سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | رابطہ
ماہنامہ منہاج القرآن > ستمبر 2011 ء > شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دورہ آسٹریلیا


ماہنامہ منہاج القرآن : ستمبر 2011 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > ستمبر 2011 ء > شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دورہ آسٹریلیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دورہ آسٹریلیا

رپورٹ : ڈاکٹرخواجہ محمد آصف

گذشتہ ماہ جولائی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تنظیمی دورہ پرسڈنی ایئرپورٹ پہنچے جہاں صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورہ کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے :

٭ 11 جولائی 2011ء : شیخ الاسلام نے نیو ساؤتھ ویلز کے پارلیمنٹ ہاؤس میں دہشت گردی اور دیگر انٹرنیشنل معاملات پر تفصیلی خطاب فرمایا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کے لئے آپ کو ممبر پارلیمنٹ شوکت موسلمانی نے مدعو کیا تھا۔ آپ کے خطاب کو سننے کے لئے وزراء، سیاستدان، پالیسی ساز، سینئر مذہبی وسماجی شخصیات کی اکثریت موجود تھی۔

٭ 13 جولائی 2011ء : دارالفتویٰ آسٹریلیا کے عرب علماء نے شیخ الاسلام کو ایک عظیم الشان عشائیہ دیا جس میں مختلف مسلم کمیونٹی کے علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متعدد علمی و فکری موضوعات پر آپ سے گفتگو کی۔ اس نشست کے بعد ان علماء نے آپ کی علمی، دینی اور فکری خدمات سے متاثر ہوتے ہوئے آپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

٭ 14 جولائی 2011ء : مفتی اعظم آسٹریلیا محترم شیخ تاج الدین ھلالی نے شیخ الاسلام کو علماء کانفرنس میں عربی زبان میں خطاب کے لئے دعوت دی۔ شیخ الاسلام نے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ پہلو قرآن پاک کی روشنی میں واضح کئے۔ اس موقع پر تمام علماء اور شیخ تاج الدین ھلالی نے یہ اعتراف کیا کہ ’’ بے شک یہ نقاط برحق ہیں لیکن میں نے اپنی زندگی میں نہ کہیں پڑھے ہیں نہ سنے ہیں‘‘۔

٭ 16 جولائی 2011ء : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیر اہتمام عظیم الشان ’’ امن کانفرنس سڈنی‘‘ میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں خطاب کیا۔ اس پروگرام میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام نے جب امن اور باہمی یکجہتی کے موضوع پر مدلل اور جامع گفتگو کی تو آپ کے خطاب کے اختتام پر لوگوں نے کھڑے ہو کر آپ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ خطاب کے آخر میںشیخ الاسلام نے خاص مہمانوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنے فتویٰ کی کتب تحفتاً عنایت فرمائیں۔

٭ سڈنی آسٹریلیا میں شیخ الاسلام کے دورے کا سب سے بڑا پروگرام ترکی کمیونٹی کی بڑی مسجد میں منعقد ہوا جس میں آپ نے قرآن اور مقام رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل اور جامع خطاب کیا۔ آپ نے قرآن وحدیث کی روشنی میںحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام واضح فرماتے ہوئے کہا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر قرآن پاک کو سمجھنا اوراس پر عمل کرنا تقریباً ناممکن ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کی عملی تفسیر ہیںاس لئے قرآن ان کی زندگی کو سامنے رکھ کرہی سمجھا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پرصلوۃ وسلام پڑھا گیا جو محترم مولانا نذیر الحسن تھانوی نے شیخ الاسلام کی خواہش پر کھڑے ہو کر پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن آسٹریلیا کے سینئر نائب صدر علامہ شیخ احمد حسین نے ادا کئے۔ پروگرام کی ابتداء ننھے حافظ احمد حسین نے قرآن پاک کی تلاو ت سے کی جبکہ سید ریاض حسین شاہ اور احمد دین شہزاد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔




^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>










© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.


Warning: mysqli_close() expects parameter 1 to be mysqli, string given in /home/minhajki/public_html/minhaj.info/mag/index.php on line 133