[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2007 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ
ماہنامہ منہاج القرآن : اکتوبر 2007 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2007 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری

ہر پھول کے بدن میں، کلیوں کے بانکپن میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

کلیوں کی دلکشی میں، سورج کی سوزنی میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

گفتارِ مصطفیٰ (ص) میں، کردارِ مصطفیٰ (ص) میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

ہر شامِ آرزو میں، ہر صبحِ جستجو میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

ہر شخص بے ردا میں، ہر صاحبِ غنا میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

بدر و حنین و خیبر، صفین و کربلا میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

ہر حسن کی جفا میں، ہر عشق کی وفا میں
مخفی ہے ذات تیری، ربِّ کریم میرے

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

>> اگلا صفحہ >>


This page was published on Sep 24, 2007



کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau