[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > جون 2017 ء > معمولات و وظائفِ رمضان المبارک
ماہنامہ منہاج القرآن : جون 2017 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > جون 2017 ء > معمولات و وظائفِ رمضان المبارک

معمولات و وظائفِ رمضان المبارک

رمضان المبارک کے سعادت بھرے شب و روز سے کماحقہ فائدہ اٹھانے اور قرب الہٰی کے حصول کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بتائے ہوئے مندرجہ ذیل معمولات کو باقاعدگی سے اپنے شب و روز کا حصہ بنائیں:

  1. نماز پنجگانہ باجماعت ادا کریں۔
  2. مکمل نماز تراویح باجماعت ادا کریں۔
  3. سحری کھانے سے قبل نماز تہجد ادا کریں۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔
  4. حتی الامکان فضائل وبرکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔ مثلاً
  • نماز اشراق: اس کا وقت طلوع آفتاب سے بیس منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 6 رکعات ہیں۔
  • نماز چاشت: اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہوجانے پر ہوتا ہے۔ جب طلوع آفتاب اورآغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لئے افضل وقت ہے۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔
  • نماز اوابین: یہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز ہے جو کم از کم 2 طویل رکعات یا 6مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ بیس 20رکعات پر مشتمل ہے۔
  1. روزانہ خشوع و خضوع اور تدبر کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ ’’عرفان القرآن‘‘ کی تلاوت کریں۔
  2. درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں:
  • درود شريف: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِهِ وَصَحْبِهِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ.
  • استغفار: اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ الَّذِیْ لاَ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوبُ اِلَيْهِ.
  • کلمه طيبه: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ.
  1. پہلے عشرے میں ہر نماز کے بعد رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُالرَّاحِمِيْنَ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
  2. دوسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد
  3. اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
  4. تیسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
  5. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر میں درج ذیل دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے:

اَللّٰهُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عِنِّیْ.

لہذا آخری عشری کے ہر طاق رات میں کثرت کے ساتھ اس کا ورد کریں۔

  1. علاوہ ازیں ہماری کتاب ’’الفیوضات المحمدیۃ‘‘ میں درج فرض نمازوں کے بعد کئے جانے والے بقیہ وظائف کو اپنا معمول بنائیں اور ہر فرض نماز کے بعد سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُلِلّهِ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ کی ایک تسبیح کریں۔ آیۃ الکرسی اور مذکورہ بالا استغفار پڑھیں۔
  2. رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے میں کثرت کے ساتھ صدقات و خیرات کو اپنا معمول بنائیں اور محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

دعا ہے کہ اللہ اور اس کے حبیب مکرمa کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہماری توفیقات میں اضافہ ہو۔ آمین

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>




کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau