عالیہ نوید

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیر اہتمام 2017ء اور 2018ء میں تقریباً (5,43500) پانچ لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو روپے کی مالی معاونت کی گئی۔

اہم سرگرمیاں

  • فروری 2017ء میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے قائد ڈے کی شاندار تقریب کے موقع پر مستحق بچی کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز لے کر دیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دُعا کی گئی۔
  • مارچ 2018ء میں مقامی سطح پر دو مستحق بچیوں کوجہیز تحائف میں عرفان القرآن ، کپڑے، جوتے، جیولری اور دس ہزار روپے کی نقدی دیئے گئے۔
  • مارچ 2018ء میں کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ایک بچی کے علاج کیلئے دس ہزار روپے کی مالی معاونت کی گئی
  • اپریل 2018ء میں مستحق بچی کی شادی کے لیے 5500 روپے کی مالیت کے فرنیچر کا انتظام کیا گیا۔
  • صرف ایک ہفتہ کے شارٹ نوٹس پر 11مئی 2018ء کو منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں100مستحق گھرانوں کو مہینے بھر کا راشن بصورت رمضان پیکج تقسیم کرنے کیلئے خصوصی تقریب ہوئی۔ رمضان پیکج کی ٹوٹل رقم تین لاکھ روپے کی ہے۔
  • جون 2018ء میں ایک مستحق بچی کی رخصتی کے کھانے میں 10000روپے کی معاونت کی گئی۔
  • اگست 2018ء میں جہلم میں مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20,000روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
  • اکتوبر 2018ء میں کفالت سے خود کفیل پروجیکٹ کے تحت ایک بچی کو خود کفیل بنانے کے لیے سلائی سنٹر میں داخل کروایا اور فیس کی مد میں 2500 روپے ادا کیے۔
  • اکتوبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 15000 کی مالیت کا پنکھا اور واشنگ مشین لے کر دی گئی۔
  • اکتوبر 2018ء میں تین مستحق بچوں کو 2500 روپے کے سکول شوز خرید کر دیے گئے۔
  • نومبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کی شادی کے لیے 7000 روپے کی معاونت کی گئی۔
  • نومبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 10000 کی مالیت کا پنکھا ، باتھ سیٹ ،آٹے والی پیٹی کپڑے اور جوتے لے کر دیے گئے۔
  • نومبر 2018ء میں ایک مستحق فیملی کو 4000 روپے کی مالیت کا راشن لے کر دیا گیا۔