وظیفہ برائے حاجت روائی و قبولیتِ دعا: یَا مُجِیْب

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے امان نصیب ہوتی ہے۔ اور مجبور حال لوگوں کی حاجت پوری کرنے کی توفیق مل جاتی ہے نیز طلوع آفتاب کے وقت پڑھنے کا معمول اپنانے سے دعا کی قبولیت ہوتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

وظیفہ برائے حصولِ قناعت و برکت: یَا وَاسِعُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ وظیفہ کرنے والے شخص کو قناعت و برکت کی دولت سے نوازے گا علاوہ ازیں علم و حکمت اور صحت عطا ہوگی، جو کوئی اسے کثرت سے جاری رکھے گا اسے وسعت صدر نصیب ہو گی، حرص و لالچ اور دھوکہ سے سلامتی ملے گی اور اس کے دیگر امورآسان کردیئے جائیںگے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

وظیفہ برائے کشادگی سینہ و اسرارِ حکمت: یَا حَکِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم مبارک کا ورد کرنے والے کے نا ممکن کام بخیر و عافیت سر انجام پاتے ہیں۔ جو شخص باوضو ہو کر اس اسم پاک کو ذوق و شوق کے ساتھ 100 مرتبہ پڑھتا رہے حتیٰ کہ اس پر وجد کی کیفیت طاری ہو جائے تو اس کے باعث اللہ تعالیٰ اس کے باطن کو اپنے اسرار کی آماجگاہ بنا دے گا۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔