خصوصی ہدایات برائے معتکفین شہرِاعتکاف2017ء

بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سنگت میں جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں 26 واں شہراعتکاف آباد ہورہا ہے۔ جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ اعتکاف تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو امسال اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جارہی ہیں۔ جملہ معتکفین پر اِن ہدایات کی پابندی لازمی ہوگی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔ جملہ تنظیمات، رفقاء و کارکنان اعتکاف کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

1۔اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام:

  1. پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت ایڈوانس بکنگ کروالی جائے۔ بکنگ پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیا دپر ہوگی۔ اعتکاف گاہ میں گنجائش کے مطابق بکنگ کی جائے گی اور جگہ کی تنگی کے باعث تنظیمات کو کوٹہ الاٹ کیاجائے گا۔ یکم رمضان المبارک تک اگر کوئی تحصیلی تنظیم اپنے کوٹہ کے کوپن نہیں خریدے گی تو اس کا کوٹہ اس کے پاس نہیں رہے گا بلکہ open کردیاجائے گا۔ معتکفین کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کردی جائے گی۔ اعتکاف کی بکنگ کیلئے مقامی تنظیم سے رابطہ کریں۔
  2. 7 رمضان تک اعتکاف رجسٹریشن فیس 2000 روپے ہوگی۔ 15 رمضان تک اعتکاف رجسٹریشن فیس 2500 روپے ہوگی جبکہ 15رمضان المبارک کے بعد رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔
  3. ضروری سامان ہمراہ لے کر آئیں۔
  4. خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
  5. کتب، CDs، DVDs، میموری کارڈز کی خریداری کیلئے رقم ساتھ لائیںمگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
  6. اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
  7. امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیارکرکے لائیں۔
  8. مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
  9. سیکیورٹی کے پیش نظر اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔
  10. جملہ معتکفین اپنے کوپن کے ساتھ اپنی پاسپورٹ سائز تصویر attachکریں گے جسے وہ اپنے سینے پر آویزاں کریں گے۔ اس کی پابندی کرنا ہر ایک پر لازم ہوگا۔

2۔اعتکاف گاہ میں آتے وقت:

  1. بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
  2. سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
  3. ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
  4. اعتکاف گاہ میں داخلہ ٹوکن کے بغیر نہ ہوگا۔ لہذٰا ایڈوانس بکنگ والے احباب اپنا ٹوکن ہمراہ لائیں۔
  5. موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں۔
  6. موبائل لانے سے اجتناب کریں، ضروری رابطہ کے لئے PCOکی سہولت دستیاب ہو گی۔
  7. شہر اعتکاف میں موبائل فون کے استعمال سے معتکفین ڈسٹرب ہوتے ہیں جس سے یکسوئی متاثر ہوتی ہے نیز موبائل فون گم ہونے کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی، آپ خود خیال رکھیں۔

نوٹ: انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون فرمائیں تاکہ انتظامیہ آپ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرسکے۔

3۔ دورانِ اعتکاف:

  1. معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
  2. کسی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے بلاک انچارج سے رابطہ کریں۔ ہر بلاک میں انتظامیہ کا ڈیسک موجود ہوگا تاکہ آپ کا مسئلہ فوری طور پر حل ہوسکے۔
  3. آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Freshہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
  4. دیگر معتکفین بالخصوص بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کیلئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
  5. مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کو صبر وتحمل سے برداشت کریں کیونکہ روزے سے برداشت اور صبر کا سبق ملتا ہے۔
  6. کسی مسئلہ کے حل نہ ہونے پر پریشانی کی صورت میں شور شرابہ اور ماحول خراب کرنے کے بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
  7. شیڈول کے مطابق نظام پر بہر صورت عمل کریں۔
  8. قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Missنہ کریں۔
  9. اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ اور اس کے رسولA کی رضا کے حصول اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
  10. اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
  11. ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں نیز عملی طور پر باہمی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کراعتکاف میں آئیں۔
  12. جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
  13. صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کوڑا کرکٹ وضو خانہ اور باتھ روم کی جگہ نہ پھینکیں بلکہ کوڑے والے ڈرم میں پھینکیں۔
  14. سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک فرد یا لاوارث سامان/ شاپنگ بیگ، تھیلا وغیرہ دیکھنے کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
  15. انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پروفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
  16. دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے گردو نواح کے معتکفین کو کسی قسم کی تکلیف پہنچے۔
  17. آپ اپنی زکوٰۃ و عطیات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے کیمپ پر جمع کرواسکتے ہیں۔
  18. معتکفین اپنے بلاک کے حلقے میں رہیں صرف نماز کی ادائیگی و خطاب سننے کیلئے مسجد میں تشریف لائیں۔

4۔ واپسی:

  1. واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں اور منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26رمضان المبارک تک فراہم کردیں۔
  2. اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، DVDs اور کتب زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)۔ ۳۔اپنی آسانی کے لئے دوسروں کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔
  3. اپنے حلقے کی صفائی ضرور کرکے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔

مرکزی کمیٹی شہر اعتکاف2017ء:

خرم نواز گنڈا پور (ناظم اعلیٰ و سربراہ شہر اعتکاف) 0301.5140075

محمد جوّاد حامد (ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و اجتماعات و سیکرٹری شہرِ اعتکاف)

0333.4244365, 0315.3653651, 042.35163843