سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | رابطہ
ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2012 ء > منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام احترام مذاہب سیمینار


ماہنامہ منہاج القرآن : اکتوبر 2012 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2012 ء > منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام احترام مذاہب سیمینار

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام احترام مذاہب سیمینار

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 18 ستمبر 2012ء کو "احترام مذاہب سیمینار" منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے امیرمحترم صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر سعید الٰہی تھے۔

مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آنے والے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے پوری انسانیت کے مجرم ہیں۔ پر امن احتجاج پوری دنیا کے مسلمانوں کا قانونی حق ہے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر انسانی قدروں کی دھجیاں بکھیرنے والے عالمی امن کے بدترین دشمن ہیں۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مذہب کا درجہ دینے والے آزادی رائے کی چھتری تلے ناپاک جسارتوں کا عمل جاری رکھ کر دنیا کو تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عالمی جرم ہے۔ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر کیچڑ اچھالنے والے انسانیت کے دشمن اور عالمی دہشت گرد ہیں۔ تینوں الوہی مذاہب میں آسمانی کتابوں، پیغمبروں، مقدس ہستیوں کی توہین کی قطعاً اجازت نہیں۔ اس لئے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مذموم عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب نفرت پھیلانا ہرگز نہیں ہے دنیا کو تصادم کی طرف دھکیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام مذاہب کے لوگوں پر مشتمل انٹر فیتھ کمیشن بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں انٹر فیتھ ریلیشنز کے کام کا آغاز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا ہے۔ امن عالم کیلئے ان کی خدمات عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء علامہ رائے مزمل حسین اور محترم پیر شفاعت رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل زخمی کرنے والے قابل مذمت ہیں۔ ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقدیس پر حملہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ تہذیبوں کو ٹکراؤ سے بچانے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پوری دنیا سے داد تحسین پا رہی ہیں۔

ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال نے کہا کہ توہین آمیز فلم بنانے والے پوری انسانیت کے مجرم ہیں اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سارے مذاہب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ مختلف مذاہب کے پیروکار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بین المذاہب رواداری اور امن عالم کیلئے خدمات کے معترف ہیں۔ ہندو برادری نے تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر مندر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ہندو برادری کی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور ہم کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ ان کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو۔

سکھ رہنماء گووندر سنگھ نے کہا کہ منہاج القرآن کا راستہ محبت اور سلامتی کا راستہ ہے اور بین المذاہب رواداری کیلئے اس وقت سکھ برادری مسلمانوں کے ساتھ احتجاج میں برابر کی شریک ہے۔ تقریب سے جی ایم ملک (نائب ناظم اعلیٰ تحریک) اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے بھی اظہارخیال کیا۔




^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>










© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.


Warning: mysqli_close() expects parameter 1 to be mysqli, string given in /home/minhajki/public_html/minhaj.info/mag/index.php on line 133