ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورۂ سندھ

رپورٹ: مظہر محمود علوی

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ماہ فروری 2024ء میں سندھ کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے کراچی کے شہری و دیہی علاقہ جات میں مختلف کانفرنسز، ورکرز کنونشنز، بار کونسلز اور یونیورسٹیز میں لیکچرز دئیے۔ علماء و مشائخ سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام کانفرنسز سے خطابات کئے۔ چیئرمین سپریم کونسل کا دورۂ سندھ 6 دنوں پر مشتمل تھا۔ اس دوران انہوں نے 19 پروگرامز اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے دورۂ سندھ کے دوران تصوف اور تعلیمات صوفیاء کے حوالے سے سیہون شریف، کریم آباد شریف اور لاڑکانہ میں صوفی کانفرنسز اور مشائخ عظام کے ساتھ بھرپور علمی و فکری نشستیں منعقد کیں۔ آپ نے سیہون شریف میں منہاج ایجوکیشن کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا اور درگاہ سخی لال شہباز قلندر، رحمت پور شریف، قمبر شریف، مشوری شریف، درگاہ پیر ذاکری سکرنڈ نواب شاہ اور درگاہ فیض ہاشمی کریم آباد میں حاضری دی اور مشائخ عظام سے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے والد گرامی کےعرس کی تقریب میں بھی بطور خاص شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دورہِ سندھ کے سلسلے میں تحریک اور اس کے جلہ فورمز کی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے اور دورے کو مثالی بنانے کے لئے ایک نئی مثال قائم کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم محترمہ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ زونل ناظمہ سندھ، محترمہ ام حبیبہ اسماعیل مرکزی ناظمہ زونز اور محترمہ صائمہ نور صاحبہ اس دورہ میں شامل تھیں۔ سید مبشر علی زیدی، حفیظ اللہ بلوچ، ایڈووکیٹ کلیم جٹ، فیض ہاشمی، حاجی تصدق میمن، میر سیف اللہ خان بھنگرانتظامات میں پیش پیش رہے۔

چیئرمین سپریم کونسل کے اس دورہ سندھ کے باعث تنظیمی و دعوتی تحرک پیدا ہوا اور کارکنوں میں ایک نئے جذبے اور ولولے نے جنم لیا۔

  • حیدر آباد میں شیخ الاسلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے کارکنان کو نصیحت کی کہ اس پرفتن دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور اپنے آپ کو اللہ والوں کے ساتھ جوڑ کر رکھیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے بھرپور دورۂ سندھ کا اہتمام اور انتظام کرنے پر نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی کی محنت اور کاوش کو بے حد سراہا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا دین، ایمان، اعتقاد اور نظریات محفوظ رہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں، بزرگان دین، اولیاء اور صلحاء کی صحبت اختیار کرنا ہوگی۔ شیخ الاسلام کی صورت میں اللہ رب العزت نے ہمیں اس دور کا مجدد عطا کیا ہے۔ اب یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ان کے دست و بازو بنیں اور مصطفوی تعلیمات کو ہر گھر تک پہنچائیں۔

اس تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ مظہر محمود علوی، پیر غلام مجدد سرہندی، پیر غلام اکبر، فقیر علی اکبر، علامہ فاروق سومرو، حفیظ اللہ بلوچ، ڈاکٹر مسعود جمال پاکستان پیپلز پارٹی، سید علی محمد شاہ، کامران پرویز، مٹھل انصاری، سید مشرف علی شاہ، سردار پرکاش سنگھ، سید مبشر علی زیدی، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، صائمہ نور، نسرین جمشید، فوزیہ ارشاد سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران حیدرآباد اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے اور معزز مہمانوں کو سندھی ثقافت کی پہچان اجرک پیش کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام نواب شاہ میں حامد علی کلب میں 27فروری کو عظیم الشان شیخ الاسلام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ نے ریاستِ مدینہ میں ایک اُمت کا تصور دیا۔ آج اُمت کو وحدت کی چھتری تلے جمع کرتے ہوئے پھر سے اُمتِ واحدہ کی صورت اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے نصیحت کی کہ اگر آپ منہاج القرآن کے ممبرہیں اور شیخ الاسلام کی تعلیمات سے جڑے ہوئے ہیں تو پھر ہر قسم کے تفرقہ، انتہا پسندی سے بچیں، امن کا پیکر بنیں اور اخوت و محبت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، ڈویژنل امیر جماعت اسلامی سرور احمد قریشی، علامہ محمد اسلم نوری راہنما جماعت اہلسنت، حفیظ بلوچ، پیر بابا فضل نور قادری، خلیفہ مقصود نقشبندی، حافظ حامد نقشبندی، علی اسد اللہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر کاشف، ارشاد سلطان، عمران بھائی، علی قریشی، مشتاق علی قائم خانی، مصطفےٰ علی کریم قادری، محمد حسن قادری، ذکاء الدین، محمد رمضان بھٹی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نائب ناظم اعلی منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں تحریک منہاج القران اور اس کی عظیم قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی یہ تعلیمات ہیں کہ اسلام کا تصور اعتدال و توازن معاشرے میں عام کیا جائے اور یہی اسلام کی تعلیمات میں ایک بنیادی پیغام ہے۔

  • تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آڈیٹوریم ہال پائلٹ سکول لاڑکانہ اور علماء و مشائخ عظام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام منبرِ رسول ﷺ سے بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور اتحادِ اُمت کا درس دیں۔ یہ وقت اتحاد و اتفاق سے کام کرنے کا ہے۔ اُمت مسلمہ کو متحد کرنا علماء کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات سے تعلق ومحبت اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبہ کیلئے رحمت و برکت حاصل کرنا ہوگی تاکہ دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی امن کا دشمن ہمارے اتحاد، یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کو پارہ پارہ نہ کر پائے۔

اس موقع پر میر سیف اللہ خان بھنگر، علی قریشی، غلام مصطفی، یونس دھامرہ، امجد پھنور، سید حفیظ اللہ شاہ، بلوچ، عبدالعزیز شیخ، سید سجاد شاہ، مہمانان گرامی میں سید اظہر شاہ جیلانی، خادم حسین قادری، دیدار علی سومرو، کاظم عباسی، سید عطاء اللہ لک یاری، پیر سید محمد رفیع اللہ شاہ درگاہ رحمت پور، علامہ پیر غلام مجتبیٰ شاہ جیلانی، پیر محمد بھورل شاہ جیلانی، پیر محمد شاہ بخاری اور نزیر احمد سولنگی نے چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا۔

  • چیئرمین سپریم کونسل نے قائد ڈے کے سلسلے میں بھان سید آباد میں ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران اُم حبیبہ اسمٰعیل، عائشہ مُبشر، صائمہ نور سمیت مقامی ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی۔
  • ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کے موضوع پر محترم چیئرمین سپریم کونسل کی حالیہ دورہ سندھ کے موقع پر 5 تقاریب منعقد ہوئیں جن میں 50 نامور علمی شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ شرکائے تقاریب نے مفصل تحقیق پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو شاندار الفاظ میں مبارکباد دی اور اس کتاب کو اُمت مسلمہ کا بیش قدر علمی اثاثہ قرار دیا۔
  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت کے خاتمے کیلئے دستور مدینہ کے آرٹیکلزسے استفادہ کیا جائے۔ میثاق مدینہ واحد ڈاکومنٹ ہے جو کرہ ارض کا پہلا تحریری دستوربنااور یہ دستور خاتم النبینﷺ کی قیادت اور سرپرستی میں تحریر کیا گیا۔ اسی دستور سے ریاست مدینہ تشکیل پائی اور دنیا کو پہلی باراسلامی، جمہوری، سیاسی، معاشی اصول میسر آئے اور انسانیت فلاح عامہ اور بین المذاہب رواداری کی اقدار سے روشناس ہوئی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد کے صدر کے جی لغاری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فیصل مغل ایڈووکیٹ، محمد یوسف راپوٹو ایڈووکیٹ نے چیئرمین سپریم کونسل کا استقبال کیا اور انہیں شاندار خطاب پر مبارکباد دی۔تقریب میں صدر کے جی لغاری جنرل سیکرٹری فیصل مغل، نائب صدر عمران آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری نورین شیخ، سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایاز حسین، سینیئر ایڈوکیٹ محمد یوسف راہ پوٹو، مفتی مکرم خان قادری، سید ظفر اقبال شاظ، حفیظ اللہ بلوچ، سید کامران پرویز، سید مبشر شاہ، وقار یونس قادری، مشتاق احمد قائم خانی، باجی ام حبیبہ اسماعیل، باجی عائشہ مبشر اور باجی صائمہ نور شریک تھیں جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • ڈسٹرکٹ بار کونسل نواب شاہ میں شاندار تقریب رونمائی ہوئی جس میں کلیم جٹ ایڈوکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد ایاز علی گوپانگ ایڈووکیٹ، نائب صدر خالد حسین سرھیو ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا چنہ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری جی ایم خاصخلی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری سکندر علی کیریو ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری شبانہ نورین ایڈووکیٹ، محمد کلیم جٹ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی حفیظ اللہ بلوچ، علی قریشی، مشتاق احمد قائم خانی، کاشف قادری، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر نگہت نے شرکت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے نواب شاہ میں اعلیٰ عدالتی افسران اور ججز سے بھی ملاقات کی اور دستور مدینہ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
  • دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کے تصور کے موضوع پر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ میں بھی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی، ڈاکٹر سلمان بشیر (ڈینFST) سہیل اسلم، ڈاکٹر تانیہ لغاری، ڈاکٹر انیقہ، منظور علی سیال نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
  • چیئرمین سپریم کونسل نے اپنے دورۂ سندھ کے موقع پر لاڑکانہ پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت پیغمبری پیشہ ہے، صحافی سوسائٹی کی آنکھ اور کان ہیں، حق بات سننا اور پہنچانا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مرتضیٰ کلورو، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، جنرل سیکرٹری پریس کلب نوید لارک، انیس علی قائم خانی، علی قریشی، سیف اللہ خان بھنگر ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔
  • چیئرمین سپریم کونسل نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس سیہون شریف کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ کمپلیکس 2 ایکڑ پر مشتمل ہے جہاں سکول، مسجد، کالج، فنی و تکنیکی تعلیم کا سنٹر اور منہاج القرآن کا اسلامک سنٹر تعمیر ہوگا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، پیر کرم اللہ الٰہی المعروف دلبر سائیں سجادہ نشین درگاہ فضل آباد شریف ماتلی، پیر علی نواز ہاشمی درگاہِ فیض ہاشمی کریم آباد شریف سمیت دیگر علماء کرام اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)