پچھلے کچھ سالوں کے موازنے میں اگر اب اشیائے خردونوش کی دکانوں میں خریدی جانے والی اشیاء کا اعداد و شمار نکالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عوام میں بیجوں کی خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ ان بیجوں کے فوائد اور طریقہ استعمال پر بات کرتے ہیں۔ یہ تمام بیج، میوہ جات کا بہترین نعم البدل بھی ہیں اور یہ قیمت میں بھی کم ہیں۔ یہ تمام بیج سوپ، سینڈوچ، سمودھی، سیلٹز، دلیہ وغیرہ میں استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ ان میں سے کچھ پانی کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ تین وجوہات سے ہمارے لیے نہایت صحت افزاء ہیں۔ ایک تو یہ ہمیں پروٹین دیتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان میں ریشہ یعنی فائبر موجود ہوتا ہے تیسرا ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں اور یہ تمام اجزاء آنتوں اور معدے کی صحت کے لیے بہترین ہیں اور ہماری %80 قوت مدافعت صحت مند آنتوں کی بدولت ہوتی ہے۔
1۔کدو کے بیج (Pumpkin Seeds):
ان کو مختلف کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ روسٹ کرکے بھی کھاسکتے ہیں۔ کدو کے بیجوں میں آئرن، کوپر، زنک، وٹامنk موجود ہوتا ہے۔ زنک ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی اہم قرار ہے اور آئرن ہماری کمزوری کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے اس کے علاوہ ان میں Magnesium بھی موجود ہے جو نیند کو بہتر کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔ اس کے علاوہ دل، ہڈیوں اور بلڈ پریشر کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
2۔ تل (Seaseme Seeds):
یہ ہمارے اندر ٹرائگلسرائڈ (Triglyceriade) کو کم کرنے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں۔ ٹرائیگلسرائڈ کی بڑھتی مقدار ہمارے دل کے لیے مضر صحت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں Vitamin B1,3,9 موجود ہوتا ہے جو ہمارے بال، جلد اور آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
3۔ السی کے بیج (Flax seeds):
السی کے بیج وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان میں Lignins موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک طرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں اور کچھ کینسرز کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
4۔ سورج مکھی کے بیج (Sunflower Seeds):
ان بیجوں میں ایسے جزو موجود ہیں جو آپ کا موڈ بہتر رکھنے میں کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیج دل کی صحت اور کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں بھی مفید ہیں۔
ان تمام مندرجہ بالا تحریر کیے بیجوں میں سے کسی ایک کا بھی استعمال پورے دن کے Omega3 Fatty acids کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ 1 کھانے کے چمچ سے زیادہ ایک دن میں استعمال نہ کریں اور ایک وقت میں یا ایک دن میں کسی ایک ہی بیج کا استعمال کریں۔