بیرون ملک کارکنوں کے روز و شب

مرتب کردہ : محمد وسیم افضل قادری

امریکہ : (رپورٹ : محمد راشد ملک)

منہاج القرآن انٹرنیشنل ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر امریکہ کے زیراہتمام نیو جرسی میں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس 29 مئی2011ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔ میلاد کانفرنس میں عالم اسلام کے نامور قراء، نعت خوانوں اور عالم عرب اور پاکستان کے نامور علماء و مشائخ نے خصوصی شرکت کی۔ میلاد کانفرنس میں امریکہ اور کینیڈا سے 6 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی۔ قاری القراء سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا جبکہ حماد مصطفی قادری، عالمی شہرت یافتہ نعت خوان نور محمدجرال اور دیگر نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل نعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کانفرنس کے شرکاء سے’’ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکیزہ دلوں میں اپنے محبوب کی محبت کا خمیر ڈالتا ہے۔ جس شخص کا دل، من اور سینہ پاکیزہ نہیں وہ محبت سے خالی رہتا ہے۔ آج کے اس دور میں المیہ یہ ہے کہ جن کے دل اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے خالی ہیں وہ تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت کی محبت کی نشانی یہ ہے کہ وہ جس بندے سے بھی محبت کرتا ہے تو اسے اپنی صفات کا لباس پہنا دیتا ہے۔ آج نفسا نفسی کے دور، قتل وغارت گری، عدم اعتماد اور عدم برداشت کے ماحول میں محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن کا درس دیتی ہے۔ آج منہاج القرآن نے عالمی قیام امن کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کا پیغام یہ ہے کہ اسلام دہشت گردی یا شدت پسندی کا نہیں بلکہ محبت، امن اور برداشت کا مذہب ہے۔

برطانیہ : (رپورٹ : شاہد جنجوعہ)

گذشتہ ماہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یو کے کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا کردار قابل تحسین ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کے لئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد اور تعاون کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے MWF کے جاری منصوبہ جات کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل ثروت احباب منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آرفن کیئر ہوم کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ عمل بہترین صدقہ ہے جو دنیا میں بھی ہر دکھ اور مصیبت سے بچاتا ہے اور آخری وقت موت کی سختی سے نجات اور قیامت کے دن اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کر دے گا۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے امیر اور نامور صحافی ظہور احمد نیازی نے خطاب کیا۔

اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن داؤد مشہدی نے لندن، مانچسٹر، نیلسن، ہیلی فیکس، راچڈیل، شیفیلڈ، رادھرم، گلاسگو، برمنگھم، والسال، ڈربی، سٹوک آن ٹرنٹ، نوٹنگھم، ڈڈلی، نارتھمپٹن، لوٹن اور ایکزلگٹن سے تشریف لانے والی ویمن لیگ، سسٹرلیگ اور منہاج القرآن کے رفقاء وا راکین کے اپنے ذمہ اڑھائی سو سے زائد بچوں کی کفالت کا ذمہ لینے اور ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے فیصلہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں عدنان سہیل، شاہد کلیم، صغیر احمد، عبدالرزاق، تصور علی، محمد نوید، فرحان الصبح اور سیرت علی خان کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لئے دن رات کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اٹلی : (رپورٹ : محمد یعقوب)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جملہ فورمزاور ہر سطح کے عہدیداران انفرادی اور اجتماعی ہر دو سطح پر علم کے حصول اور علم کی تحریک منظم اندازمیں چلانے کے لئے دنیا بھر میں متعدد کوششیں اور پروگرام چلا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی اسی سلسلہ میں کاوش الازھر یونیورسٹی (مصر) کے پاکستان میں قائم رابطہ آفس کے ساتھ تعاون وا شتراک ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل WAAG کے اسلام آباد میں موجود رابطہ آفس کے تعاون کے ذریعے ( دیزیو) اٹلی میں کورس کے اجراء اور گذشتہ تین ماہ سے جاری کلاسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد ساور یانی ہال دیزیو میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ دیزیو کے صدر چن نصیب نے گذشتہ دراسات قرآن وحدیث کے انتظام کے حوالہ سے منہاج القرآن دیزیو کی ایگزیکٹو، شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے ناظم حاجی محمد اشرف نے طلباء وطالبات کو امتحانی پرچہ کے بارے میں آگاہ کیا، گذشتہ تین ماہ سے جاری کلاسز میں جو کچھ پڑھایا گیا اس کا اختتامی کلاس میں ٹیسٹ لیا گیا۔ اس کے بعد علامہ حافظ نذیر احمد قادری الازہری نے احادیث پڑھائیں جن کی خصوصی طور پر شیخ الاسلام سے اجازت لی گئی۔ منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اپل نے بھی اس اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دیزیو کی ایگزیکٹو کو مبارکباد دی۔

جرمنی : (رپورٹ : ایم اے مرزا)

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ) جرمنی کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کلام کی سعادت قاری فیض احمد چشتی نے حاصل کی، نقابت کے فرائض نذیر احمد نے ادا کئے۔ حاجی ارشد، قاری فیض احمد چشتی، زین العابدین، افضال شاہ اورمحمد اصغر مرزا نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے فلسفہ معراج پر خطاب کیا۔ اختتام پر محترم محمد عنصر بٹ کی طرف سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

یونان : (رپورٹ : نوید سحر)

مرکزمنہاج القرآن انٹرنیشنل(نیکیا) یونان کے زیراہتمام عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں مظہر اقبال، محمد عمران، محمد ظفراور محمد اعظم اعوان قابل ذکر تھے۔ نقابت کے فرائض غلام قادری چودھری نے ادا کئے۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے فلسفہ معراج پر خصوصی گفتگو کی۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔ ملک جاوید اقبال اعوان (صدر منہاج القرآن یونان)، الحاج محمد شفیق اعوان ( صدر مجلس شوریٰ یونان)، عبدالجبار سلہری (ناظم)، طارق شریف اعوان (نائب ناظم)، قاری محمد اکرم زاہد (ڈائریکٹر کپسیلی مرکز)، نوید سحر(ناظم میڈیا) اور علاقہ کی معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر مرکز نیکیا صوفی عبید اللہ چشتی نے خصوصی گفتگو کی۔

بعد ازاں منہاج القرآن یونان کی مجلس شوریٰ کے صدر الحاج محمد شفیق قادری نے نیکیا تنظیم کے نو منتخب عہدیداراوں سے حلف لیا جن میں چودھری ذوالفقار احمد (سرپرست)، غلام قادری چودھری (صدر)، اعجاز حسین (سینیئرنائب صدر)، ملک ندیم (جونیئر نائب صدر)، ملک محمد ظفر اقبال اعوان (ناظم)، ایس ایم شاہد (سینیئرنائب ناظم)، محمد عارف نگیال (جونیئر نائب ناظم) محمد بشارت قادری (ناظم مالیات)، محمود حسین چودھری (سینیئر نائب ناظم مالیات )، محمد ندیم ( جونیئر نائب ناظم مالیات )، ناصر اکبر (ناظم کچن)، کرامت علی ( سینیئرنائب ناظم کچن)، محمد منیر (جونیئر نائب ناظم کچن)، حاجی ضیاء اللہ قادری (ناظم لائبریرین)، محمد وقاص (نائب ناظم لائبریرین)، حاجی محمد آصف میترانوالی (ناظم نشرو اشاعت)، محمد عارف میر پور (نائب ناظم نشرواشاعت)، محمد ذوالفقار ملکوال (ناظم ویلفیئر)، محمد علی ( نائب ناظم ویلفیئر)، مظہر اقبال (صدر منہاج نعت کونسل)، محمد عمران ( نائب صدر منہاج نعت کونسل ) شامل تھے۔