مرتبہ: حافظہ سحر عنبرین

دنیا کے غم و فکر کا علاج:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یک سو ہو جا تو میں تیرا سینہ بے نیازی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کر دوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا۔

(سنن ابن ماجه: 4107)

نماز کے عادی کے لیے نماز آکسیجن کی طرح بن جاتی ہے۔ وہ جہان بھی ہو اذان اس کو متوجہ کرلیتی ہے خواہ وہ جوکچھ بھی کررہا ہو۔ نماز اس کو پکار لیتی ہے:

تو وہ اللہ کی نظر میں آچکا ہے اللہ کا پسندیدہ بنتا جارہا ہے۔

شکر گزاری:

چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا، جلدی ناراض ہونا، زیادہ غصہ کرنا، ہر وقت ناشکری کرنا یا اپنی نعمتوں کی قدر نہ کرنا دماغ کو نقصان پہچانا ہے شکر گزاری دل دماغ روح، ہر شے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ لہذا دماغ کی قدر کریں، اسے بامقصد کاموں میں لگائیں۔

درود پاک اور ہماری زندگی.:

وہ مسلمان جن کی کمر گناہوں نے توڑ دی ہے ان کے لئے درود شریف مغفرت کا انعام ہے۔

جو درر در بھٹک رہے ہیں درود شریف ان کے لئے اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ ہے۔

جو مصیبتوں اور پریشانیوں میں بد حال ہیں۔ درود شریف ان کے لئے راحت کا جام ہے۔

وہ جو پستیوں میں گر چکے ہیں درود شریف ان کے لئے بلندیوں کا ذریعہ ہے۔

وہ جو ناکام ہوچکے ہیں درود شریف ان کے لئے کامیابی کی کنجی ہے۔

وہ جو مغلوب ہوچکے ہیں۔۔ درود شریف انکے لئے غلبے کی نوید ہے۔

وہ جو ناپاکیوں میں دھنس چکے ہیں۔۔ درود شریف ان کے لئے پاکیزگی کی بارش ہے۔

صلوۃ و سلام واقعی انعام ہے۔۔ اس میں اللہ رب العزت کا ذکر بھی ہے اور آقا مدنی ﷺ تعظیم بھی۔

دعا:

دعا تو معجزے کا نام ہے... جب تمہیں لگے کہ زندگی کسی اندھیری غار میں کھو گئی ہے تو وہاں روشنی کی پہلی کرن دعا ہے۔

دعا امید کا نام ہے... دعائیں مانگی ہوں تو ایک امید رہتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا اور جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں وہ رائیگاں نہیں گئیں... تمہیں اندازہ بھی نہیں کہ کب، کہاں اور کیسے وہ تمہارے راستے سے کانٹے ہٹاتی رہیں ہیں... تم یقین کے ساتھ مانگو، وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے۔

مایوس نہ ہونا:

مایوس وہ ہوتے ہیں جن کو رب پر یقین نہیں ہوتا

مایوس وہ ہوتے ہیں جن کا ایمان کمزور ہوتا ہے

مایوس وہ ہوتے ہیں جو ڈر جاتے ہیں دنیا سے

یاد رکھیے ایسے لوگوں میں شامل نہ ہونا

ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا تمہاری مصیبتوں سے تمہارا رب بہت بڑا ہے۔

انمول موتی:

1۔ بچت کی عادت کے بغیر آپ کبھی بھی خوشحال نہیں ہوسکتے۔ بچت کا تعلق عادت اور کردار سے ہے۔

2۔ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ آپ کی اہلیت ہے۔ جب تک اپنی اہلیت اور قابلیت بڑھانے پر توجہ نہیں دیں گے یہ اثاثہ دم توڑتا جائے گا۔ اپنی رزق حلال کی اہلیت بڑھانے پر فوری توجہ دیں۔

3۔ بچوں کو مہنگے کھلونے اور gadgets دینے کی بجائے ان کو اپنی توجہ اور وقت دیں۔ مہنگے موبائل سیٹ اور مہنگی گھڑی خریدنے کی بجائے پیسے تعلیم و تربیت پر لگائیں اور بچت کریں۔

4۔ سوشل میڈیا کی جعلی دنیا سے متاثر ہوکر اپنا لائف سٹائل upgradeنہ کریں۔ رزق حلال بڑھا کر upgrade کریں۔

5۔ قرض کو لعنت سمجھیں۔ کریڈٹ کارڈ پر مہنگے ریسٹورنٹ سے کھانا کھانا اور برانڈڈ کپڑے خریدنا ایک ذہنی بیماری ہے۔ سود سے دور رہیں کیونکہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ ہے۔

6۔ خوشحال لوگ رزق کے کئی ذرائع بناتے ہیں۔ کیونکہ صرف ایک ذریعہ کسی وقت بھی ختم ہوسکتا ہے۔

شاہی ناشتہ:

اگر دماغی کمزوری ہے، سر درد ،سبق یاد ہی نہ ہو۔ شاہی ناشتہ یہ ایسی نعمت ہے جو ہر ایک کے لیے فائدہ مندہے۔

1. دودھ خالص (فل کریمی 10 کلو)

2. مغزیات (بادام، پستہ، کاجو، اخروٹ، چلغوزہ، کدو، خربوزہ، تربوز، ناریل، کشمش یہ سب 100,100 گرام)

3۔ چھوٹی الائچی۔ 10 گرام صرف بیج۔

4۔ زاعفران- 3گرام۔

ترکیب:

مغزیات کوتھوڑا سا کوٹ لیں۔ ناریل کدو کش کر لیں۔ چھوٹی الائچی کا پاؤڈر بنا لیں۔ زعفران کو تھوڑی سی چینی میں کھرل کرلیں۔ دودھ کو گرم کریں ابال آنے پر پہلے بادام ڈالیں۔ پھر پانچ ابال آنے پر پستہ۔ اسی طرح جو ترتیب دی ہے 5 ابال آنے پر اگلی چیز ڈالنی ہے اوپر ترتیب میں کشمکش سے پہلے چیزیں اپنی مرضی سے ترتیب دے۔ تمام مغزیات کے بعد کمشمش ثابت ہی ڈال دیں۔ کھویا سا بنا لیں اور نیچے اتار لیں۔ گرم گرم میں ہی الائچی اور زعفران کا پاؤڈر مکس کر کے خوب ہلا دیں۔

مقدار خوراک:

اس کو ہر صبح نہار منہ استعمال کریں۔ 5 چمچ بھر کر کسی پیالی میں نکال لیں اور نیم گرم دودھ سے کھا لیں۔ اگر سردی ہو تو یہ جم بھی جاتا ہے۔ تو کھانے سے پہلے کچھ گرم کرلیں۔