محرم الحرام پلان 2020ء

حافظہ سحر عنبرین

إِنَّمَا یُرِیدُ اللَّهُ لِیُذْهِبَ عَنکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیْتِ وَیُطَهِرَکُمْ تَطْهِیرًا.

(الاحزاب، 33: 33)

بس اللہ یہی چاہتا ہے کہ اے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) اہلبیت! تم سے ہر قسم کے گناہ کا میل (اور شک و نقص کی گرد تک)دور کر دے اور تمہیں (کامل) طہارت سے نواز کر بالکل پاک صاف کر دے۔

(ترجمه عرفان القرآن)

محرم الحرام انسانی شعور کو دفاع دین اور تبلیغ دین کے لیے بیدارکرتا ہے۔ جیسا کہ ہمارے علم میں ہے کہ محرم الحرام کا آغاز ہونے والا ہے اور اس ماہ محرم کو ایک عظیم نسبت اہل بیت اطہار سے ہے اور اسی کی وساطت سے دین مبین کو سربلندی اور احیاء نصیب ہوا۔محرم 61ہجری کو کربلا کی سرزمین پر پڑاؤڈال کر ملت اسلامیہ کی بقاء کی خاطر مصمم ارادہ سے ڈٹ جانے والی عظیم ہستی امام حسین ؓ اور اہلبیتؓ کا یہ پوری ملت اسلامیہ پر احسان ہے کہ اگر وہ ڈٹ کر ظالم یزید کا مقابلہ نہ کرتے اور اپنے سمیت بزرگوں، جوانوں اور معصوم بچوں کی قربانی نہ دیتے تو آج اسلام باقی نہ ہوتا۔ جہاں حضرت امام حسینؓ نے دین کی بقاء کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیاوہاں اس ظلم کی داستان کو قیامت تک کے افراد تک پہنچانے والی ہستی سیدہ زینب بنت علی ؓ کی تھی انہوں نے نہ صرف اپنے بھائی کے شانہ بشانہ میدان کربلا میں بطورخاتون کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے کربلا کی سرزمین پرجو کسب کمال حاصل کیا اسکی حدیں دائرہ امکان میں آنے والے ہر کمال سے آگے نکل گئیں بلکہ واقعہ کربلا کے بعد جب خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لٹا پٹا قافلہ شام پہنچا تو پہلے ابن زیاد اور پھر یزید کے دربار میں آپؓ نے اپنے جرات مندانہ خطاب سے اسلام کا علم بلند کیا اور واقعہ کربلا کو قیامت تک کے لیے زندہ کر دیا۔ واقعہ کربلا کے بعد وہ دمشق لے جائی گئیں جہاں یزید کے دربار میں دیا گیا ان کا خطبہ بہت مشہور ہے۔

خواتین ہمارے معاشرے کا جزو لاینفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقینا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کیلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈیا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انھیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ کائنات اور آپکی صاحبزادی ثانی زہرا سیدہ زنیب سلام اللہ علیھا کی تعلیمات کے فروغ پرہمیشہ کام کرتی رہی ہے۔اور کربلا سے مدینہ الرسول تک کے سفر کے مصائب پر صبر واستقلال ہمت و جرات، علم وحکمت اور معرفت کی عظیم مثال قائم کرنے والی عظیم ہستی کی تطہیر و تزکیہ سے روشناس کروانا۔ اسکا یہی مقصود ہے کہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ سیدہ زینب بنت علی رضی اللہ عنہ کی شخصیت تاریخ بشریت کی کردار ساز ہستیوں میں ایک منفرد مثال بن گئیں ان سے آج کی عورت کو روشناس کرانے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت دعوت نے ماہ محرم الحرام میں خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔

مقاصد:

  • سیدہ زینبؓ کی عظمت و رفعت کا پرچار اور آپ کوخراج تحسین پیش کرنا
  • عصر حاضر میں خواتین کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی سیرت سے روشناس کروانا
  • اہل بیت اطہاراور بالخصوص سیدہ زینبؓ کی سیرت طیبہ کے علمی، فکری، روحانی واخلاقی پہلوؤںسے دختران اسلام کو متعارف کروانا
  • حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی شہادت کے ذکرسے ملت اسلامیہ کے جذبہ ایمانی میں اضافہ کرنا
  • محرم الحرام پلان کے ذریعے مثالی تنظیمات کے اہداف کے حصول میں معاونت

پروگرامز

سیدہ زینبؓ کانفرنسز

بعنوان: شریکتہ الحسین ؓ، سیدہ زینب ؓ، تاریخ انسانیت کی کردارساز ہستی

ہفتہ وار محافل ذکر اہل بیت، شب بیداری (نواور دس محرم الحرام کی درمیانی شب)

دورانیہ:

یکم محرم الحرام تا 10 صفر المظفر 21 اگست تا 28 ستمبر 2020ء

سطح:

ضلع، تحصیل، یونین کونسلز، یونٹ، فیملی

نوٹ: یونین کونسل میں تمام حلقات درود و فکرمیں محرم الحرام کی مناسبت سے شیخ الاسلام کے خطابات سنائے جانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اہداف:

رفاقت سازی (تحصیل کی سطح ریگولر 10، تاحیات رفاقت 5)

تنظیم سازی (ضلع کا ہدف پی پی حلقہ 1، یونین کونسل 3، یونٹ 3)

حلقہ درود (5 نئے حلقہ جات تحصیل کی سطح پر) 2 شب بیداریاں

ٹارگٹ برائے کانفرنسز 65:

زون سنٹرل پنجاب اے 11، سنٹرل پنجاب بی 6، شمالی پنجاب 10، جنوبی پنجاب 10، کے پی کے 5، کراچی10، لاہور5، کشمیر3، سندھ3، گلگت 2

کانفرنسز کے دیگر موضوعات:

  1. سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ اور اصلاح نسواں
  2. سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا مقام صبر و رضا
  3. سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا بچپن اور جوانی
  4. دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی قائدانہ جرات کلامی اور اثرات
  5. سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مقدسہ کے دعوتی و تبلیغی اور روحانی پہلو
  6. دعویٰ حب حسینؓ کے تقاضے
  7. واقعہ کربلا کے فکری اثرات
  8. شہادت امام حسین علیہ السلام کا پیغام (غم وکرب اور جوش عمل)
  9. دورحاضر میں سیرت اہل بیت اطہار سے استفادہ کی صورتیں
  10. کرب و بلا کو پھر سے تلاش حسین ؓ ہے
  11. پیکران صبر و استقامت شہدائے کربلا (واقعہ کربلا کے تناظر میں)

فارمیٹ برائے سیدہ زینب ؓ کانفرنسز:

تلاوت قرآن مجید (بمعہ ترجمہ عرفان القرآن (5منٹ)

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (5منٹ)

استقبالیہ کلمات (خوش آمدید، کانفرنس کے مقاصد) (5منٹ)

منقبت (5منٹ)، لیکچر برائے معلمہ (30منٹ)

اظہار خیال (مؤثر شخصیات) (15منٹ)

ویڈیو خطاب شیخ الاسلام (بذریعہ پروجیکٹر) (20منٹ)

اختتامی کلمات (تحریک کا پیغام اور کتب کا تعارف) (10منٹ)

سلام و دعا (5منٹ)

فارمیٹ برائے آن لائن کانفرنسز:

تلاوت قرآن مجید (بمعہ ترجمہ عرفان القرآن) (5منٹ)

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (5منٹ)

مناقب اہل بیت اطہارؓ (10منٹ)

اظہار خیال(دیگر مکاتب فکر سے 3 موثر شخصیات (15منٹ)

خطاب برائے معلمہ (شریکتہ الحسین ؓ ، سیدہ زینب ؓ ، تاریخ انسانیت کی کردارساز ہستی) (30منٹ)

ویڈیو خطاب شیخ الاسلام (20منٹ)

اظہار تشکر (5 منٹ) اختتامی کلمات (صدر یا ناظمہ کی جانب سے، سلام و دعا (10منٹ)

فارمیٹ برائے شب بیداری:

تلاوت قرآن مجید (بمعہ ترجمہ عرفان القرآن) (5منٹ)

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، منقبت اہل بیت ؓ (60منٹ)

ویڈیو خطاب شیخ الاسلام (بذریعہ پروجیکٹر) (20منٹ)

درس برائے معلمہ(شان اہل بیت، سیدہ زینبؓ اور خواتین کی عظمت (30منٹ)، صلوٰۃ تسبیح، قیام الیل کی نیت سے نوافل (30منٹ)، محفل ذکر و مراقبہ (15منٹ)، سلام و مناجات زین العابدین ؓ (10منٹ)

ہدایات برائے محرم الحرام پلان:

  1. محرم الحرام کے پروگرامز کو ماہانہ تنظیمی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کروایا جائے۔ اگر ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہو رہا تو خصوصاً اس ایجنڈا پر میٹنگ کال کی جائے۔
  2. محرم الحرام کے پروگرامز ناظمہ دعوت کی ذمہ داری ہے۔ ناظمہ دعوت میٹنگ میں صدر اور ناظمہ کی مشاورت سے سیدہ زینبؓ کانفرنسز کا کمیٹی پیپر تشکیل دے گی اور اہداف کی تقسیم کرے گی۔
  3. آن لائن کروائی جانے والی کانفرنسز کی مکمل پلاننگ ناظمہ دعوت و تربیت ناظمہ تنظیمات کی معاونت سے پلان کر ے گی۔

پروگرام کیلئے درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی:

دعوتی کمیٹی: کانفرنس میں شرکت کیلئے مؤثر شخصیات(ڈاکٹرز، پروفیسرز، اساتذہ، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات ) کو دعوت دے گی۔

ضلعی سطح پر کانفرنس کے انعقاد کی صورت میں ذیلی تنظیمات کو خواتین کی شرکت کے ٹارگٹس تقسیم کرے گی اور فالو اپ کی ذمہ دار ہو گی۔

تشہیری کمیٹی: کانفرنس کی تشہیر بروقت، بذریعہ فلیکس، بینرز، پمفلٹس، سوشل میڈیا، اور اخبارات کرے گی۔

استقبالیہ کمیٹی: آنیوالی خواتین کو خوش آمدید کہے گی۔

انتظامی کمیٹی: ہال بکنگ، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر کا انتظام کروائے گی۔

حضور شیخ الاسلام کی کتب کا سٹال یقینی بنائے گی۔

بجٹ کمیٹی: ناظمہ مالیات کی سربراہی میں بجٹ کمیٹی فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پلاننگ کرے گی۔

رجسٹریشن کمیٹی: آنے والی تمام خواتین کی رجسٹریشن(نام، فون نمبرز اور علاقہ) کرے گی اور بعد ازاں ان کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔

فارمیٹ کمیٹی: مرکز کی جانب سے دیے گئے فارمیٹ کو یقینی بنائے گی۔

مقررین کو تیاری کیلئے موضوع سے بروقت آگاہ کرے گی۔

شیخ الاسلام کی محرم الحرام کی مناسبت سے کتب کانفرنس سے ایک ہفتہ قبل مقررین کو فراہم کرے گی۔

معلمہ کو مرکز سے بلوانامقصود ہو تو اس کی درخواست بروقت ناظمہ دعوت کے ذریعے مرکز بھجوائے گی۔

سٹیج سیکرٹری کا تعین کرے گی۔

سوشل میڈیا کمیٹی: کانفرنس کی مکمل رپورٹ بمعہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروائے گی۔

پروگرام سے قبل سوشل میڈیا کانفرنس کی بھرپور تشہیر کو ممکن بنائے گی۔

لیکچر کی تیاری کیلئے کتب :

  1. مرج البحرین (C001)
  2. اہل بیت اطہار کے مناقب و فضائل (M0006)
  3. فلسفہ شہادت امام حسینؓ (DM0005)
  4. محبت حسنین کریمینؓ (F0001)
  5. ذبح عظیم (M0007)
  6. ذکر شہادت امام حسین ؓ (C0025)
  7. حسنین کریمینؓ کے فضائل و مناقب (VC0011)
  8. نظام مصطفی (K0018)
  9. شہادت امام حسین ؓ حقائق و واقعات (M0005/6)
  10. حسن ؓو حسین ؓ تمام جنتی جوانوں کے سر دار ہیں (C0024)
  11. قرابت النبی (M0020)
  12. انقلاب آفرین پیغام (K0018)

محرم الحرام کے انفرادی معمولات :

محرم کے لغوی معنی ممنوع اور حرام کیا گیا کے ہیں یعنی عظمت والا، لائق احترام۔یہ ان چار مہینوں میں سے ہے جن کا ذکر اللہ تعالی ٰ نے قرآن پاک میں کیا ہے۔

إِنَّ عِدَّۃَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِی کِتَابِ اللَّهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ ذَٰلِکَ الدِّینُ الْقَیِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِیهِنَّ أَنفُسَکُمْ.

(التوبه: 36)

بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک 12ہے اور جب سے اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے ان میں چار حرمت والے ہیں، یہی درست دین ہے پس تم ان میں ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔

یہ چار مہینے محرم، رجب، ذوالقعدہ، ذوالحج ہیں اور ا س مہینے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شہر اللہ المحرم یہ وہ واحد مہینہ ہے جسے اللہ رب العزت سے منسوب کیا گیا۔ محرم الحرام میں درج ذیل ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

  • باوضو رہیں اور کثرت سے تلاوت قرآن پاک کریں۔
  • نماز تہجد کا اہتمام کریں اور کثرت سے استغفار کریں۔
  • ہمہ وقت درود پاک پڑھیں۔
  • ہر روز کم از کم چار رکعت نوافل نماز شہدائے کربلا کی بارگاہ میں ہدیہ پیش کریں۔
  • انتہائی ضروری کلام کے علاوہ خاموشی اختیار کریں۔
  • دن میں کسی مقررہ وقت پر فیملی کے ساتھ شہادت امام عالی مقام ؓ اور شہدائے کربلا کے واقعات کا مطالعہ کریں۔
  • دوسروں کی جان، مال، عزت و حرمت کا خیال رکھیں۔
  • اس ماہ میں خصوصی طور پر خود کو گناہوں سے بچائیں۔
  • دوسروں کی عزتوں کی حفاظت کرنا، احترام بجا لانا، طعن و تشنیع سے پرہیز، غیبت، چغلی اور بدگمانی سے بچنا بھی اسی ضمن میں آتا ہے۔
  • دوسروں کے حقوق ادا کرنا۔
  • اللہ کے بہترین بندے وہ ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ یا دآئے صلہ رحمی کی طرف توجہ دیں۔
  • محرم کے روزے رکھنا، خاص طور پر یوم عاشور (نو اور دس محرم )کا روزہ افضل ہے۔
  • یوم عاشور گھر کا دستر خوان وسیع رکھیں اور معمول سے زیادہ کھانا پکائیں۔
  • غسل کریں، پاکیزہ لباس پہنیں اور اہلبیت اطہار اور شہدائے کربلا کا ذکر کریں اور صدقہ خیرات کی کثرت کریں۔