گلدستہ: قدرت کی نعمتوں سے استفادہ کریں

حافظہ سحر عنبرین

ہماری زندگی میں وقت کے حصے ہوتے ہیں اور اس کے ٹکڑے ہم میں بانٹے جاتے ہیں الگ الگ ذائقوں کے کوشش کریں کہ کڑوا، میٹہے پر حاوی نہ ہو۔ حال پہ ماضی کا دکھ حاوی نہ ہو۔ کل کو آج کا پھیکا رنگ بدصورت نہ بنا دے۔ اپنے حصے کے ٹکڑوں کو الگ الگ گوشوں میں سنبھال کر رکہیں۔ اگر برا اچہے پر حاوی ہو گیا تو سب رنگ اُڑ جائیں گے۔

اے بندہ مومن گناہوں کے ہجوم میں، توبہ کی تنہائی میں، جس نے رب کے رحم کو نہیں پہچانا اس نے خود پر ظلم کیا ہے۔ روح کی مسجد میں جس نے خالق حقیقی کی رضا سے وضو نہیں کیا اس نے بشر ہو کر رب البشر کو نہیں پہچانا۔

یاد رکہیں اصلاح نفس کے چار اصول ہیں:

  1. مشارطہ: اپنے نفس کے ساتھ"شرط" لگانا کہ"گناہ" نہیں کروں گا
  2. مراقبہ: کہ آیا "گناہ" تو نہیں کیا
  3. محاسبہ: کہ اپنا حساب کرے کہ کتنے "گناہ"کیے اور کتنی "نیکیاں" کیں
  4. مواخذہ: کہ"نفس" نے دن میں جو "نافرمانیاں" کیں ہیں اس کو ان کی"سزا" دینا اور وہ سزا یہ ہے کہ اس پر "عبادت" کا بوجھ ڈالے

کوشش کریں کہ اپنے نفس کی اصلاح کرتے رہیں تاکہ ہمارا نفس نفس مطمئنہ میں تبدیل ہو جائے اور ہم اس حال میں اپنے رب کے پاس جائیں کہ ہمارا انجام سورہ فجر کی ان آیات کے مطابق ہو۔

یَا أَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِی إِلَی رَبِّکِ رَاضِیَةً مَرْضِیَّةً فَادْخُلِی فِی عِبَادِی وَادْخُلِی جَنَّتِی.

اے اطمینان پانے والی روح، اے نفسِ مطمئن! اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل اس حال میں تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی تو میرے ممتاز بندوں میں شامل ہو جا اور میری بہشت میں داخل ہو جا۔

(الفجر، 27: 30)

اللہ ہم سب کو اپنا محاسبہ کرنے اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ ماضی میں جا کر غلطیوں کو درست تو کوئی بھی نہیں کر سکتا، ہاں البتہ ہر ایک آج اچھی بات کی ابتداء ضرور کر سکتا ہے اور ماضی کی یاد کا محض یہ ہی ایک مقصد ہے۔

چاہے اپنی بُری سوچوں سے خود کو آزاد کرنا ہو

چاہے کسی پر غصہ ختم کرنا ہو

چاہے کڑوی باتوں کو بُھلانا ہو

چاہے نااُمیدی کے بادلوں سے اُمید کی کِرن پر دھیان جمانا ہو

آگے بڑہیں اور بہتری کا ایک قدم اُٹھائیں

جہاں معاف کرنے سے خوشگوار تعلق اور اچھائی کا امکان ھو وھاں بدلہ لینا ظلم ہے۔ اپنے دل کو ہرے بھرے درخت کی مانند بناکر رکھو۔ سکون امن اور پیار کے پرندے خود ہی اس پر آبیٹہیں گے۔

پودینے کے فوائد:

پودینہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جس سے سینے کی جکڑن، حلق کی بیماریاں پھیپھڑے کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا ہے۔ عام طور پر پودینہ کو گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن یہ مزیدار چٹنی جہاں ذائقہ اور خوشبو رکھتی ہے وہاں اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔

پودینہ کے استعمال سے سر درد متلی کا خاتمہ ہوتا ہے پودینہ عمل تنفس سے متعلق بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق پودینہ انسانی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے پودینہ کی پتیوں کا پانی جلد کے لئے بہترین کلینر ہے، اس کے علاوہ تمام جلدی امراض میں بہت مفید ہے۔

جیسے خارش کیل مہاسے گرمی دانے وغیرہ، اس کے علاوہ اگر جلد پر کوئی زہریلا کیڑا کاٹنے کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا ہو تو اس میں بھی فائدہ مند ہے کیوں کہ قدرتی طور پر پودینہ میں خطر نا ک بیکٹیریا کو ختم کرنے کی قوت ھوتی ہے۔

حلوہ کدو:

سردیوں میں بہت سارے لوگ مختلف مرکبات بناتے ہیںجو بناتے ہیں اصل میں وہی سمجھدار لوگ ہیںیہ دیسی مرکبات صحت کے ضامن ہوتے ہیں۔

کدو کوئی بھی ہو دل دماغ کیلئے ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔ جسم میں تراوت پیدا کرتا ہے۔ کدو کھانے والے کی طبیعت میں برداشت پیدا ہو جاتی ہے۔ دماغ میں اچھی باتیں سوچنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ دل کی مغمومیت فرحت میں بدل جاتی ہے تو آئیے مزیدار کدو کا حلوہ بنائیے لطف اٹھائیے۔

اب سوال یہ ہے کہ کدو کون سا ہو سبز کدو اور پیٹھا کدو ہی حلوہ کیلئے زیادہ تر استعمال ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے مطابق بنا لیجیے:

اجزاء:

کدو 10 کلو، دودھ 10 کلو، بالائی دودھ 500 گرام سے 750 گرام تک

ترکیب تیاری:

کدو کو کدو کش کیجئے دودھ میں ڈال کر پکائیے بالائی بھی ساتھ ہی شامل کر دیجئے۔ جب دودھ خشک ہوجائے تو آگ بالکل ہلکی کر دیجئے اور چینی حسب ضرورت اور پسند کے مطابق شامل کر دیجئے جب حلوہ تیار ہو جائے تو جیب کی اجازت کی مطابق بادام پستہ کشمش شامل کیجئے۔ گھی ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی بالائی کی وجہ سے خوشبو دیسی گھی کی آئے گی۔ سردی میں چند دن خراب نہیں ہوتا ورنہ فریج میں رکھ لیجیے اور ناشتہ میں گرم کر کے استعمال کیجئے۔ شام کی چائے کیساتھ کھائیے مزہ دوبالا کیجئے۔

تلی ہوئی مچھلی (فنگر فش):

اجزاء:

مچھلی کے فلے (لمبائی میں کاٹ لیںآدھا کلو)، انڈہ (پھینٹا ہوا ایک عدد )، تازہ ڈبل روٹی کا چُورہ ایک پیالی، میدہ(چھنا ہوا آدھی پیالی)، پسی ہوئی کالی مرچ4/1چائے کا چمچہ)، پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے، نمک ایک چائے کا چمچہ، تیل تلنے کے لئے۔

ترکیب:

ایک پیالے میں مچھلی، لیموں کا رس، نمک کالی مرچ اور لال مرچ ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں کڑاہی میں تیل گرم کرلیں ایک پلیٹ میں ڈبل روٹی چوُرہ اور دوسری پلیٹ میں میدہ نکال لیں، مچھلی کا ایک، ایک ٹکڑا لے کر اسے پہلے انڈے، پھر میدے اور پھر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ لیں۔ انہیں کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تلیں اور گرم گرم پیش کریں۔