[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > دسمبر 2012 ء > ہدایات بسلسلہ استقبال قائد (23 دسمبر 2012ء)
ماہنامہ منہاج القرآن : دسمبر 2012 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > دسمبر 2012 ء > ہدایات بسلسلہ استقبال قائد (23 دسمبر 2012ء)

ہدایات بسلسلہ استقبال قائد (23 دسمبر 2012ء)

الحمدللہ تعالیٰ جملہ تنظیمات اور کارکنان استقبال قائد کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں۔ ان شاء اللہ 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام کی وطن آمد پر پاکستان میں دنیا کی تاریخ کا فقیدالمثال استقبال ہوگا۔ دریں سلسلہ چند ضروری ہدایات درج ذیل ہیں جنھیں ملحوظ خاطر رکھنا از حد ضروری ہے۔

1۔ وقت بہت کم ہے

انسانی فطرت ہے کہ وہ گزرے ہوئے وقت کو بہت کم اور آنے والے وقت کو بہت زیادہ جانتا ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ استقبال قائد کے حوالے سے جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان کے حصول کے لیے باقی ماندہ وقت بہت کم ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنی کارکردگی اور پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا ہو گا۔ اسی صورت میں ہی معینہ اہداف کا حصول کما حقہ ممکن ہو گا۔

2۔ فورمز کا کردار

کسی بھی تحریک میں فورمز اس مقصد کے پیش نظر بنائے جاتے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ میں تحریک کی دعوت اور ابلاغ کے کام کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں۔ شیخ الاسلام نے اسی مقصد کے لیے تحریک کے فورمز تشکیل فرمائے۔ الحمدللہ ہر فورم اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے سلسلے میں بھی تمام فورمز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تمام فورمز کی انفرادی کاوشوں سے ہی ان شاء اللہ اجتماعی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ ان اہداف کے حصول کے لیے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات اور کارکنان کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ،پاکستان عوامی تحریک، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات کو ایک مربوط اور منظم کاوش کرنا ہو گی۔

3۔ تشہیر

  1. بڑی تعداد میں میں استقبالیہ بینرز اور جھنڈے تیار کروائے جائیں۔
  2. تحریک بیداری شعور کی CD's بذریعہ پروجیکٹر یونٹ سطح پر چلائی جائیں۔
  3. مقامی اخبارات اور کیبل نیٹ ورک پر اشتہارات دیئے جائیں۔
  4. مقامی اور قومی اخبارات میں روزانہ خبریں ارسال کریں تاکہ استقبال قائد کا پیغام اخبارات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ جائے۔
  5. تمام تحصیلی تنظیمات اور کارکنان در ج ذیل تشہیری ذرائع ضرور استعمال کریں:
  6. پوسٹرز۔ ہینڈ بلز۔ کراس بینرز۔ پول بینرز۔ رکشہ/ٹیکسی فلیکس
  7. پاکستان اور تحریک کے جھنڈے۔ دعوتی کارڈز۔ سٹیکرز۔ ہورڈنگ بورڈ
  8. وال چاکنگ۔ قائد محترم کی تصاویر۔ اخبارات میں اشتہارات۔ کیبل نیٹ ورک پر اشتہارات
  9. تمام تشہیری میٹریل مرکز کے ڈیزائن اور سلوگن کے مطابق تیار کروایا جائے۔
  10. تشہیری میٹریل مرکز سے بھی منگوایا جا سکتا ہے۔
  11. تمام فورمز منظور شدہ ڈیزائن اور مواد کے مطابق اپنے اپنے ہینڈ بلز اور دعوتی کارڈز بھی بنوا سکتے ہیں۔

4۔ عوامی رابطہ

  1. کروڑوں عوام تک استقبال قائد کا پیغام پہنچانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز فوری طور پر کر دیا جائے۔
  2. چھوٹے بڑے شہروں میں استقبالیہ جلسے ،ریلیاں،کارنر میٹنگز،سیمینارز اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے بھرپور ماحوال سازی کی جائے۔
  3. موثر افراد کو دعوت دینے کے لیے مرکز کے ڈیزائن کے مطابق خوبصورت کارڈز پرنٹ کروائیں اور ایسے افراد کو وفد کی صورت میں دعوت دیں۔
  4. سینیئر تحریکی ساتھیوں کو ضرور دعوت دیں اور انہیں اس مہم میں عملی طور پر شریک (Involve) کریں۔

5۔ قافلوں کی روانگی اور مینارِ پاکستان آمد

  1. مختلف تنظیمات کو قافلوں کی روانگی کے شیڈول کی اطلاع الگ سے دی جائے گی، اس شیڈول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
  2. لاہور شہر میں داخلہ کے وقت رش سے بچنے کے لیے ممکنہ حد تک آسان راستہ چنا جائے ۔ اس وقت فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ زیرِ تعمیر ہیں اس لیے لاہور میں داخلے کے لیے موٹر وے سے ٹھوکر نیاز بیگ،بابوصابو اور رنگ روڈ کو استعمال کریں۔ یا سگیاں پل کے راستے داخل ہوں۔ اسی طرح ملتان روڈ سے آنے والے احباب بھی ٹھوکر نیاز بیگ رنگ روڈ، یتیم خانہ اور سگیاں پل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ جی ٹی روڈ سے آنے والے قافلے شاہدرہ کے علاوہ درج بالا راستے اختیار کریں۔ قصور کے راستے سے آنے والی تنظیمات فیروز پور روڈ کے ذریعے چونگی امر سندھو سے داخل ہوں، رنگ روڈ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

  3. ہر بس میں ایک سمجھدار آدمی کو امیر بنائیں اور کسی ایک شخص کو تمام بسوں کا کوآرڈینیٹر بنایا جائے۔ جس کے پاس تمام بسوں کے امراء کے فون نمبرز ہوں اور وہ ان سے رابطہ رکھے۔
  4. ہر بس میں بیٹھنے والے تمام مسافروں کی لسٹ بمع فون نمبر تیار کریں تاکہ ہر موقع پر چیک کیا جا سکے۔

6۔ فیملی کے ہمراہ شرکت

تمام کارکنان کو باور کرایا جاتا ہے کہ تحریکی زندگی میں ایسے لمحات بار بار نہیں آتے لہٰذا اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر کام میں اپنے اہل و عیال کو بھی شریک کریں اور 23 دسمبر کو مینارِ پاکستان پر پوری فیملی کے ہمراہ شرکت کریں تاکہ مرد،خواتین،بچے،بوڑھے اور جوان ہر کوئی اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کرے۔

متفرق

جملہ کارکنان کو تاکید کی جاتی ہے کہ 15 تا 25 دسمبر استقبال قائد کے علاوہ کوئی بھی ذاتی مصروفیات نہ رکھیں۔

کسی بھی قسم کی راہنمائی یافوری رابطہ کے لیے نمبر درج ذیل ہیں۔

نام

موبائل

آفس نمبر

ای میل ایڈریس

شیخ زاہد فیاض

03008412155

04235179258

aaasajid@gmail.com

علامہ رانا محمد ادریس

03004395196

 

idrees_qadri@hotmail.com

احمد نواز انجم

03004147093

04235162850

punjab@minhaj.org

ساجد محمود بھٹی

03334261554

04235170936

tanzeemat@minhaj.org

ارشاد احمد طاہر

03004217066

04235165399

tmq_lhr@yahoo.com

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<




کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau