’’الفیوضات المحمدیہ‘‘

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شرِ نظر سے بچاؤ کے لئے وظائف

پہلا وظیفہ:

شیطانی اثرات میں سے ایک اثر نظرِ بد کا لگنا بھی ہے اس سے پناہ مانگنا سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نظرِ بد سے حفاظت کے لئے حسنین کریمین علیھما السلام پر درج ذیل وظیفہ سے دم فرمایا کرتے تھے:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰنٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ عَیْنٍ لَامَّةٍ.

(سنن ترمذی، 3: 577، رقم: 2060، عن ابن عباسؓ)

  • یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔ .پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کروا سکتے ہیں۔

اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

  • یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ:

شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:

سورۃ الفاتحہ (مکمل) اور معوّذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)

  • یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔ .پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔

اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

  • یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔

تیسرا وظیفہ:

شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:

سورۃ الفاتحہ (مکمل) اور چہار قُل (مکمل سورتیں)