معمولات ووظائف رمضان کریم

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

1۔ نماز پنج گانہ باجماعت ادا کریں۔

2۔ نماز تراویح پوری با جماعت ادا کریں۔

3۔ نماز تہجد ادا کریں۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ بارہ (12) رکعات ہیں۔

4۔ حتی الامکان فضائل و برکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔ مثلاً:

نماز اشراق: اس کا وقت طلوع آفتاب سے (20) منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ چھ (6) رکعات ہیں۔

نماز چاشت: اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہو جانے پر ہوتا ہے۔ جب طلوع آفتاب اور آغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لیے افضل وقت ہے۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ بارہ (12) رکعات ہیں۔

نماز اوابین: یہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز ہے، جو کم از کم دو (2) طویل رکعات یا چھ (6) مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ ہیں (20) رکعات پر مشتمل ہے۔

5۔ روزانہ خشوع وخضوع کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ عرفان القرآن کی تلاوت کریں۔

6۔ درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں:

درود شریف: اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ

استغفار اَسْتَعَفِرِ الْعَلِيْفِ الْعَظِيْمِ استغفار لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَاتُوبُ إِلَيْهِ

كلمه طيبة لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ

7۔ پہلے عشرے میں ہر نماز کے بعد رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔

8۔ دوسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَآتُوبُ إِلَيْهِ کا ورد میں ایک مرتبہ۔

9۔ تیسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی کا ورد ایک سو مرتبہ۔

10۔ رسول اللہ ﷺ شب قدر میں درج ذیل دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے:

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی چونکہ آخری عشرے کی ہر طاق رات میں کثرت کے ساتھ اس کا ورد کرتے ہیں۔

11۔ اور ہر فرض نماز کے بعد سُبْحَانَ اللهِ، اَلْحَمْدُ لِلهِ، اَللهُ اَكْبَرُ کی ایک تسبیح کریں۔ آیت الکرسی اور مذکورہ بالا استغفار پڑھیں۔ رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے میں کثرت کے ساتھ صدقات و خیرات کو اپنا معمول بنائیں، اور محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کریں۔