خصوصی ہدایات برائے معتکفین شہر اعتکاف 2007ء

شیخ زاہد فیاض

بحمد اللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدّظلہ کی سنگت میں جامعہ المنہاج بغداد ٹاؤن میں شہر اعتکاف آباد ہو گا۔ وہ ہزار ہا خوش نصیب معتکفین جو اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے اُن کیلئے مرکزکی جانب سے خصوصی ہدایات دی جارہی ہیں۔ جُملہ معتکفین پر ان ہدایات کی پابندی کرنا لازم ہو گا۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔

اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام:

  1. بر وقت ایڈوانس بکنگ کروا لی جائے۔
  2. اپنے ہمراہ ضروری سامان لائیں۔
  3. CDs کتب، کیسٹ کی خریداری کے لئے رقم ضرور ساتھ رکھیں۔
  4. اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
  5. وہ نوجوان جو اعتکاف کی روح کو نہیں سمجھتے اور جو غیر سنجیدہ ہیں۔ اُنکو لانے سے گریز کیا جائے۔
  6. خواتین کی جانب بھی اس پر عمل درآمد کروائیں اور چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ بھیجیں۔
  7. ہر گروپ میں کچھ رضاکار نفلی نیت کریں تاکہ حسب ضرورت اعتکاف گاہ سے باہر جاسکیں۔

اعتکاف گاہ میں آتے وقت:

  1. بروقت آمد (بھگدڑ سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
  2. سیکورٹی اور انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔
  3. 20 رمضان المبارک ٹوکن کے بغیر کسی شخص کو اعتکاف گاہ میں جانے کی اجازت نہ ہوگی لہذا جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہے وہ بھی اپنا ٹوکن ساتھ لائیں۔ بغیر ٹوکن کے Entry نہیں ہو سکے گی۔
  4. 20 رمضان المبارک انٹری کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے ہر شخص اپنی اور سامان کی چیکنگ خود کرائے گا۔
  5. موبائل فون قیمتی اشیاء بنک میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔

دوران اعتکاف:

  1. معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنا لازم ہو گا۔ معمولات کی پابندی نہ کرنے والے احباب سے سختی بھی کی جاسکتی ہے۔
  2. آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سر انجام دے سکیں۔
  3. دیگر معتکفین کے آرام کا خیال رکھیں اور خاص طور پر بزرگوں کا خیال رکھیں اور باتھ روم کے استعمال میں اُن کو اپنی باری دیں۔
  4. دس روز پیش آنے والی مشکلات کا صبر وتحمّل سے سامنا کریں۔
  5. قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اِس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
  6. اعتکاف ایک ایسی سنّت ہے جسکو اُسکی روح کے مطابق کرناچاہئے نہ کہ ایک تفریح کیلئے آئیں۔ بلکہ اللہ کومنانے اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جُملہ تقاضے پورے کریں۔
  7. ایک دوسرے کیلئے مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لیکر اعتکاف میں آئیں۔
  8. اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
  9. جِن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
  10. نئے آنے والے معتکفین کو قائد محترم کوقریب سے دیکھنے اور سُننے کا موقع فراہم کریں۔
  11. کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

واپسی:

  1. واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں۔
  2. منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26رمضان المبارک تک فراہم کردیں۔
  3. اپنا مکمل سامان ساتھ لیکر جائیں(حضور شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs کتب، کیسٹ زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے جائیں)۔
  4. اپنے حلقے کی صفائی ضرور کر کے جائیں کیوں کہ عیدکے فوراً بعدسکول کے ننھے منّے طلباء نے تعلیم کے لئے یہاں آناہے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
(ناظم اعلیٰ)

خصوصی ہدایات برائے رضاکاران اعتکاف 2007ء

وہ خوش نصیب احباب جو اس سال اعتکاف 2007ء میں معتکفین کی خدمت کے حوالے سے اپنی رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ اوروہ احباب جو خدمت کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی۔ ان سب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا ضروری سامان برائے اعتکاف بمعہ فیس 500 روپے لے کر مورخہ یکم اکتوبر بروز پیر بعد از نماز عصر مرکزی اعتکاف گاہ پہنچ جائیں تاکہ اعتکاف سے 3 دن قبل ذمہ داریوں کے مطابق آپ احباب کی بھرپور ٹریننگ کی جاسکے۔

ان 3 دنوں کی سحری و افطاری کی ذمہ داری مرکز کی ہو گی۔ بروقت تشریف لائیں نیز اپنے آنے کی اطلاع بھی مرکزی کمیٹی کو دیں۔ شکریہ

محترم ساجد محمود بھٹی (سیکرٹری اعتکاف)
4261554 -0333
محترم احمد نواز انجم (نائب سربراہ)
4147093-0300
محترم شاہد لطیف قادری (نائب سربراہ)
5786786-0333
محترم عاقل ملک (نائب سربراہ)
4885754-0300
محترم رفیق نجم (نائب سربراہ)
6510767-0333
مرکز کے فون نمبرز:
140-140-111-42-0092

منجانب:

شیخ زاہد فیاض
(سربراہ اعتکاف 2007ء)
8412155-0300، 5179258-042