عالمی اعزازِ نعت گوئی

اگر آپ اردو یا انگریزی میں شاعری کرتے ہیں تو شامل ہوجایئے پیغمبرِ انسانیت ﷺ کے مدح سرائوں کی صفت میں اور پایئے ’’عالمی اعزازِ نعت گوئی‘‘

’’حسان بن ثابت نعت ریسرچ سنٹر‘‘، منہاج یونیورسٹی لاہور ماہِ ربیع الاول 1444ھ کی مناسبت سے ’’عالمی اعزازِ نعت گوئی‘‘ میں اردو اور انگریزی کے شعراء کو دی گئی چار الگ الگ کیٹیگریز میں شرکت کے لیے مدعو کرتا ہے:

1: نجی و سرکاری یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات (اردو شعرا)

طرحی مصرعہ: بے کسوں کی اسی سرکار میں شنوائی ہے۔ (حسن رضا خاں)

قوافی: آئی، رسوائی، بینائی، پذیرائی وغیرہ۔

ردیف: ہے

قطعہ بند/ آزاد نظم کا عنوان: اسوۃ حسنہ۔

2: نجی و سرکاری، یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ (اردو شعراء)

طرحی مصرعہ: نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے

قوافی: کام، جام، دام، بام، وغیرہ،

ردیف: سے ہے

قطعہ بند/ آزاد نظم کا عنوان: منارۂ نور/ مینارِ نور

3: مشق سخن میں اچھا نام رکھنے والے صاحب دیوان (اردو شعراء)

طرحی مصرعہ: میں ہوں بندۂ شاہدِ ارض و سماء، مجھے شاہدِ ارض و سماء کی قسم (غلام محمد ترنم)

قوافی: خدا، وفا، سخا، دعا وغیرہ۔

ردیف: کی قسم

قطعہ بند/ آزاد نظم کا عنوان: استغاثۂ ملی بحضور سرورِ کائنات ﷺ

اہم تاریخیں:

  1. کلام بھجوانے کی آخری تاریخ: 13 اکتوبر 2022ء
  2. نتائج کی تاریخ: 17 اکتوبر 2022ء
  3. مشاعرہ کی متوقع تاریخ: 27 اکتوبر 2022ء

اہم نکات:

  • صرف اردو اور انگریزی زبان میں لکھا گیا کلام ہی زیرِ غور لایا جائے گا۔
  • انگریزی کلام کے لیے کوئی گروپ، عنوان یا طرحی مصرعہ نہیں ہے۔ البتہ نعتیہ کلام تازہ تخلیق شدہ ہو اور پہلے سے کہیں چھپ نہ چکا ہو۔
  • عالمی اعزازِ نعت گوئی میں شرکت کے لیے مذہب، قومیت، ملک، صنف اور عمر کی کوئی قید نہیں۔
  • عالمی نعت گوئی میں انٹریز بھجوانے کے لیے رجسٹریشن فیس یا دیگر چارجز نہیں ہیں۔
  • غزلیہ نعتیہ کلام کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ نو اشعار پر مشتمل ہونا چاہیے۔ جبکہ نظمیہ نعتیہ کلام میں کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ سات بند ہوں۔
  • شعرو سخن کی دنیا کے نامور افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی چاروں کیٹیگریز سے دس دس شعراء کے کلام کو منتخب کرے گی اور ان منتخب شعراء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام منعقدہ مشاعرہ میں مدعو کیا جائے گا۔
  • ہر کیٹیگری میں میرٹ پر آنے والے پہلے تین تین نعتیہ کلاموں کو بہترین کمپوزیشن کے ساتھ معروف آوازوں میں ریکارڈ کرواکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے گا۔
  • ہر کیٹیگری میں میرٹ پر آنے والے پہلے پہلے پچاس نعتیہ کلاموں کو شاعر کے مختصر تعارف کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔
  • عالمی اعزازِ نعت گوئی میں شرکت کرنے والے تمام شعراء کو سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔
  • منتخب شعراء کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔
  • نعتیہ کلام کے ساتھ اپنا مختصر تعارف بھجوائیںجو کسی طور بھی چھ سطروں سے زائد نہ ہو۔
  • اپنا کلام اپنے رابطے کی تمام صورتوں مثلاً پوسٹل ایڈریس، فون نمبر، ای میل وغیرہ (جو بھی دستیاب ہو) کے ہمراہ 13 اکتوبر 2022ء سے پہلے ای میل hnrc@mul.edu.pk پر یا 0092-333-5259264 پر واٹس ایپ کریں۔
  • مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: https://hnrc.mul.edu.pk