[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > جون 2012 ء > اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن
ماہنامہ منہاج القرآن : جون 2012 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > جون 2012 ء > اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن

اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن

شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ)

مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس منعقدہ مورخہ 20 مئی 2012ء میں کیے گئے فیصلہ جات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ان فیصلہ جات پر عملدرآمد کے لیے ضلعی و تحصیلی امیر، صدر و ناظم تحریک منہاج القرآن، صدر یوتھ لیگ، صدر MSM، صدر PAT، ناظم علماء کونسل اور ناظمہ ویمن لیگ یونین کونسل /  یونٹ لیول تک لائحہ عمل ترتیب دیں اور ان پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لئے آج ہی سے کاوشیں شروع کر دیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلہ جات

1۔ اعتکاف2012ء

1۔ اعتکاف2012ء میں رفقاء و وابستگان، کارکنان و عوام الناس کی بھاری اکثریت کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ گزشتہ سال قائد محترم سے ہم نے اپنے ساتھ 3 یا 5 افراد لانے کا وعدہ کیا تھا۔ آج اس وعدہ کو وفا میں بدلنے کا موقع ہے۔ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، یوتھ لیگ، MSM، ویمن لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی و یونین کونسل سطح کے عہدیداران کا اعتکاف بیٹھنا لازمی ہو گا۔ اگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر کسی عہدیدار کی شرکت ممکن نہ ہو تو اس کے لیے بالائی سطح کی تنظیم کو تحریری اطلاع اعتکاف سے قبل کرنا لازمی ہو گا۔

2۔ اعتکاف گاہ میں روحانی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

3۔ اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے فیلڈ میں بھرپور کمپین چلائی جائے گی اور مرکزی قائدین کے فیلڈ میں دورہ جات کیے جائیں گے۔ نیز ضلعی  / تحصیلی عہدیداران یونین کونسلز  / یونٹ میں دورہ جات کریں گے۔

4۔ قائد محترم کی گفتگو کے Clips جن میں اعتکاف میں شرکت کی تلقین کی گئی، اس کی CD فیلڈ میں بھیجی جائے گی۔

5۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری و صاحبزادہ حسین محی الدین قادری بھی اپنی تعلیم مکمل کر کے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ لہٰذا وہ بھی اعتکاف میں شرکت فرمائیں گے۔ اس بات کی تنظیمات میں بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ کارکنان و عہدیداران زیادہ ذوق و شوق کے ساتھ اعتکاف میں شریک ہوں۔

6۔ شرکاء کی سہولت کے پیش نظر اعتکاف کی رجسٹریشن فیس پچھلے سال کے برابر یعنی 1200 روپے فی کس ہی رکھی گئی ہے۔ جبکہ اضافی اخراجات کے لیے مرکز سپانسرشپ حاصل کرے گا۔

7۔ ایڈوانس رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کی جائے گی جو کہ 31 جولائی تک جاری رہے گی۔

8۔ اعتکاف میں رجسٹریشن پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی۔

9۔ اعتکاف گاہ کی الاٹمنٹ مکمل ہونے پر رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔

10۔ تحریک کی جملہ Activities حلقات درود، عرفان القرآن کورسز، ماہانہ دروس قرآن، 5 روزہ دروس قرآن ودیگر محافل میں اعتکاف کی بھرپور Motivation دی جائے گی۔

2۔ قائد محترم کی پاکستان آمد

قائد محترم کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مورخہ 4 نومبر 2012ء بروز اتوار مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام رکھا جائے گا اور ایک ایسا نظارہ دکھایا جائے گا جو کہ پاکستانی قوم نے اس سے قبل کبھی نہ دیکھا ہو، جس کے حسب ذیل مقاصد طے کیے گئے۔

(نوٹ : جلسہ کا نام اور عنوان ابھی فائنل نہیں کیا گیا لہٰذا اس حوالے سے کسی اور نام کو استعمال نہ کیا جائے)

1۔ قائد محترم کی عالمی سطح پر خدمات کی پروجیکشن

2۔ قائد محترم کی پاکستان کے مقبول اور محبوب ترین رہنما کے طور پر پروجیکشن

3۔ تحریک کی قوت کا بھرپور اظہار

4۔ کارکنان تحریک کی بھرپور Motivation

5۔ تحریک کی دعوت کا مؤثر فروغ

6۔ تنظیمی نیٹ ورک کی توسیع و استحکام

7۔ تحریک بیداری شعور کے لیے نیا تحرک

مینار پاکستان کے جلسہ کے لیے تحریک کے نیٹ ورک کے ذریعے کم از کم 20 لاکھ افراد کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے (براہ راست عامۃ الناس کی شرکت اس کے علاوہ ہو گی) جس کی فورم وائز تقسیم درج ذیل ہو گی۔

1۔ تحریک منہاج القرآن لاہور 5 لاکھ افراد (اس میں تمام فورمز شامل ہوں گے)

2۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب 6 لاکھ افراد

3۔ نظامت تنظیمات 1 لاکھ افراد (کراچی، اندرون سندھ، KPK، بلوچستان، آزاد کشمیر و گلگت وغیرہ)

4۔ MSM۔۔ 1 لاکھ افراد (علاوہ لاہور)

5۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ۔۔ ڈیڑھ لاکھ افراد (علاوہ لاہور)

6۔ پاکستان عوامی تحریک۔۔ 1 لاکھ افراد (علاوہ لاہور)

7۔ منہاج القرآن ویمن لیگ۔۔ 4 لاکھ افراد (علاوہ لاہور)

8۔ MES + مرکزی تعلیمی ادارہ جات 50 ہزار افراد

ان اہداف کے حصول کے لیے جملہ فورمز / نظامتیں اپنا اپنا لائحہ عمل تشکیل دیں گے جس میں یونین کونسل سطح تک ٹارگٹ کو تقسیم کیا جائے گا۔ نیز یوسی وائز بسوں /  کوسٹرز /  ہائی ایس کی تعداد کو بھی تقسیم کیا جائے گا۔ کراچی، اندرون سندھ، کوئٹہ دور دراز علاقہ جات سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں مرکزی ٹیم و تنظیمات کے ذریعے 10,000 مہمانان گرامی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جن میں علماء و مشائخ، وکلاء، تاجر، بیورو کریٹس، اقلیتی راہنما، ریٹارئرڈ ججز، صحافی، سینئر کالم نگار و اینکر پرسن، فوج و پولیس کے نمائندگان نیز ہر قسم کی سماجی، فلاحی، تعلیمی NGO's اور تنظیموں کے نمائندگان کو بھی بھرپور دعوت دی جائے گی۔

اس عظیم الشان استقبال کے علاوہ قائد محترم کی پاکستان آمد کے موقع پر ورکرز کنونشن  / محفل سماع و تنظیمات و فورمز کی ملاقاتیں بھی رکھی جائیں گی۔

استقبال کو فقیدالمثال بنانے کے لیے مرکز کی سطح پر موجود جملہ مرکزی قائدین، ناظمین، نائب ناظمین و مختلف کمیٹیز کے سربراہان و سیکرٹری اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں مرکز پر الگ سے کام جاری ہے جبکہ تنظیمات و کارکنان کے لیے 4 فیزز پر مشتمل درج ذیل ورکنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔

فیز i۔ 20 مئی تا 20 جولائی (2 ماہ)

فیز ii۔ 21 جولائی تا 22 اگست (رمضان المبارک) (ایک ماہ)

فیز iii۔ عیدالفطر سے عیدالاضحی 23 اگست سے 22 اکتوبر (2 ماہ)

فیز iv۔ 22 اکتوبر تا 4 نومبر (13 دن)

فیز i : 20 مئی تا 20 جولائی (2 ماہ

  1. دیگر صوبہ جات جن میں (کراچی، اندرون سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں) جہاں یوسی کی تنظیمات نہیں وہاں یوسی تنظیمات مکمل کر لی جائیں۔ پنجاب و لاہور میں جہاں یونین کونسل سطح کی تنظیمات نہیں وہاں مکمل کر لی جائیں۔ جبکہ جہاں یوسی کی تنظیمات بن چکی ہیں وہاں 5 یونٹ فی یوسی قائم کیے جائیں۔
  2. تحریک بیداری شعور کے پیغام کو بذریعہ CD، پروجیکٹر، لٹریچر زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے۔
  3. قائد محترم کے احکامات کی روشنی میں لاکھوں کارکنان کی تیاری کا عمل شروع کر دیا جائے۔
  4. پاکستان بھر کے کارکنان کو قائد محترم کے استقبال کے لیے involve کرنے کے لیے "ایک کارکن ایک بس"کا نعرہ دیا جائے گا۔ تنظیمات اس ٹارگٹ کو فالو اپ کریں گی۔ اس طرح تنظیمات پر آنے والا بوجھ کم ہو جائے گا۔ ہر کارکن بس کا کرایہ اور افرادی قوت کا خود ذمہ دار ہو گا۔ یہ فارمولہ لاہور پر لاگو نہیں ہو گا۔ لاہور کے کارکنان کو الگ سے ٹارگٹ دیا جائے گا۔ کارکنان اس پر ابھی سے کام شروع کر دیں۔
  5. تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے 5 ماہ کے رفاقت، وابستگی و کارکنان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا جائے گا۔
  6. ضلعی سطح کے ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے جس میں ابتدائی بریفنگ دی جائے گی۔

فیز ii۔

21 جولائی تا 22 اگست (رمضان المبارک) (ایک ماہ)

  1. رمضان المبارک میں قائد محترم کے استقبال کی تیاریاں جاری رہیں گی۔
  2. اس فیز میں تحصیلی سطح پر ہونے والی ہر Activity میں قائد محترم کے استقبال کا اعلان و بریفنگ دی جائے گی۔
  3. یونین کونسل و یونٹ کی سطح پر چھوٹی سطح کی افطار پارٹیاں رکھی جائیں گی جس میں یہ پیغام زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔
  4. 5 روزہ دروس قرآن میں بھی کارکنان و عوام الناس کو بھرپور بریفنگ دی جائے گی۔
  5. اعتکاف کارواں کے دوران بھی اعتکاف کے ساتھ ساتھ قائد محترم کی آمد کو بھی فوکس کیا جائے گا۔
  6. پرنٹنگ میڑیل کے ڈیزائن اعتکاف میں تنظیمات کو فراہم کر دیئے جائیں گے تاکہ اعتکاف سے واپسی پر تنظیمات اپنی اپنی تحصیل میں بینرز، پوسٹرز، ہینڈبلز کی تیاری کا عمل شروع کر سکیں۔
  7. اعتکاف میں تحصیل وائز میٹنگز کر کے ہر تحصیل کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مزید ہدایات دی جائیں۔

نوٹ :

فی الوقت فیز i و ii کی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ فیز iii و iv کی تفصیلات اعتکاف کے موقع پر تنظیمات کو دے دی جائیں گی۔

3۔ زکوٰۃ مہم

باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ اس سال تنظیمات مقامی سطح پر جمع ہونے والی زکوٰہ کی ساری رقم مقامی سطح پر خرچ کریں گی تاہم اس کے لیے درج ذیل فارمولے پر عملدرآمد ضروری ہو گا۔

  1. فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات 50 فیصد
  2. مقامی بیت المال 25 فیصد
  3. تنظیمی استحکام فنڈ 25 فیصد

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمات مقامی سطح پر زکوٰۃ مہم کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن و خرچ کا مکمل حساب رکھیں گی اور اس حوالے سے مفصل رپورٹس مرکز کو فراہم کریں گی۔

4۔ متفرق امور

1۔ تحریک بیداری شعور کی ویب سائٹ www.nizambadlo.com لانچ کر دی گئی۔ آپ سے التماس ہے کہ اس کی اپنی تحصیل میں موجود عامۃ الناس تک تشہیر کریں۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>




کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau