ہفتہِ تقریبات بسلسلہ قائد ڈے 11 تا 28 فروری 2015ء

جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا یوم پیدائش صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تحریک کے وابستگان کیلئے خوشی و مسرت کا ہوتا ہے۔ ہر سال تحریک سے وابستہ تمام لوگ اپنے ذوق کے مطابق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں حسب معمول امسال 11 تا 28 فروری 2015ء ہفتہِ تقریبات قائد ڈے منایا جارہا ہے۔

ان تقریبات کا مقصد جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور اظہارتشکر اور تجدید عہد ہے، وہاں تنظیمی سطح پر شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرناہے۔ امسال قائد ڈے تقریبات درج ذیل عنوانات کے تحت منعقد ہوں گی:

  • فروغ امن اور انسداد دہشت گردی میں شیخ الاسلام کا کردار
  • پاکستان میں عوام کے بنیادی آئینی حقوق سے آگہی۔ شیخ الاسلام کا کردار

اس سلسلے میں مرکز اور فیلڈ میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تنظیمات و کارکنان ان تقریبات کا بھرپور اہتمام کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ مرکزی سطح پر ہونے والی تقاریب کی تفصیل یہ ہے:

  1. 11 فروری PAT کے زیراہتمام سیمینار
  2. 14 فروری MSM کے زیراہتمام پروگرام
  3. 16 فروری انٹرفیتھ ریلیشنز MQI کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام
  4. 18 فروری بعد از نماز عشاء دعائیہ تقریب
  5. 19 فروری مرکزی تعلیمی ادارہ جات کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی میں قائد ڈے تقریب
  6. 21 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پروگرام
  7. 23 فروری منہاج القرآ ن علماء کونسل کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی علمی خدمات پر سیمینار
  8. 28 فروری منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام تقریب
  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیفات پر مشتمل سٹالز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

شیخ الاسلام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قائد ڈے تقریبات میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود تحریک کے وابستگان، کارکنان، تنظیمات، طلبہ وطالبات اور تعلیمی ادارے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔