سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | تلاش کریں | رابطہ
ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2017 ء > منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ضربِ امن مہم


ماہنامہ منہاج القرآن : مارچ 2017 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > مارچ 2017 ء > منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ضربِ امن مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ضربِ امن مہم

فروغ ِ امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ملکِ پاکستان میں نوجوانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ سے بچانے کے لیے سفیرِ امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فکری اور نظریاتی محاذ پر ملک گیر ضربِ امن مہم کا آغاز کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ضربِ امن مہم کوملک پاکستان کے نوجوانوں تک لے کر جانے کا عزم کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کا واحد نمائندہ فورم ہے جو پچھلے 28سالوں سے دنیا بھر میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعمیر وطن کے لئے کو شاں ہے۔ نوجوانوں کے اس سب سے بڑے فورم نے ضرب امن مہم کے چار بڑے مراحل کو بڑی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

پہلا فیز: پہلے فیز میںراولپنڈی اور کراچی میں ضرب امن مہم کی افتتاحی تقریبات ہوئیں۔ ان تقریبات میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کر کے قراردادِ امن پر اپنا پہلا دستخط کر کے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

دوسرا فیز: ضربِ امن مہم کے دوسرے فیز میں Peace Workersکی تیاری کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ٹریننگ کو نسل کے زیر اہتمام خیبر تا کراچی ملک کے چھوٹے بڑے 60سے زائد شہروں میں ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپس ہوئیں، جن سے 3ہزار کے قریب Peace Workerتیار ہوئے جو شاپ ٹو شاپ اور ڈور ٹو ڈور ضربِ امن دستخطی مہم کو لے کر چل رہے ہیں۔

تیسرا فیز: ضربِ امن کے پیغام اور فکر کو قومی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے اس مہم کے تیسرے فیز میں کراچی تا خیبر ’’ ضربِ امن سائیکل کارواں ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جو کہ 20نومبر2016ء کو مزارِ قائد کراچی سے روانہ ہوا اور تقریبا 50شہروں میں سفیرِ امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قراردادِ امن کے پیغام پہنچاتے ہوئے ایک مہینے میں پشاور پہنچا۔ یہ ملکی تاریخ میں کسی بھی تنظیم کی سب سے بڑی ایکیٹوٹی تھی۔

چوتھا فیز: ضربِ امن کا چوتھا اور آخری فیز نوجوانوں تک براۂ راست قراردادِ امن کے پیغام کو پہنچانا اور ان سے اس قرارداد کی تائید پر دستخط لینا تھا۔اس مرحلے میں پاکستان بھر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجواں 3,3 اور5,5 Peace Workers پر مشتمل ٹیموں کی صورت میں پبلک مقامات میں نکل کر ڈاکٹر طاہر القادری کی قراردادِ امن پیش کر کے اس قرارداد پر دستخط لے رہے ہیں۔ ضربِ امن دستخطی مہم کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں قراردادِ امن پر دستخط لے کر U.N.O سمیت عالمی اداروں میں یہ پیغام دے کر پیش کریںگے کہ پاکستانی یوتھ کی اکثریت امن، محبت ، بھائی چارہ اور اعتدال کے ساتھ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔

  • کراچی تا خیبر ضربِ امن سائیکل کارواں کی شاندار کامیابی پر قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل MQI)، محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر MQI) اور محترم خرم نواز گنڈا پور (سیکرٹری جنرل P صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمT) نے مرکزی یوتھ اور سائیکلسٹ کو خصوصی مبارکباد دی۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نہ صرف اوّل دن سے ضرب امن مہم اور سائیکل کارواں کی سرپرستی فرمائی بلکہ 4دسمبر کو کارواں کی لاہور آمد کے موقع پر بنفسِ نفیس خود اس کارواں کے شاندار استقبال میں شرکت بھی کی۔ محترم خرم نواز گنڈا پور نے 20نومبر2016ء کو کارواں کے آغاز پر کراچی اور17دسمبر 2016ء کو کارواں کے اختتام پر پشاور میں خصوصی شرکت کر کے شرکاء قافلہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

  • کامیاب کارواں کے انعقاد پر مرکزی صدر محترم مظہر محمود علوی نے محترم منصور قاسم اعوان (سیکرٹری جنرل)، ایونٹ کوآرڈینیٹر محترم عصمت علی، محترم حافظ محمد وقار قادری(سینیئر نائب صدر)، محمد شعیب مغل(ڈپٹی سیکرٹری جنرل) اور محترم انعام مصطفوی ( ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران سنٹرل پنجاب )کو خصوصی مبارکباد دی ۔
  • کارواں کے شاندار استقبالات کی تیاری کے سلسلہ میں محترم مظہر محمود علوی ( مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ) نے منہاج القرآن نوجوانوں کو مبارکباد دی ، جن میں محترم فہیم خان، محترم بشیر خان مروت، محترم راؤ طیب، محترم شاہد ملک ( کراچی)، محتر م وقار یونس (حیدرآباد)محترم سیف اللہ بھنگر (گھوٹکی) ،محترم طاہر جاوید (رحیم یار خان)، محترم محمد عدیل (لیاقت پور)، محترم ڈاکٹر اختر علی (بہاولپور)محترم ارشد علی مرزا( لودھراں)، محترم بلال نون( ملتان)، محترم عثمان جٹ، محترم رانا رمضان (چیچہ وطنی)،محترم مبشر وسیم(ٹوبہ ٹیک سنگھ)، محترم رانا وحید شہزاد، محترم زین العابدین (فیصل آباد)، محترم جمشید ڈوگر،محترم آصف جاوید بھٹی(شیخوپورہ)، محترم حاجی فرخ خان(لاہور)،محترم عرفان تھیم،محترم افضل گجر(گو جرانوالہ)، محترم سلیم رضا ایڈوکیٹ(گجرات)،محترم زین العابدین، محترم ڈاکٹرا مانت(جہلم)، محترم چوہدری عزیز سبحانی، محترم جواد نقوی(آزاد کشمیر)، محترم قمر شوکید ، محترم جاوید قریشی(اسلام آباد)، محترم وسیم خٹک(راولپنڈی)، محترم شاکر زمان(حسن ابدال)، محترم صاحبزادہ منیب(نوشہرہ)، محترم صاحبزادہ عبیداللہ، محترم شاہد مرزا، محترم محمد عمران(پشاور) شامل ہیں۔
  • کارواں کے شاندار استقبالات کی تیاری کے سلسلہ میں محترم مظہر محمود علوی ( مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ) نے P صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمT اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ مرکزی قائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی سے یہ اہم پروگرام ممکن ہو۔
  • بالخصوص سینیئر یوتھ کونسل کے قائدین جن میں محترم بشیر خان لودھی ، محترم منصور بلال، محترم اشفاق ہمزالی، محترم میاں کاشف، محترم بابر چوہدری ، محترم بلال مصطفوی ، محترم اشتیاق چوہدری ، محترم مسعودعثمانی ، محترم چوہدری علی رضا نت اور محترم سلمان(فرانس) شامل ہیں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کارواں کی مالی معاونت کی۔



^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>










© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.