سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | تلاش کریں | رابطہ
ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2020 ء > خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم 2020ء


ماہنامہ منہاج القرآن : اکتوبر 2020 ء
> ماہنامہ منہاج القرآن > اکتوبر 2020 ء > خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم 2020ء

خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم 2020ء

ماہ ربیع الاول اپنی آغوش میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں لئے امت مسلمہ پر سایہ فگن ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے تحریک منہاج القرآن جس جوش و جذبۂ ایمانی سے میلاد مناتی ہے، پوری دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

امسال بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حسب سابق جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس عزم کے ساتھ کہ

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمدؐ سے اجالا کردے

اس سال 37 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس ان شاء اللہ العزیز مینار پاکستان پر منعقد ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ دنیا بھر سے علماء کرام و مشائخ عظام تشریف لائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز وتنظیمات مرکزی ہدایات کے مطابق میلاد مہم کامیاب بنانے کے لئے محنت و کوشش کریں تاکہ ہم عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقدس ماہ میں اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی تجدید و احیاء اور مصطفوی انقلاب کے پیغام کی زیادہ سے زیادہ ترویج و اشاعت کو ممکن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

  • اس سال میلاد مہم کا دورانیہ 10 اکتوبر 2020ء تا 20 نومبر 2020ء تک ہوگا۔

جملہ تنظیمات اور جملہ فورمز درج ذیل ہدایات کے مطابق میلاد مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں:

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد دو رکعت نماز نوافل شکرانہ ادا کریں۔
  • اپنے اعزاء و اقرباء، محلہ داروں اور دوستوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد بالمشافہ، ای میل، SMS، فیس بک، Whats صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم pp یا کسی بھی ذریعہ سے دیں۔
  • استقبال ریبع الاول کے حوالے سے علاقہ میں ایک بھرپور جلوس/ مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا جائے۔
  • 37 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کو عظیم الشان بنانے کے لیے جملہ تنظیمات/ فورمز/ کارکنان محنت کریں۔ علاقہ میں موجود مذہبی، سیاسی، فلاحی تنظیمات کے ساتھ ساتھ طلبہ، وکلائ، مزدور اور کسان یونینز کو بھرپور دعوت دی جائے۔
  • علاقہ بھر میں استقبال ربیع الاول کے بڑے بڑے ہورڈنگز و بینرز لگوائیں۔
  • صوبائی حلقہ/ تحصیل کی تنظیم اپنی تمام یونین کونسلز میں کم از کم ایک میلاد کانفرنس منعقد کرے۔
  • ہر تنظیم قائد محترم کی کتب کے دعوتی پیکج تحائف کی صورت میں مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو دیں۔
  • تنظیمات کیبل نیٹ ورک کے ذریعے شیخ الاسلام کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خطابات چلوانے کا بندوبست کریں۔
  • یکم تا 12 ربیع الاول خواتین، بچوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کریں تاکہ بچوں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔ اپنے گھروں میں خصوصی حلقہ ہائے درود و فکر کا انعقاد کریں۔
  • ہر کارکن ماہ ربیع الاول کے پہلے 12 دن کم از کم 1000 مرتبہ اور باقی دنوں میں کم از کم 500 مرتبہ روزانہ درود پاک کا وظیفہ کریں۔
  • تمام رفقاء 12 ربیع الاول تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی نسبت سے 12 افراد کو تحریک کا رفیق بناکر فروغِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احیائے اسلام کی عظیم عالمگیر تحریک کا حصہ بنائیں۔
  • پورا مہینہ گنبد خضریٰ کا مونو گرام اور نعلین پاک سینوں پر آویزاں کیے جائیں۔
  • ہر تحریکی گھرانہ اپنے گلی بازاروں میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں بچوں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرے تاکہ شعوری طور پر بچوں کے اندر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔ نیز گھروں اور تحریکی دفاتر پر چراغاں کیا جائے جو یکم سے 12 ربیع الاول تک رہے۔
  • میلاد مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی اور صوبائی حلقہ جات/ تحصیلی کوآرڈینیشن کونسلز کے اجلاس میں ابھی سے ہی ذمہ داریاں تقسیم کردی جائیں اور تمام احباب اس میں بھرپور محنت کریں۔



^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>










© 1980 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.