[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2008 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ
ماہنامہ منہاج القرآن : مارچ 2008 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2008 ء > حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

حمد باری تعالیٰ جل جلالہ

پروفیسر فیض رسول فیضان
خلاّق زمن ہے ذات اس کی
گنتی سے ورا صفات اس کی

لجپال ہر ایک نام اس کا
پُر نور ہر ایک بات اس کی

ہے موت بھی اس کی پیدا کردہ
ممنون ہے گر ’’حیات‘‘ اس کی

وہ سب کا ہے مالک اور مختار
محتاج ہے کائنات اس کی

چاروں جانب ہے راج اس کا
تابع ہیں شش جہات اس کی

ہر نعمت دو جہاں سے بڑھ کر
اک چشم التفات اس کی

ممکن نہیں پاسکے حقیقت
دنیائے بے ثبات اس کی

شہکار مبیں ہے دن اسی کا
تخلیق حسیں ہے رات اس کی

سوچوں کی بساط کچھ نہیں ہے
فیضان قلم دوات اس کی

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

>> اگلا صفحہ >>


This page was published on May 2, 2008



کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau