منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

رپورٹ

ورکرز کنونشن KPK ہزارہ ڈویژن

مورخہ 8 تا 14 جولائی 2019ء کو مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے KPK کا وزٹ کیا۔ مرکزی وفد میں مرکزی ناظمہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان ام حبیبہ اور مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ انیلہ الیاس شامل تھیں۔ اس وزٹ کے اہم مقاصد میں مثالی تنظیم کے اہداف پر بریفنگ، تنظمی و تربیتی ورکشاپس، رفاقت سازی اور تنظیم نو۔

اس وزٹ کے دوران تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے مشترکہ طور پر تین غیر معمولی نوعیت کے ورکرز کنونشنز ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں منعقد ہوئے جن میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اورمرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن محترم رفیق نجم کی قیادت میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں محترم محب اللہ اظہر پروفیسر منہاج کالج آف شریعہ اور نظامت تربیت سے علامہ محمود مسعود بھی شامل تھے۔ ان کنونشز میں KPK زون کی طرف سے ویمن لیگ کے کام کو بہت سراہا گیا۔

اس وزٹ میں مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ انیلہ الیاس نے ہر اجلاس میں دعوتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی بریفنگ دی۔ حلقات القرآن، حلقات درود اور محافل ذکر ونعت کے طریقہ کی وضاحت کی۔

تحصیل بالا کوٹ یوسی پارس میں دو مقامات پر پہلی بار ویمن لیگ کی تنظیم سازی اور رفاقت سازی کی گئی۔ علاوہ ازیں ایبٹ آباد اور ہری پور میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد کے وزٹ کے دوران وزٹ کیا گیا 12 خواتین پر مشتمل نشست و حلقہ درود انعقاد کیا گیا، ممبر شپ اور دروس قرآن پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ 2 ضلع، 2 یوسی کی تنظیم سازی کی گئی تاحیات رفاقت 35 دو آفس کا قیام کیا گیا۔ ماہانہ درس قرآن 3، ہفتہ ذکر حلق دروس 5، تنظیمی میٹنگ پارس، بالا کوٹ، تربیتی ورکشاپس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، حویلیاں، ہری پور دو نئے مقامات۔ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کروائے گئے۔

تحصیل راولا کوٹ: (زون آزاد کشمیر)

11 جولائی سے 27 جولائی 2019ء تک تحصیل راولا کوٹ میں مختلف دروس اور کورسز کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی مکمل پلاننگ مرکزی زونل ناظمہ آزاد کشمیر محترمہ عذرا اکبر صاحبہ اور ضلع پونچھ کی صدر محترمہ صائمہ کنول صاحبہ اور تحصیل راولا کوٹ کی صدر محترمہ فرحت ناز صاحبہ نے کی اور بھرپور محنت اور کاوش سے ان کورسز اور درود کو کامیاب بنایا۔

ان درود اور کورسز میں بطور معلمہ مرکزی زونل ناظمہ محترمہ صائمہ نور صاحب نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے مختلف کورسز آئیں دین سیکھیں، آئیں حدیث سیکھیں اور عرفان العقائد کروائے۔ علاوہ ازیں مختلف کالجز مثلاً بنجوسہ کالج آزاد کشمیر، عید گاہ دریک کالج/ انٹر کالج کوئیاں اور ریحاڑہ کالج اور مختلف ہائی سکولز میں دروس قرآن بعنوان قرآن اور ہماری زندگی کا مقصدقرآن وحدیث کی روشنی میں اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تعارف قرآن اورجدید سائنس کے تناظر میں جیسے موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

ان دروس اور مختلف کورسز میں شرکاء کی تعداد 1795 تھی۔ 244 لوگوں کو عرفان العقائد اور آئیں دین سیکھیں کورسز کی اسناد دی گئیں۔ ان کورسز کے دوران 40 افراد نے منہاج القرآن کی رفاقت اور 18 افراد نے لائف ممبر شپ حاصل کی۔