[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن > فروری 2018 ء > نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ماہنامہ منہاج القرآن : فروری 2018 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > فروری 2018 ء > نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

افلاک پر ہے دھوم کہ آتے ہیں وہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

افلاک پر ہے دھوم کہ آتے ہیں وہ رسول
جن کے تمام لفظ ہیں چشمے علوم کے
تاریخ جن کے نقشِ قدم پر ہے گامزن
وہ ارتقا کی آخری منزل کی آرزو
ساری بشارتوں کا وہی مرکزِ سخن
سارے تمدنوں کی تمنا حضور ہیں
ساری بصیرتوں کا وہی نقطۂ کمال
ساری بصارتوں کا وہی حسنِ دلنشیں
سورج کرے حضور کی دہلیز کو سلام
خوشبو پڑی رہے درِ آقا پہ آج بھی

سردارِ کائنات کا بے حد ادب کرو
اللہ سے مصطفی کا وسیلہ طلب کرو

افلاک پر ہے دھوم کہ آتے ہیں وہ رسول
ہر انقلاب جن کی قیادت کے واسطے
ارضِ دعا پہ چشمِ تمنا بچھائے ہے
اس کو ازل سے اُن کے تمدن کی ہے تلاش
اُن کے لیے ہوائیں ادب سے کھڑی رہیں
اُن کا وجود باعثِ تسکینِ قلب و جاں
لکھنے لگا ہوں آپ کی توصیف آج بھی
بادِ صبا گلاب بکھیرے سرِ قلم
ہر حسن اُن کی راہ گزر میں ہے منتظر
آئے سرُور اُن کے قدم چوم چوم کر

محشر تلک مَیں اپنا مقدر سنوار لوں
خود کو نقوشِ پائے نبی میں اتار لوں

(ریاض حسین چودھری)

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>




کاپی رائٹ © 1980 - 2017 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau