[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2008 ء > سلام بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ماہنامہ منہاج القرآن : مارچ 2008 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2008 ء > سلام بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سلام بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حسین محی الدین قادری
آقا حضور آپ ہیں سردارِ انبیاء
اُمی لقب ہیں، احمدِ مختار مجتبیٰ
بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام
ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام

چہرہ، حضور! شمس و قمر کا بھی فق ہوا
اُنگلی اُٹھی تو چاند کا سینہ بھی شق ہوا
بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام
ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام

تھاما حضور آپ نے ہر ذی شعور کو
آ کر دیا فروغ، قلم کے ظہور کو
بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام
ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام

اس بزم کائنات کے سردار آپ ہیں
سب کچھ خدا کی خلق میں سرکار آپ ہیں
بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام
ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام

اس کا حضور حامی و ناصر خدا رہے
دائم حسین آپ کے دَر کا گدا رہے
بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام
ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>


This page was published on May 2, 2008



کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau