ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ یونان

رپورٹ: جی ایم ملک

گذشتہ ماہ 17 اکتوبر تا 21 اکتوبر2019ء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان کا خصوصی وزٹ کیا۔ اس وزٹ کے دوران آپ نے متعدد پروگرامز میں شرکت کی۔ یونان میں آپ کی مصروفیات کی اجمالی رپورٹ نذرِ قارئین ہے:

  1. مورخہ 17 اکتوبر ایتھنز ایئر پورٹ پر MQI یونان کی مرکزی قیادت اور ذیلی مراکز کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
  2. 17 اکتوبر کو MQI یونان کے ذیلی مرکز کروپی کے عہدیداران اور کارکنان سے خصوصی ملاقات میں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی گفتگو فرمائی۔
  3. منہاج القرآن اسلامک سینٹر ریندی میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل یونان اور ذیلی مراکز کے صدور و ناظمین سمیت یورپ سے آئے ہوئے مہمانان گرامی محمد اقبال وڑائچ، ڈاکٹر چن نصیب، فیض عالم قادری شریک ہوئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 39 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر صاحب نے منہاج القرآن کے مقاصد اور بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کے موضوع پر خطاب فرمایا۔
  4. 18 اکتوبر یونان میں سرکاری سطح پر بننے والی مسجد کا وزٹ کیا اور وزارت مذہبی امور یونان کی سیکرٹری اور مسجد کمیٹی کے ممبران سے ملاقات اور تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے مسجد کے افتتاح کے موقع پر ہونے والی تقریب میں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خصوصی دعوت دی گئی۔
  5. MQI یونان کے ذیلی مرکز برہامی میں محترم ڈاکٹر صاحب نے ’’قرآن اور صاحب قرآن‘‘ کے موضوع پر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔
  6. بروز جمعہ بعد نماز عصر ویمن لیگ یونان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام تھا جس میں آپ نے تربیتی گفتگو فرمائی۔
  7. بروز جمعہ بعد نماز مغرب ذیلی مرکز الف سینا منہاج القرآن یونان کے تمام عہدیداران، کارکنان اور وابستگان سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر صاحب نے علمی، فکری اور تنظیمی حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی۔
  8. بروز ہفتہ 19 اکتوبر ذیلی مرکز منہاج القرآن تھیوا کا خصوصی وزٹ کیا اور ’’شان مصطفیa‘‘ پر گفتگو فرمائی۔
  9. نماز مغرب ذیلی مرکز منہاج القرآن انوفیتا میں ادا کی۔ خصوصی خطاب فرمایا اور تنظیمی افراد سے خصوصی ملاقات کی۔
  10. ایتھنز کے ایک مقامی ہوٹل میں منہاج نعت کونسل یونان کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں محترم ڈاکٹر صاحب نے تربیتی گفتگو فرمائی۔
  11. 20 اکتوبر بروز اتوار 24 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کے موقع پر محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حسنِ خلق کے موضوع پر روح پرور خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں تمام سیاسی سماجی، مذہبی تنظیمات، تمام مکاتب فکر، الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سمیت تمام صحافی برادری بھی موجود تھی۔ سفارتخانہ پاکستان ایتھنز سے کونسلر ایمگریشن صفی اللہ جوکھیو نے بھی اس پروگرام میں خصوصی شرکت فرمائی۔

پروگرام کے بعد محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو فرمائی۔

  • محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے حالیہ دورہ یونان سے منہاج القرآن کی جملہ علمی، روحانی، فکری اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بھی رہنمائی میسر آئی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ یونان کے دوران ’’اسلام دین رحمت‘‘ کے موضوع کو اپنی گفتگو کا حصہ بنایا۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا کے مسلم اور غیر مسلم معاشروں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ اسلام امن، محبت، رواداری اور اخلاقیات کا پیامبر ضابطہ حیات ہے، اس کا انتہا پسندی، دہشت گردی اور بدامنی سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ فساد فی الارض پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطابات ،پیغامات اور گفتگو میں کہا کہ دین اسلام کی پہلی اصطلاح اسلام ہے جس کا مطلب سلامتی ہے۔ سلامتی اس وقت اپنے ثمرات ظاہر کرتی ہے جب اسلام کی پوری کی پوری تعلیمات کو ہم اپنے روز و شب اور معمولات کا حصہ بنا لیں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ کسی بھی نظریے کی ادھوری تعلیمات پر عمل کر کے پورے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ اس لیے اللہ رب العزت نے سورہ البقرہ میں ارشاد فرمایا ہے کہ تم اسلام میں پورے پورے داخل ہو جائو۔اسلام میں پورے پورے داخل ہونے کا تصور یہ ہے کہ آپ نماز پڑھیں لیکن جھوٹ مت بولیں، نماز پڑھیں لیکن سود خوری مت کریں، نماز پڑھیں لیکن وعدہ خلافی سے دور رہیں، بہتان، تہمت ،بے حیائی ،ہرزہ سرائی سے دور رہیں، نماز پڑھیں لیکن اس کے ساتھ یتیموں کے حق کی حفاظت کریں، کاروباری لین دین میں شفافیت اختیار کریں، کسی کو ناحق مت ستائیں، نماز پڑھیں لیکن والدین ،عزیز و اقارب، دوست، احباب اور ہمسایوں کے حقوق کو غصب نہ کریں۔ اسلام محض عبادات کی ترغیب نہیں دیتا بلکہ معاشرتی اصلاح ،نیکی کے فروغ اور امن کے قیام پر بھی زور دیتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن اس پرفتن دور میں اصلاحِ احوال،علم و امن کے فروغ اور اتحادِ امت کے پیغام کو عام کرنے والی وہ واحد تحریک ہے جس نے اعمالِ صالح کی تحریک پیدا کرنے کے لیے تحریری اور تقریری سطح پر قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔ اس ضمن میں بیرونی دنیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دنیا بھر کی مسلم خواتین کی تربیت واصلاح کے حوالے سے عرصہ دراز سے محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری اپنا اسلامی، ملی، قومی کردار ادا کررہی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی قیادت نہ صرف بیرون ملک بلکہ پاکستان میں بھی ان کے شب و روز کا کوئی لمحہ ایسا نہیں ہوتا جس میں وہ خدمتِ دین کے لیے اپنا حصہ نہ ڈال رہی ہو۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت، علماء کونسل، نظامتِ دعوت،منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران سالہا سال اندرون ملک پاکستان بھر کے شہروں ،دیہات اور گلی کوچوں میں جا کر اصلاح احوال اور اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اپنا دعوتی کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ یوتھ لیگ نے سٹڈی سرکل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے عظیم الشان اور فقید المثال اپنا عملی، دعوتی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح منہاج القرآن ویمن لیگ اپنا شایان شان کردار ادا کررہی ہے اور ملک بھر کی خواتین کو ایمانیات، عبادات، اخلاقیات کے زریں اصولوں اور تعلیمات کے قریب لارہی ہیں۔ حال ہی میں منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان نے میلاد مہم کا ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 3ہزار ایسی میلاد محافل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صرف خواتین شریک ہوں گی اور اس پروگرام کے تحت بچوں میں مصطفوی کردار پیدا کرنے کے لیے 5سو بچوں کی میلاد کی محافل منعقد کی جائیں گی اور بچوں کی محافل میلاد کے اس پروگرام کو ویمن لیگ ایگرز کی طرف سے آرگنائز کیا جارہا ہے۔