گلدستہ: نظر کی کمزوری کا علاج

حافظہ سحر عنبرین

سنہرے موتی:

  1. جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔امام ابو حنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ)
  2. جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو۔ (حضرت لقمان علیہ السلام)
  3. اللہ تعالیٰ نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔ (شیخ عبد القادر جیلانی)
  4. بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ (شیخ عبد القادر جیلانی)
  5. دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔(شیخ عبد القادر جیلانی)
  6. تین کام کسی کے دل میں آپ کی عزت کو بڑھاتے ہیں: 1۔ سلام کرنا، 2۔ کسی کو جگہ دینا، 3۔ اچھے نام سے پُکارنا
  7. خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔ (حضرت واصف علی واصف)

سچائی انسانیت کا حسن ہے
جھوٹ دم گھٹنے والا دھوّاں ہے

حکمت کی باتیں

غصّہ قابل ترین انسان کو بے وقوف بنادیتا ہے۔

نادان لوگ دل کا چین لٹا دیتے ہیں دولت کیلئے جبکہ دانشمند لوگ دولت لٹادیتے ہیں دل کے چین کیلئے۔

نظر کی کمزوری کا علاج

چنے بھنے ہوئے آدھا کلو، بادام ایک کلو، خشک دھنیا آدھا کلو، سونف آدھا کلو، سفید مرچ ایک چھٹانک، چھوٹی الائچی ایک چھٹانک، کوزہ مصری حسب ضرورت

ان سب چیزوں کو گرینڈ کر کے مکس کر لیں اور صبح نہار منہ دو چمچ ہمراہ ایک کپ دودھ استعمال کریں۔

ان شاء اللہ افاقہ ہو گا۔

سیب کے چھلکے کے فوائد:

چائے پاکستان میں عام مشروب بن چکا ہے۔ دن رات کوئی وقت ایسا نہیں جب چائے دستیاب نہ ہو۔ پاکستان میں دودھ پتی والی چائے کا رواج ہے جو زیادہ فائدہ مند نہیں۔ البتہ پھلوں اور جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی چائے نوش کی جائے تو اس کے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مثلاً جسمانی طور پر کمزور افراد اور بوڑھے، اور ٹائیفائیڈ کی کمزوری میں مبتلا افرادیا پھر جوڑوں کے درد کی وجہ سے پریشان رہنے والے لوگ سیب چھلکوں کی چائے پیا کریں تو ان کی سوچ سے بھی زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ سیب کے چھلکے اکثر ضائع کر دیئے جاتے ہیں۔حالانکہ ان میں بھی غذائیت، لذت اور بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔ ان کو تازہ یا خشک حالت میں کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر چائے تیار کرلیں۔ اگر دودھ اور چینی کی بجائے شہد اور لیموں کا رس ملا کر نوش فرمائیں تو اور بھی مفید ہے۔ اس طرح بنا کر نزلہ، زکام، ضعفِ دماغ، کھانسی اور ہچکی کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

شیر مال بنانے کا طریقہ

اجزاء:

میدہ دو کپ، نمک 3/4چائے کا چمچہ، کاسٹر شوگر ایک کھانے کا چمچہ، کھویا آدھا کپ، خمیر دو چائے کے چمچے، کیوڑا ایک چائے کا چمچہ، گھی تین کھانے کے چمچے، کریم تین کھانے کے چمچے، انڈا ایک عدد، فل کریم ملک پاوڈر چار کھانے کے چمچے، نیم گرم پانی ڈو بنانے کے لئے، تِل حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک پیالے میں دو کپ میدہ،3/4 چائے کا چمچہ نمک ایک کھانے کا چمچہ کاسٹر شوگر ،آدھا کپ کھویا ،دو چائے کے چمچے خمیر ،ایک چائے کا چمچہ کیوڑا ،تین کھانے کے چمچے گھی ،تین کھانے کے چمچے کریم ،ایک عدد انڈا اور چار کھانے کے چمچے فل کریم ملک پاوڈ ر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب نیم گرم پانی سے گوندھ کر نرم ڈو بنالیں اور تھوڑی دیر پھولنے کے لئے رکھ دیں ،یہاں تک کہ وہ ڈبل ہوجائے۔ اب اسے مزید گوندھ کر اس کے تین سے چار پیڑے بنالیں۔ پھر ہاتھ سے پھیلا کر کواٹر سائز پلیٹ میں پھیلا دیں۔ اس کے بعد ٹر ے پر ڈو ڈال کر کانٹے کی مدد سے نشان لگائیں اور 45 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اسے دودھ کے ساتھ برش کر کے حسبِ ضرورت تِل چھڑک دیں۔ پھر اسے بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے 200cپر بیک کریں۔ پھر آخر میں دودھ سے برش کر کے فوائل سے کور کریں ،کھانے کے وقت سرو کریں۔

تندوری چائے:

اجزاء:

دودھ 3کپ، پانی 1کپ، الائچی 2عدد

سونف 1چوتھائی چائے کا چمچ، دار چینی 1، ادرک سلائیسیز 1چائے کا چمچ، چائے پتی 4-5چائے کے چمچ، نمک 1چوتھائی چائے کا چمچ، شکر 4-5چائے کے چمچ، پتی 4-5چائے کے چمچ

ترکیب:

مٹی کے برتن کو تیز آنچ پر اچھی طرح تقریباً 15-20 سیکنڈ تک گرم کریں۔

دوسرے چولہے پر دودھ ، پانی اور الائچی ڈال کر ابال لیں۔

اب اس میں باریک کٹی ادرک، دار چینی ، سونف، شکر اور چائے کی پتی ڈال کر ابال لیں۔

اب 5، 6 منٹ تیز آنچ پر چائے کو اچھی طرح پھینٹیں اور چھان لیں۔

اس کے بعد مٹی کے برتن کو کسی گہرے برتن میں رکھیں اور گرم چائے کو تیز گرم مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ تندوری چائے تیار ہے۔

پراٹھا سینڈوچ بنانے کا طریقہ:

اجزاء:

میدہ 500گرام، کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ، نمک 1چائے کا چمچ، چکن قیمہ 500گرام، ٹماٹر 1عدد، پیاز 1عدد، ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ، کالی مرچ 1چائے کا چمچ، شملا مرچ 1کپ، ذیرہ 1 چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ، تازہ دھنیا آدھا کپ، مایونیز 3کھانے کے چمچ، چِلی گارلک سوس 3کھانے کے چمچ، سوس فلنگ کے لئے، مایونیز 1کپ، مسٹرڈ پیسٹ 2کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، موزریلا چیز حسبِ ضرورت، چیڈر چیز حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں۔

اب اس میں چکن قیمہ اور مصالحے ڈال کر تین سے پانچ منٹ پکائیں۔

پھر اس میں پیاز، شملا مرچ، سبز مرچیں، مایونیز اور چِلی گارلِک سوس ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔