خصوصی ہدایات برائے اعتکاف 2007

محترم قارئین! رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی اجتماعی اعتکاف بغداد ٹاؤن میں منعقد ہوگا جس میں قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان شاء اللہ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

اس سلسلہ میں ہمیں ابھی سے کوششوں کو تیزتر کرنا ہو گا تاکہ آنے والا اعتکاف ایک مثالی اعتکاف بن سکے۔ اس ضمن میں جہاں مرکزی و صوبائی ٹیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی وہاں آپ سے بھی التماس ہے کہ درج ذیل ہدایات کی روشنی میں ابھی سے اپنی تیاری شروع کردیں۔

  1. تحریک سے وابستہ افراد جو اعتکاف میں شرکت کے خواہش مند ہوں ان کی لسٹیں ابھی سے بنانا شروع کردیں۔
  2. غیر وابستہ لوگوں کو بھی سینہ بہ سینہ اعتکاف بیٹھنے کی دعوت دینا شروع کردیں اور خواہش مند حضرات کے نام اپنی لسٹوں میں شامل کرتے چلے جائیں۔
  3. اپنے علاقوں میں معاشرہ میں خاص مقام رکھنے والے احباب مثلاً علمائے کرام، تاجر، پروفیسرز، وکلاء، سیاستدان، کھلاڑی اور سماجی شخصیات کو بذریعہ دعوت نامہ اعتکاف کی دعوت دیں۔ اس سلسلہ میں ہر تنظیم اپنے طور پر خوبصورت کارڈز بنوائے۔
  4. یکم تا 15 ستمبر 2007 مرکز پر اعتکاف کی رجسٹریشن کا کیمپ مسلسل لگا رہے گا۔ آپ اپنی لسٹیں اور 500 روپے فی کس کے حساب سے رقم ان 15 دنوں میں جمع کروا لیں تاکہ اعتکاف کے موقع پر پریشانی نہ ہو۔
  5. یاد رہے اس سال اعتکاف کی ایڈوانس بکنگ کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہوگی تاکہ بروقت شرکاء کی تعداد کا تعین ہو سکے اور بہتر انتظامات کئے جا سکیں۔
  6. جن احباب کو اعتکاف کی دعوت دیں انہیں گذشتہ اعتکاف کی CDs بھی سنوائیں نیز اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کریں۔
  7. اعتکاف2007 میں تحریک اور قائد تحر یک سے محبت رکھنے والے نئے و پرانے احباب کو بھرپور دعوت دیں۔
  8. اعتکاف کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ان افراد کی لسٹ 15 ستمبر2007ء تک مرکز کو ضرور فراہم کریں جو اللہ تعالیٰ کے ان ہزارہا مہمانوں کی خدمت میں انتظامیہ کی معاونت کرنا چاہیں۔
  9. آپ سب احباب کی انتھک محنت سے جس طرح عالمی میلاد کانفرنس کو مثالی بنایاگیا اسی طرح اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور اپنے عظیم قائد کی خوشی کیلئے اس سال اعتکاف کو بھی تعداد/ کوالٹی اور انتظامات کے اعتبار سے مثالی اعتکاف بنانا ہے۔
  10. اعتکاف 2007 کے متعلق کسی بھی قسم کی انفارمیشن، رہنمائی اور تجاویز کیلئے آپ درج ذیل نمبرز پر فون کرسکتے ہیں۔

ساجد محمود بھٹی (سیکرٹری مرکزی اعتکاف کمیٹی) (4261554-0333)
احمد نواز انجم (نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی) (4147093-0300)
محمد شاہد لطیف قادری (نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی) (4111213-0321/0333)
محمد عاقل ملک (نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی) (4885754-0300)

(شیخ زاہد فیاض)
سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی
8412155-0300/0301