اسلاف کے سنہری اقوال:
حضرت سفیان الثوری رحمہ اللہ کہتے ہیں:
علم، عمل کے دروازے پر دستک دیتا ہے، اگر عمل کا دروازہ کھل جائے تو علم اندر داخل ہو جاتا ہے اگر کوئی جواب نہ آئے تو یہ(علم) واپس چلا جاتا ہے۔
اگر دنیا فنا ہونے والے سونے کی ہوتی اور آخرت لازوال ٹھیکرے کی، تو لازوال ٹھیکرے کو فانی سونے پر ترجیح دینا واجب ہوتا۔ (مالک بن دینار رحمہ اللہ)
لوگوں سے ان کی عقل کے مطابق بات کیا کرو، ورنہ ان میں سے بعض کے لیے یہ بات فتنہ بن جائے گی! (سیدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ)
اے اللہ! تو نے مجھے اس اپنے کرم سے اسلام کی دولت سے نوازا حالانکہ میں نے اس کو بھی طلب بھی نہیں کیا تھا۔ اے اللہ! مجھے جنت الفردوس عطا کرنا، اے کریم جب کہ اب میں تجھ سے اسکا سوال بھی کر رہا ہوں۔ (امام شافعیؒ)
بسا اوقات بد ترین ماضی کے حامل بہترین مستقبل تشکیل دیتے ہیں"(سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ)
صحت مند زندگی گذاریں:
1۔ نہار منہ ایک دیسی لہسن کی پھلی دو ٹکڑے کر کے پانی سے نگل لیں
2۔ ناشتے میں دہی کا استعمال لازمی کریں
3۔ ناشتے کے وقت ایک آملہ ایک سیب کا استعمال کریں
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں
5۔ دن میں بارہ گلاس پانی پینا چاہیے۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ اور اسپغول چھلکا کا استعمال کریں
7۔ ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی
- تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔ زیادہ نہ لیں انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ تھوڑی شکر اور آدھا لیموں ملا لیں۔ ایک دن چھوڑ کر ایک دن استعمال کرنا چاہیے۔
8۔ روزانہ پانچ یا سات کجھوریں رات کو پانی میں ڈال دیں۔ صبح نہار منہ پانی پی لیں اور کجھوریں کھالیں. (درد یاعرق النساء والے کھجور استعمال نہ کریں)
9۔ رات کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے 7 عدد بادام چھیل کر صبح کے وقت کھائیں
10۔ بوتل اور ڈبے والے جوسز ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ ان کی جگہ گھر میں فریش جوسز بنا کر استعمال کریں۔
11۔ روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ یہ عمل بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
12۔ تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔
پیغام زندگی:
زندگی ایک کمزور ڈور کی مانند ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔
جو مختصر گھڑیاں ہمیں نصیب ہیں کوشش کریں کہ انھیں اس انداز میں استعمال کریں کہ آپکی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں۔
بہت سے دکھ ہماری قسمت میں لکھے ہوتے ہیں وہ ہمیں ملنے ہوتے ہیں بعض سچائیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ چاہے ہمیں جتنی بھی ناگوار لگیں مگر ہمیں انہیں قبول کرنا پڑتا ہے۔
انسان ہر وقت خود پر ترس کھاتا رہے۔ اپنی زندگی میں آنے والے دکھوں کے بارے میں سوچتا رہے تو وہ دکھ اس پر حاوی ہو جاتے ہیں پھر اگر اس کی زندگی میں خوشیاں آتی بھی ہیں تو وہ انہیں دیکھ نہیں پاتا سو ہمیشہ شکر گزار رہیے۔
کبھی یوں بھی کر کے دیکھیں کہ جو گُزر گیا اسے بھول جائیں اور جو موجود ہے اس کی قدر کیجئے۔
اور جو آنے والا ہے اس کی اچھی امید رکھیئے، زندگی بہت خوبصورت ہو جائے گی ان شآء اللہ
جو آ دمی وقت کی قدر کرتا ہے تو وقت بھی اس کی قدر کرتا ہے جس نے وقت کی قدر نہیں کی تووقت نے بھی اسے برباد کردیا۔
پُروقار وقت ہمیشہ باقی رہے۔
خوشی جھونپڑی یا محل کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ یہ اللہ کریم کی وہ عطا ہے جو وہ اپنے خوش نصیب بندوں کو جس حال میں چاھے عطا کر دیتا ہے۔
گرمی دانوں کی وجوہات، علامات اور نجات:
وجوہات: گرمی کی شدت اور ہوا میں نمی کی زیادتی سے پسینہ زیادہ آتاہے اور اگر یہ پسینہ جلدی سوکھ نہ جائے تو اپنی تیزابیت کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچاتاہے اور جلد میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے کبھی وہ پھٹ بھی جاتی ہیں۔ جسم پر میل کچیل کے جمنے سے ان نالیوں کے منہ کی بندش کے نتیجہ میں دانے نکلتے ہیں گرمی میں نکلنے والا ہر دانہ پسینہ نکالنے والی ایک نالی کے منہ کی رکاوٹ کا مظہر ہے۔
علامات: چھوٹے چھوٹے ان گنت دانے، جو جلد کی سرخی، خارش اورجلن کا باعث بنتے ہیں اور کپڑوں کی رگڑ سے ان میں مزید اضافہ ہوتاہے۔ چھوٹے بچوں میں چہرہ، گردن، ہاتھوں اور ٹانگوں میں زیادہ دانے نکلتے ہیں جو بچوں کو اضطراب میں مبتلا کردیتے ہیں۔ موسم خوشگوار ہو یا بارش ہوجائے تو دانوں کی تعداد اور علامات میں کمی آجاتی ہے۔
گرمی دانوں سے نجات کے ٹوٹکے:
پسینہ کو خشک کرنے کیلئے سوتی، ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے لباس زیب تن کریں۔
ایسے انتظامات کریں کہ پسینہ کم سے کم آئے اور پسینہ کو جلد از جلد خشک کرنے کی کوشش کریں۔
گرمی دانوں کا پاؤڈر لگائیں اس پاؤڈر سے ٹھنڈک کا احساس اور پسینہ جلد خشک ہوجاتاہے۔
گرمی دانوں کے لئے وٹامن سی کی گولیاں وقتی آرام کے لئے بہترین ہیں۔
پھلوں کے سرکہ میں تھوڑا سا پانی ملاکر گرمی دانوں پر لگانے سے فوری آرام آتاہے۔ دن میں ایک سے دو مرتبہ لگائیں۔
میٹھے انار کا جوس اور نہار منہ تربوز کھانا گرمی دانوں سے نجات کے لئے مفید ہیں۔
خواتین اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگائیں اس سے ٹھنڈک کا احساس اور جلن دور ہوگی۔