ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ یورپ

خصوصی رپورٹ: جی ایم ملک

گذشتہ ماہ فروری، مارچ 2022ء میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے برطانیہ و یورپ کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور پاکستانی کمیونٹیز سے مختلف پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کے ذریعے تربیتی خطابات کیے اور تنظیمی گفتگو فرمائی۔ ماہ فروری میں جن ممالک کا دورہ کیا ان میں نارتھ، مڈ لینڈز، سائوتھ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، سپین، فرانس شامل ہیں۔ ان ممالک کی رپورٹ ماہنامہ منہاج القرآن ماہ اپریل 2022ء میں شامل کی جاچکی ہے جبکہ ماہ مارچ میں آپ نے سپین، سویڈن، جرمنی، ڈنمارک اور اٹلی کا دورہ کیا۔ اس دورہ کی اجمالی رپورٹ نذرِ قارئین ہے۔ مکمل رپورٹ اور تصاویر کے لیے www.minhaj.org ملاحظہ کریں۔

سپین: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تنظیمی دورہ پر سپین پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل

سپین کے عہدیداروں کی طرف سے آپ کا استقبال کیا گیا اور آپ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عشائیہ میں شریک عہدیداروں اور شرکاء سے تربیتی گفتگو کی۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام اوسپیتالیت سٹی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کی تحریک ہے جو پوری دنیا میں اسلام کے پر امن اور ترقی پسند تشخص کو اجاگر کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی سب سے بڑی علمی اور تجدید و احیائِ اسلام کی تحریک ہے جو دنیا کے سو سے زائد ممالک میں اتحاد و یکجہتی، امن و محبت اور علم کی شمع روشن کر رہی ہے اور لوگوں کے دلوں کو محبت و الفت کی طرف لا رہی ہے۔ ہمیں شیخ الاسلام کا دست و بازو بن کر مشن کی ترویج و اشاعت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ورکرز کنونشن میں پاکستان اوور سیز کمیونٹی کے چیئرمین سید ذوالقرنین شاہ، ظل حسن قادری (صدر یورپین کونسل)، حسنات مصطفی ہاشمی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، خرم شبیر نائب صدر، محمد اقبال چوہدری، سید رفاقت حسین شاہ، فہیم انصاری، قدیر احمد اعوان، انجم شہزاد صاحبہ (صدر ویمن لیگ سپین)، محمد صہیب (صدر یوتھ لیگ)، دانش سلیم (صدر ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین)، عاطف احتشام (صدر ایم کیو آئی دراساناس) اور دیگر اعلی سطحی عہدیداران اور رفقاء وابستگان نے شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جس میں تاجر، ماہرین تعلیم، آئی ٹی ایکسپرٹس، ڈاکٹرز، سیاسی، سماجی راہ نما شریک تھے کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ریاست مدینہ کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا جس پر سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز افراد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ریاست مدینہ کے موضوع پر تحریر کی گئی تحقیقی کتاب کا سپینش زبان میں ترجمہ کروانے کا اعلان کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے اسلامی، فلاحی ماڈل پر اس سے پہلے ایسی کوئی جامع کتاب تحریر نہیں کی گئی۔ ریاست مدینہ کے سیاسی، سماجی، معاشی، انتظامی، فلاحی، عدالتی ماڈل کو سمجھنے کے لئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس کتاب کا عمیق نظری سے مطالعہ ضروری ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری ثاقب طاہر (صدر پاک فیڈریشن سپین)، چودھری امتیاز احمد لوراں (چیئرمین مسلم لیگ کیو)، پروفیسر طاہر عظیم (صدر اوورسیز کمیونٹی سپین)، چودھری امانت علی (چیئرمین پالسن)، ظل حسن (صدر ایم کیو آئی یورپ)، حسنات مصطفی ہاشمی، سید ذوالقرنین شاہ، راجہ شفیق کیانی، ڈاکٹر عرفان مجید، طاہر رفیع، جاوید مغل، راجہ ساجد محمود نے کہا کہ ایک اہم موضوع پر علمی، تحقیقی کتاب تحریر کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شرکائے عشائیہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کے آئینی، انتظامی، عدالتی پہلوؤں پر پہلی بار فکری معلومات حاصل ہوئیں۔

جرمنی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جرمنی کے دوران ووپڑتال

میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی نشست سے خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں علامہ فرحت حسین شاہ (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میونخ) علامہ حافظ حسین برمین، علامہ حافظ علی طارق، میاں عمران (صدر NEC) اور چن نصیب (سیکرٹری جنرل NEC) نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووپڑتال کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مشن اخوت کا پیغام ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھا جائے، ایک دوسرے سے محبت کا برتائو کیا جائے اور ایک دوسرے کے ساتھ تنگ دستی کے وقت مالی تعاون کیا جائے۔ اس روش کو اپنانے سے اللہ کی محبت نصیب ہوتی ہے۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے تعاون سے پاکستان جرمن ایوریئنس اینی شیٹیو فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ایک ملاقاتی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی میں موجود نوجوان نسل میں مذہبی شعور کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ریاست مدینہ کے قیام اور وہاں مختلف مذاہب کی بین المذاہب آزادی کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی، جسے بہت سراہا گیا۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر NEC میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چن نصیب، حافظ سردار افتخار احمد اور ممبران NECنے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں این ای سی ممبران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کونسل کی طرف سے آئندہ کے تعلیمی و تربیتی اہداف کے بارے بھی چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے NEC کی شاندار دعوتی خدمات کو سراہا اور اجلاس کے شرکاء و تمام ذمہ داران کو مبارک باد بھی دی۔

سویڈن: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا 4 روزہ تنظیمی دورہ

سویڈن: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر سویڈن کے شہر مالمو پہنچے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل 4 روزہ دورہ سویڈن کے دوران پہلے مرحلے میں لوکل ایگزیکٹو کونسل سے میٹنگز کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن مالمو میں ’’شبِ توبہ اور ہماری زندگی‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ دوسرے مرحلے میں آپ سویڈن کے شہر سٹاک ھالم پہنچے جہاں پر آپ نے پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی تنظیمات اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقات کی اور ایک عظیم الشان کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب بھی کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل Hallunda Folkets Hus سویڈن کے زیراہتمام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سویڈن میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی، مذہبی، فلاحی شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کہا کہ احترامِ انسانیت منہاج القرآن کی دعوت کی اساس ہے اور تحریک کی ساری دنیا میں پذیرائی کی وجہ یہ ہے کہ اس تحریک نے انسانیت، محبت اور امن کا مصطفوی پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے سد باب کے لیے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ آج تہذیبوں کے مابین مکالمہ اور امن و محبت پر مبنی جذبات پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر علامہ ذاکر حسین، ظل حسن، MQI یورپ زون1 کے صدر علامہ سید محمود شاہ الازہری، صدر MQI ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، علی عمران قادری (صدر منہاج ایجوکیشن بورڈ یورپ)، شیخ اعجاز (صدر MWF سویڈن)، شیخ بابر شفیع شیخ (جنرل سیکرٹری سویڈن)، میاں عمران الحق (صدر MQI جرمنی)، ڈاکٹر چن نصیب (جنرل سیکرٹری MQI جرمنی)، عامر صادق (صدر MQI مالمو)، چوہدری رحمت علی، شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ، میاں یاسین اعجاز، ڈاکٹر عبدالرزاق، ارشد علی گجر، سجاد حسین قادری، شہیب بٹ، قاری خالد محمود قادری، اشرف علی، فیصل نذیر، افتخار حیدر، احمد فیاض، محمد نوید احمد، عالم عباسی، رضوان رحمت علی، مسعود طارق، امان اللہ گِل، میاں انصر، ارشد ملتانی، انصر اقبال بسراء، حاجی الیاس، افضل بارو، سرفراز احمد، عادل شہزاد، بشارت حسین، ذوالفقار علی اور ندیم علی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈنمارک: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا 4 روزہ تنظیمی دورہ

ڈنمارک: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچے۔ کوپن ہیگن ائیرپورٹ پر پہنچنے پر منہاج القرآن کے رہنمائوں نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید محمود شاہ، چوہدری اکرم جوڑا، ڈاکٹر عرفان، ظہور احمد، رضوان احمد چوہدری، فیصل نجیب، ظل حسن، اویس وڑائچ، بابر شفیع شیخ، بلال اوپل، قیصر نجیب، صبغت ریاض، شفقت ریاض، علی عمران اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے جملہ فورمز (یوتھ لیگ، ویمن لیگ، سسٹر لیگ) کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان موجود تھے۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹیو باڈی نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ویلبی سنٹر میں ملاقات کی۔ نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزیت کے موضوع پر تربیتی گفتگو فرمائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مختلف جاری منصوبہ جات، تعلیمی منصوبہ جات، جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نصاب کی فراہمی، منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے کی ترقی، منہاج القرآن ڈنمارک کے دفتری ریکارڈ کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن نے آئندہ دو سال کے لیے منتخب منہاج القرآن ڈنمارک کی ایگزیکٹیو ٹیم بھی اعلان کیا۔ آخر میں نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری بھی ہوئی، جس کے بعد چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداروں، قائدین و کارکنان اور وابستگان کو مختلف امور میں اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی دیں۔

  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کوپن ہیگن میں منہاج القرآن کے زیرتعمیر سینڑ ایمگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ایمگر کے صدر یاسر گوندل، جنرل سیکرٹری اسد نذیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو تعمیراتی پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن، ڈنمارک کے زیراہتمام منعقدہ علماء کرام کے ساتھ علمی اور فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ علماء کرام بدلتے حالات کے تناظر میں شرعی احکامات کے متعلق امت کی رہنمائی کریں۔ اعتدال پر مبنی رویوں کو فروغ دینا علمائے کرام کی دینی، قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کو دین کی رہنمائی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق و کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر کے قومی، ملی اور اسلامی ذمہ داری ادا کریں۔ علماء کرام کے وفد میں ڈاکٹر محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک)، پروفیسر محمد سعید احمد چشتی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر البرٹ سلنڈ ڈنمارک)، علامہ حافظ نفیس احمد (ڈائریکٹر ڈانسک ثقافتی ایسوسی ایشن ڈنمارک)، علامہ ماجد خان (امام و خطاب مکی مسجد کوپن ہیگن)، علامہ قاری اسمٰعیل تونسوی (ڈائریکٹر ہوج تاسترپ اسلامک سنٹر ڈنمارک)، علامہ امتیاز علی (امام و خطیب عثمانیہ اسلامک سنٹر امیگر ڈنمارک)، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری (ڈائریکٹر منہاج القرآن امیگر)، حافظ آفتاب احمد رانجھا (امام و خطیب اسلامک سنٹر البرٹ سلنڈ ڈنمارک)، علامہ حافظ عتیق ہزاروی (ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلبی)، علامہ حافظ ظہیر احمد (منہاجین)، علامہ محمد ابرار ظفر (منہاجین)، قاری محمد ندیم اختر (ہیڈ حفظ و ناظرہ منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) اور حمزہ یوسف (جنرل سیکرٹری پبلیکیشن MEC) شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور بھی موجود تھے۔
  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھ ویسٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور نے NEC کی نئی ٹیم کا اعلان کیا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منتخب ہونے والے نئے ذمہ داران اور ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی اور جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔

اٹلی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا 4 روزہ تنظیمی دورہ

اٹلی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر اٹلی پہنچے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے اٹلی دورہ کے دوران مختلف شہروں میں اسلامک سنٹرز کا وزٹ، پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی، ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ورکرز کنونشنز میں شرکت کی اور مختلف شہروں میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی تقریبات سے خطاب کیا۔

  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر نووارا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور بعد ازاں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے قائدین رفقاء و وابستگان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔
  • چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے نئے اسلامک سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر کمیونٹی سینٹر بھی ہیں، جہاں دینی علوم و فنون کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سہولت کے لیے کمیونٹی سروسز بھی دی جاتی ہیں۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی، کاروباری شخصیات اور منہاج القران کے رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اعجاز یوسف اعوان، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، میاں عمران الحق، ڈاکٹر چن نصیب، چوہدری اقبال وڑائچ، سرمد جاوید وڑائچ، راجہ ساجد حبیب، فیض عالم قادری، فیصل تارڑ، میاں اشرف، سیف اللہ تارڑ، صوفی محمد عمر حیات، میاں محمد شبیر، عامر سجاد، چوہدری طارق، علامہ مختار احمد قادری، علامہ کاشف احمد، شیخ عمر محمد افضل اور چوہدری ریاض کے علاوہ نارتھ اٹلی کی نووارہ، دیزیو، میلان، بریشیاء اور انتظمیہ کی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو، اٹلی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اچھا اخلاق اچھے مسلمان کی پہچان ہے، تربیت کے بغیر حاصل کیا گیا علم نفع بخش نہیں، خود میں حسن اخلاق پیدا کریں، اخلاق سے مراد یہ ہے کہ دوسروں کی برائیوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی ذات کا محاسبہ کیا جائے، اچھے اخلاق والا وسیع النظر، وسیع القلب، وسیع الظرف ہوتا ہے، ادب انسان کو اخلاق کی بلندیوں تک لے جاتا ہے، ادب، عمل اور کردار کے بغیر علم بے فائدہ ہے۔ افسوس آج تعلیمی اداروں میں تعلیمی نصاب تو پڑھایا جاتا ہے مگر اخلاق اور تربیت کی کمی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم اور تربیت کو یکجا کیا ہے۔

ورکرز کنونشن میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو اٹلی علامہ مختار احمد قادری نے چیئرمین سپریم کونسل کو خوش آمدید کہا اور نارتھ اٹلی میں مختلف جاری منصوبہ جات اور اہم تنظیمی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے تنظیمات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی کے 4 روزہ تنظیمی دورہ کے دوران بریشیاء پہنچے۔ جہاں مقامی تنظیم کے قائدین و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ بریشیاء پہنچنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء سٹی کے قائدین و کارکنان اور رفقاء و وابستگان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔
  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بریشیاء اٹلی میں ’’رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورaکی ذات گرامی کائنات کے لیے سراپا رحمت و شفقت ہے۔ حضور نبی اکرمaکی ذاتِ اخلاق عالیہ کا وہ پیکرِاتم تھی، جس کی نظیر پورے عالم میں نہیں ملتی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اپنے خطابات کے ذریعہ محبت و عشقِ رسولa کے اخلاق اور تعلیمات کو عملی فروغ دیا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سماجی، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اور ساؤتھ اٹلی کے ذمہ داران و کارکنان، رفقاء و وابستگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی، قاری مشاق احمد، علامہ مختار احمد قادری، حافظ محمد حسین سلطانی، علامہ طالب حسین، علامہ امتیاز صاحب، علامہ عبدالقادر درویش، علامہ مقصود احمد، علامہ ڈاکٹر توصیف احمد اور علامہ وقار احمد قادری، عمر نعیم جوڑا، عثمان الطاف (فرانس) اور اٹلی کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارپی (اٹلی) میں رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمa کائناتِ انسانی کے وہ عظیم رہبر ہیں، جنہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع چارٹرڈ پیش کیا۔ آقا علیہ السلام کا میثاق مدینہ کائناتِ انسانی کا پہلا امن معاہدہ تھا جو حضورa نے کفار کے ساتھ کیا۔ یہ معاہدہ عالمی قیام امن کی عظیم مثال ہے۔ دنیا کے اس پہلے تحریری دستور میں آقا علیہ السلام نے یہود کے کلچر، ثقافت، مذہب اور سیاست سمیت دیگر شعبوں کو تحفظ دیا۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات محمد علی، سید جمیل شاہ (یونان) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی اور سٹی کارپی کے ذمہ داران و کارکنان، رفقاء و وابستگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض حافظ محمد رئیس قمر ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر کارپی نے ادا کئے۔

کانفرنس کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کارپی کے تنظیمی ذمہ داران کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز پیش کیں۔

  • چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ اٹلی میں ناپولی بھی تشریف لے گئے، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ناپولی پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی ساؤتھ اٹلی کے ذمہ داران نے کے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل کو تنظیمی امور کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جملہ ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات میں چوہدری اقبال وڑائچ، شاہد حمید اعوان، شاہد نصرت، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، محمد احمد، محمد طیب اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔