مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 7 اکتوبر2015ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم ایس ایم کے تحصیلی و ضلعی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

انقلاب کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ یہی نوجوان قومی مجرموں سے ایک ایک جرم کا حساب لیں گے۔ دھرنے کے دوران ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے سرکس کے شیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں تو وہ دم دبا کر بھاگ گیا۔ وزیر اعظم خوف کے مارے وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں سوتے تھے۔ ایم ایس ایم کے قربانی کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں نے انقلاب مارچ میں ثابت کیا کہ سازش، کمیشن اور کک بیکس کی کمائی سے حاصل کئے گئے اقتدار کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔ کرپشن زدہ بدبو دار نظام کو با شعور نوجوان مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ایم ایس ایم کے نوجوان قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن کے ہر اول دستہ اور انکی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ ۔

ایم ایس ایم کے مرکزی صدر محترم عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد انقلاب کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ایم ایس ایم کا 21سالہ سفر عظیم قربانیوں کی داستان سے مزین ہے۔ ایم ایس ایم کے نوجوان یکساں نظام تعلیم، طبقاتی نظام کے خاتمہ اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شعور کو عام کر رہے ہیں۔ مصطفوی انقلاب کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ ایم ایس ایم کے نوجوان قائد محترم ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن کے پیغام کو ہر گھر اور ہر طالب علم تک پہنچا رہے ہیں۔

اس تقریب سے مرکزی اور سینئر عہدیداران نائب ناظم اعلیٰ محترم تنویر خان، محترم ملک سعید عالم، محترم میاں مرتضیٰ مرتضائی، محترم ہاشم حسین، محترم ملک باسط، محترم رانا تجمل، محترم حافظ ثمر عباس نے خطاب کیا۔

تقریب میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل A-25 کے مطابق چاروں صوبائی حکومتیں 5سے 16سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا جائے۔

تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے اضلاع اور تحصیلات کی تنظیم نو

گذشتہ ماہ نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم رانامحمدادریس قادری نے شمالی پنجاب کے متعدد اضلاع کا دورہ کیا اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے امیر محترم انار خاں گوندل اور ان کی پوری ضلعی باڈی کو اپنے زون کی 100 فیصد تحصیلی تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ شمالی پنجاب میں درج ذیل احباب کو صدر اور ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

ضلع راولپنڈی: انار خان گوندل (امیر)03335113951، محمد کوثر اعوان (صدر) 03335124026

گوجر خان PP-3: عبدالقیوم (صدر) 03315157457، محمد ریاست علی قادری۔ (نا ظم)03145614024

کلر سیداں: قاری محمد اجمل علی قادری (صدر) 03015175446، محمد اکرام قادری (نا ظم)033155724722

مری:محمد الطاف عباسی (صدر) 03055285306، قاری محمد اخلاق عباسی (ناظم)03225732335

راولپنڈی پی پی10-A: منظور احمد ملک( صدر)03145151314، محمدآصف (ناظم)03135025911

راولپنڈی پی پی 10-B: وسیم اختر (صدر)03335700446، حافظ محمد اشتیاق (نا ظم) 03335580963

راولپنڈی پی پی-11: محمد نذیر ہزاروی (صدر)، فیصل زمان (نا ظم) 03455208950

راولپنڈی پی پی-12: حیات اللہ نیازی (صدر)03455550124، خضر حیات نقشبندی (نا ظم) 03345613213

راولپنڈی پی پی 14-A: مظہر الحق (صدر)03215112340، محمد قیصر (نا ظم)

راولپنڈی پی پی 14-B : راجہ محمد مسعود (صدر)03325340516، سرپلند خان (نا ظم) 03335589548

راولپنڈی پی پی 5-B: راجہ ساجد محمود(صدر )03413270833، عامر عزیز کیانی (ناظم)03129217381

راولپنڈی پی پی 6-A: محمد اعجاز عباس (صدر) 03005385471، محمدسجاد (نا ظم) 03335267265

راولپنڈی پی پی6-B: رفاقت حسین(صدر) 03335393265، مشتاق احمد ستی (نا ظم)03215022922

راولپنڈی پی پی C-6: چوہدری افضل خان (صدر) 03365165800، چوہدری محمد وقاص (ناظم)03015613968

راولپنڈی پی پی-9: محمد یونس چیمہ (صدر) 03009879239، راجہ ساجد محمود (نا ظم)03465455653

ٹیکسلا پی پی-7: سیف اللہ قادری (صدر) 03335226306، محمدعبدالعزیز(نا ظم)03215252834

ضلع جہلم: پروفیسر شاہد بشیر (صدر)03327877772، قاضی نصیر احمد(نا ظم)03009519697