[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > نومبر 2007 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ
ماہنامہ منہاج القرآن : نومبر 2007 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > نومبر 2007 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

محمد اعظم چشتی
اے خدائے جمال و زیبائی
خوب ہے تیری عالم آرائی

تو کہاں ہے کہاں نہیں ہے تو
محو حیرت ہے تاب گویائی

سب میں موجود اور سب سے جدا
کون سمجھے یہ راز تنہائی

پارہ پارہ قبائے استدلال
ریزہ ریزہ ہے دام جویائی

کیا نظر آئے ماسوا کا جہاں
دیکھ کر تیری شان یکتائی

یاس میں غم میں اور مشکل میں
تیری رحمت ہی سب کے کام آئی

اعظم اس نام سے ہے گلشن میں
زندگی، تازگی و رعنائی

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

>> اگلا صفحہ >>


This page was published on Nov 2, 2007



کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau