلاد بسلسلہ استقبال ربیع الاول کا انعقادکیا گیا۔
  • 9 نومبر 2018ء جہلم کی دو یوسز کوٹلہ فقیر اور جہلم سٹی میں بچوں کے لئے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کڈز ریلیاں نکالیں گئیں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
  • 9 نومبر 2018 ء منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی ناظمہ نشرو اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر تحریم رفعت کے گھر ایگرز کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔
  • 10 نومبر 2018ء جادہ جہلم میں سینئر ورکر مریم نعیم کے گھر ایگرز کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔
  • 11 نومبر 2018ء کالا گوجراں جہلم میں ایگرز کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔