تنظیمی، فکری وروحانی سنگِ میل کے 38 سال

ثناء وحید

منہاجُ القرآن ویمن لیگ کا 38واں یومِ تاسیس محض ایک تنظیمی سنگِ میل نہیں، بلکہ اُس فکری و روحانی سفر کی یاد دہانی ہے جس کی بنیاد بانیٔ تحریک، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رکھی۔ آپ نے دین کے ہمہ گیر فہم، علم و تربیت کی ہم آہنگی اور معاشرے میں خواتین کے باوقار، مؤثر اور تعمیری کردار کے واضح تصور کے ساتھ ایک ایسی تحریک کی داغ بیل ڈالی جو وقت کے ساتھ ایک عالمی پیغام میں ڈھل چکی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ تحریک محض دنیا بھر میں اداروں کا نام نہیں، بلکہ فکر، کردار اور خدمت کا وہ تسلسل ہے جو نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔

الفاظ اس احسانِ عظیم کا احاطہ نہیں کر سکتے جو ہم مادرِ تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے لیے اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔ آج تحریک کی صورت میں جو فکری بالیدگی، تنظیمی استحکام اور روحانی ثمرات ہمیں نظر آتے ہیں، اُن کی بنیاد شیخ الاسلام کے ساتھ ساتھ مادرِ تحریک کی بصیرت، دانائی اور بے لوث قربانیوں پر استوار ہے۔ ان کی خاموش جدوجہد، بے مثال استقامت اور مخلصانہ سرپرستی نے ایسی نسل کی تربیت کی جو ایمان میں مضبوط، خدمت میں پیش پیش اور اطاعت و وفا میں اپنی مثال آپ ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ بھی وہ بیج ہے جو انہوں نے برسوں پہلے بویا اور آج وہ ایک تناور شجر کی صورت ثمرآور ہوچکا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں بے حساب اجر عطا فرمائے، صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر سے نوازے، اور انہیں ہم سب کے لیے ہمیشہ ہدایت، حوصلے اور روشنی کا سرچشمہ بنائے رکھے۔ ان کی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنا دے جو نسل در نسل جاری و ساری رہے۔ (آمین) یہ محض خراجِ تحسین نہیں، بلکہ اُن تمام دلوں کی دعا ہے جو بدلے، اُن تمام زندگیوں کی آواز ہے جو سنوریں اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی ان تمام بیٹیوں کا اعتراف ہے جنہیں مقصد، پہچان اور راستہ ملا۔

چراغِ راہ بنیں جن کی دعاؤں کی حرارت

وہی تو نسلوں کے مقدر سنوار جاتے ہیں

کسی بھی تحریک یا ادارے کے یومِ تاسیس کے موقع پر مختلف رہنماؤں اور سینیئر شخصیات کے پیغامات محض رسمی کلمات نہیں ہوتے بلکہ یہ فکری تسلسل، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی سمت کے تعین کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ پیغامات ماضی کی جدوجہد کو حال کی ذمہ داریوں سے جوڑتے اور مستقبل کے سفر کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ بالخصوص یہ کلمات کارکنان کے حوصلے کو جِلا بخشتے، ان کے عزم کو مضبوط کرتے اور انہیں اس عظیم مشن سے دوبارہ جوڑ دیتے ہیں جس کی بنیاد اخلاص، قربانی اور مقصدیت پر رکھی گئی ہوتی ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38 ویں یوم تاسیس کے پر مسرت موقع پر مختلف رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے درج زیل پیغامات موصول ہوئے۔

آج تحریک کی صورت میں جو فکری بالیدگی، تنظیمی استحکام اور روحانی ثمرات ہمیں نظر آتے ہیں، اُن کی بنیاد شیخ الاسلام کے ساتھ ساتھ مادرِ تحریک کی بصیرت، دانائی اور بے لوث قربانیوں پر استوار ہے۔ ان کی خاموش جدوجہد، بے مثال استقامت اور مخلصانہ سرپرستی نے ایسی نسل کی تربیت کی جو ایمان میں مضبوط، خدمت میں پیش پیش اور اطاعت و وفا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

’’منہاج القرآن ویمن لیگ کی دینِ متین کے فروغ کے لیے سرگرمیاں قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہیں۔ منہاج ویمن لیگ نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے پوری دنیا میں علم و شعور کے چراغ روشن کیے ہیں۔ میں انہیں 38ویں یومِ تاسیس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی توفیقات میں اضافہ کے لیے دعا گو ہوں۔ ‘‘

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

’’منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کے علم، امن، اعتدال اور رواداری والے پیغام کو عام کر رہی ہیں۔ اصلاح احوال و باطن کے لیے ان کی تبلیغی و تدریسی مساعی اس دور میں قابل تعریف اور قابلِ تحسین ہے۔ اللہ رب العزت ہماری بہنوں کی خدمت دین انجام دینے کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ 38ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ‘‘

خرم نواز گنڈاپور، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل

’’منہاج القرآن ویمن لیگ حضور ﷺ کی تعلیمات اور فروغِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ فروغِ علم و امن اور اصلاح احوال کے لیے ان کی کوششیں ہر اعتبار سے قابلِ تحسین ہیں۔ میں منہاج ویمن لیگ کو 38 ویں یومِ تاسیس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ‘‘

نور اللہ صدیقی نائب ناظم اعلی میڈیا افیئرز

’’منہاج القرآن ویمن لیگ نے علم کے فروغ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے 3 دہائیوں میں جو عملی کردار ادا کیا ہے ایسی محنت اور کارناموں کا کوئی اور غیر سرکاری تنظیم دعویٰ بھی نہیں کرسکتی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ منہاج القرآن کا تعلیم یافتہ نظریاتی چہرہ ہے میں 38ویں یومِ تاسیس پر اپنی بہنوں کو ان کی شاندار خدمت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ‘‘

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری

’’منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامی تعلیمات کو دنیا کے ہر گوشے میں عام کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ منہاج ویمن لیگ نے حضور سیدی شیخ الاسلام کے علمی اَفکار اور نظریات کو پوری دنیا میں اَحسن انداز میں پہنچایا ہے۔ اس عظیم کارنامے پر میں ویمن لیگ کی تمام ماؤں اوربہنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اَجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین‘‘

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر معزز خواتین رہنماؤں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اس یومِ تاسیس کی ایک نمایاں اور خوبصورت پہلو ہیں۔ ان پیغامات میں فکری پختگی، تنظیمی بصیرت اور عملی تجربے کی وہ جھلک نمایاں ہے جو خواتین کی قیادت کو ایک مضبوط، باوقار اور بااثر پیغام دیتی ہے۔ یہ پیغامات نہ صرف خواتین کارکنان کے لیے حوصلہ و رہنمائی کا ذریعہ ہیں بلکہ اس امر کا ثبوت بھی کہ ویمن لیگ کی قیادت شعور، استقامت اور مقصد سے جُڑی ہوئی ہے۔

کسی بھی تحریک یا ادارے کے یومِ تاسیس کے موقع پر مختلف رہنماؤں اور سینیئر شخصیات کے پیغامات محض رسمی کلمات نہیں ہوتے بلکہ یہ فکری تسلسل، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی سمت کے تعین کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ پیغامات ماضی کی جدوجہد کو حال کی ذمہ داریوں سے جوڑتے اور مستقبل کے سفر کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں

Dr. Ghazala Qadri

(President, Minhaj-ul-Quran Women League International)

On this momentous occasion of the 38th Foundation Day of Minhaj-ul-Quran Women League (MWL), I extend my heartfelt congratulations and gratitude to all our members, teams, and supporters across the globe.

This day marks 38 years of unwavering dedication to spreading the message of Deen, empowering women, promoting knowledge and learning, and creating a positive, faith-inspired change in society. All the successes are a the result of your tireless efforts, sincere intentions, and steadfast commitment to the mission of Minhaj-ul-Quran. Each one of you, from local teams to international representatives, has played a vital role in making MWL a platform for women to learn and practice Deen in a moderate way.

As we celebrate this milestone, let us renew our intentions and strengthen our resolve to continue this journey of service with even greater zeal. May Allah (SWT) bless all of you for your dedication and grant us the strength to fulfill our mission with sincerity and excellence.

Mrs. Fizzah Hussain Qadri

On the occasion of the 38th Foundation Day of Minhaj-ul-Quran Women League (MWL), I would like to congratulate and express my deepest gratitude to every member, representative, and supporter of this noble mission.

For 38 years, MWL has stood as a symbol of empowerment, education, and spiritual growth, offering women a platform to not only strengthen their own connection with Deen but also contribute to society as leaders and changemakers. This journey of nearly four decades has been possible because of your commitment, hard work, and faith in our shared vision.

Every milestone we celebrate today is a testament to your dedication and determination to spread the message of Islam in a balanced and impactful way. Whether through dawah efforts, educational initiatives, or community service projects, each of you has left an indelible mark on this mission.

As we commemorate this achievement, let us look forward with hope and purpose. There is still much to do to reach more women, create new opportunities for learning and growth, and strengthen our collective bond of sisterhood.

I pray that Allah (SWT) continues to bless our efforts, accept our services, and grant us the strength and guidance to carry this mission forward for generations to come.

ڈاکٹر شاہدہ نعمانی (سینئر ممبر، منہاج القرآن ویمن لیگ، ممبر سپریم کونسل)

’’عورت معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور کسی بھی معاشرتی نظام میں اس کا کردار نہایت اہم اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔ دورِ حاضر میں خواتین کی تعلیمی و تربیتی، معاشی و معاشرتی، اخلاقی و روحانی نشوونما اور شعور کی بیداری کے حوالے سے منہاجُ القرآن ویمن لیگ ایک منفرد، درخشاں اور قابلِ فخر باب کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس عظیم جدوجہد کا سہرا بلاشبہ شیخُ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سر ہے، جنہوں نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور تعمیرِ شخصیت کے میدان میں انقلابی کردار ادا کیا۔

منہاجُ القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یومِ تاسیس کے پُرمسرت موقع پر میں تمام وابستگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعاگو ہوں کہ ربِ کائنات ہمیں ہمیشہ مشنِ مصطفوی ﷺ کے قافلے کا حصہ بنائے رکھے اور اپنے عظیم قائد کے ساتھ کیے گئے عہدِ وفا کی تجدید کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ‘‘

اپنے قیام کے بعد سے، منہاج القرآن ویمن لیگ امید اور تحریک کی ایک کرن ہے، جو علم پھیلانے، روحانی ترقی کو فروغ دینے اور سماجی اصلاح کو فروغ دینے کے مشن کے تحت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو متحد کرتی ہے۔ اس تنظیم نے ان گنت خواتین کو بااختیار بنایا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر اپنے خاندانوں، برادریوں اور معاشرے میں بامعنی حصہ ڈالیں

محترمہ لبنیٰ مشتاق (سربراہ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ)

’’منہاج القرآن ویمن لیگ چمنستانِ منہاج کا تابندہ ستارہ ہے جو معاشرے کی خواتین کے اندر دین کے فہم، خدمت دین کا جذبہ، مصطفوی معاشرے کے قیام اور شعور کو بیدار کرنے میں ہر لحظہ ہر قدم پر چمکتا نظر آتا ہے۔ عصر حاضر میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی پیروی کا علَم اٹھائے ہوئے بطور خاتون دین اسلام کی آبیاری میں منہاج القرآن ویمن لیگ اپنی مثال آپ ہے دنیا میں اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر میں ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جو اس قافلے (جس کی منزل مکین گنبدِ خضریٰ ہیں) میں شریک ہیں اور اپنے جذبوں کو زندہ رکھتے ہوئے خدمت دین میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ صحبت و تربیت شیخ میں اسی طرح ہمارے جذبوں کو تازگی اور حدت ملتی رہے جس سے خدمت دین اور اصلاح احوال امت کا علم بلند رہے اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی مقبول غلامی نصیب ہو۔ آمین‘‘

حافظہ سحر عنبرین صاحبہ (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ)

’’خالق کائنات کی شاہکار تخلیق انسان ہے مگر کائنات کا حقیقی حسن خاتون (عورت) ہے۔ کائنات میں رنگ و نور خاتون کے وجود سے ہے۔ کائنات کے وسیع کینوس میں منہاج القرآن ویمن لیگ، انسانی تہذیب کی بانی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی تہذیب کی ترقی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا رول انتہائی اہم ہے کہ ان کے ہی دم سے معاشرے میں خوبصورتی اور نفاست کا عنصر ِ احساس جا بجا ملتا ہے۔ انسان کی تاریخ میں ایک صالح معاشرے کی تعمیر و تشکیل اور اس کے ارتقاء کے ضمن میں خواتین نے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا ہے۔ جہد مسلسل، ہمت وحوصلہ، جرأت وفاداری غیرمتزلزل کردار، علم و آگہی اور عمل پیہم کے جوہر سے آراستہ داعیان دین دعوت یہی عظیم مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہیں، منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے بنت سیدۂ کائنات حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے پاکیزہ کردار و عمل، جرات و بہادری اور حق پرستی سے روشنی حاصل کرتے ہوئےخواتین کے بہترین سیرت و کردار کی تشکیل کو ممکن بنایا جارہا ہے، عہدِ رسالت مآب ﷺ میں برپا ہونے والے"مصطفوی انقلاب" کوعہدموجود میں اپنی انفرادی واجتماعی، انفرادئ وخاندانی، دینی و دنیوی زندگی میں نافذ کرنےکی تعلیم دی جارہی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یوم تاسیس پر میں دنیا بھر سے ویمن لیگ کی وابستگان، عہدیداران اور کارکنان کو صد ہا مبارک باد پیش کرتی ہوں اور اس مصطفوی مشن کی ترویج و ترقی کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہوں۔ ‘‘

آئیے ہم اپنی مشترکہ اقدار کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کریں اور خود کو اس عظیم مقصد کے لیے وقف کریں۔ ہم مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جو امن، انصاف اور مساوات کے اصولوں کی عکاسی کرے جیسا کہ اسلام نے سکھایا ہے

عائشہ مبشر (ممبر کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ)

’’منہاج القرآن ویمن لیگ ایک ایسا مینارہِ نور ہے جس نے عصرِ حاضر کے گدلائے ہوئے چشموں کو پاکیزگی عطا کی۔ اس پلیٹ فارم کو معاشرے میں متحرک کر کے نسلِ نو، خواتین اور بچوں کے دلوں کی بنجر زمینوں کو آقا ﷺ کے عشق سے سیراب کر دیا اور اس پلیٹ فارم سے جُڑے ہر فرد کو فکرو نظر کی متانت اور علم و عمل کی ایک ایسی طاقت عطا کر دی جس نے معاشرے میں انہیں علمِ نافع کا ترجمان، عملِ صالح کا پیکر اور معاشرتی تغیر کا پاسبان بنا دیا۔ ‘‘

ثناء وحید۔ ایڈیٹر دُخترانِ اسلام

’’آج کے پر فتن دور میں منہاج القران ویمن لیگ کسی نعمت سے کم نہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے قیام کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کی خواتین پر ایک عظیم احسان کیا ہے۔ منہاج القران ویمن لیگ خواتین کو دینی، روحانی، اخلاقی، معاشرتی اور علمی تربیت فراہم کرنے میں اپنی بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ خواتین کو ان کے حقوق و فرائض اور معاشرتی ذمہ داریوں نیز ہنر سیکھنے کے بارے میں آگہی دینے میں بھی ویمن لیگ کا کردار نمایاں ہے۔ 38 سال پر محیط اس شاندار سفر پر دنیا کے سب سے بڑے تنظیمی نیٹ ورک کے رہبر و رہنما شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ویمن لیگ سے منسلک ہر بہن نیز دُخترانِ اسلام کی ٹیم، قارئین اور رائٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتی ہوں۔ منہاج القران ویمن لیگ کا 38 واں یوم تاسیس بہت مبارک‘‘

صائمہ نور (زونل نگران سنٹرل پنجاب)

’’منہاج القرآن ویمن لیگ وہ منظم پلیٹ فارم ہے جو مجد المٗۃ الحاضرہ حضور شیخ الاسلام مد ظلہ العالی کے ویژن کے تحت دنیا بھر میں مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ دورِ حاضر میں پیغامِ مصطفیٰ ﷺ کی قندیل بن کر خواتینِ معاشرہ کو منزل آشنا کر رہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ منہاج القرآن کا وہ تعلیم یافتہ اور نظریاتی اور روشن چہرہ ہے جو دین کی تعلیمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ہر گوشے میں عام کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین‘‘

محترم نورین علوی (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور)

منہاج القرآن ویمن لیگ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے ایسا منفرد اور بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے منسلک ہو کر زندگی کے ہر گوشے کے متعلق رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

جہاں معاشرے میں عشق رسول ﷺ کے پرچا اور دین اسلام کی اعتدال پسندی، امن، محبت، مزہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے منہاج القران ویمن لیگ کوشاں ہیں وہیں کردارِ زہرہ سلام اللہ علیہا، جرآتِ زینب سلام اللہ علیہا اور حکمتِ عائشہ سلام اللہ علیہا کی بھی اَمین ہے. خدمت دین کی نئ جہات متعارف کروانے کے حوالے سے منہاج القران ویمن لیگ کا جذبہ اور ولولہ ہمیشہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے میں 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القران ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم اور جملہ تنظمیات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک مزید کامیابیاں اور استقامت عطا کرے۔ آمین

نصرت امین (زونل ناظمہ اسلام آباد)

منہاج القرآن ویمن لیگ کا یوم تاسیس ہمارے ایمان اور انسانیت کی خدمت کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔

اپنے قیام کے بعد سے، منہاج القرآن ویمن لیگ امید اور تحریک کی ایک کرن ہے، جو علم پھیلانے، روحانی ترقی کو فروغ دینے اور سماجی اصلاح کو فروغ دینے کے مشن کے تحت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو متحد کرتی ہے۔ اس تنظیم نے ان گنت خواتین کو بااختیار بنایا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر اپنے خاندانوں، برادریوں اور معاشرے میں بامعنی حصہ ڈالیں۔

آج ہم اپنے پیارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی رہنمائی نے ہمارے راستے کو تشکیل دیا ہے۔ ہم ہر اس بہن کی لگن اور محنت کو بھی تسلیم کرتے ہیں جو ماضی اور حال میں اس مشن کا حصہ رہی ہے۔ آپ کی شراکتیں آنے والی نسلوں کے لیے راہیں روشن کرتی رہیں گی۔

آئیے ہم اپنی مشترکہ اقدار کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کریں اور خود کو اس عظیم مقصد کے لیے وقف کریں۔ ہم مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جو امن، انصاف اور مساوات کے اصولوں کی عکاسی کرے جیسا کہ اسلام نے سکھایا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت عطا فرمائے، ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے، اور ہمیں اس مقدس مشن پر ثابت قدم رکھے۔ آمین

نصرت رعنا ڈار (زونل نگران منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی)

مُجَدِّدُ الْمِئَۃِ الْحَاضِرَۃ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی قیادت میں منہاج القران ویمن لیگ مسلم معاشرے میں خواتین کا دینی، ملی، معاشرتی اور علمی شعور اجاگر کرنے میں کوشاں ہے۔ اس جہد مسلسل کے38 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں موجود منہاج القران ویمن لیگ کی وابستگان، کارکنان و رفیقات کو صمیم قلب سے مبارکباد۔

حرا دلبر اعوان (زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب)

ہم اپنے عظیم مربی، رہنما، شیخ اور عظیم قائد کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں منہاج القرآن ویمن لیگ جیسا ہمہ جہت اور مستحکم پلیٹ فارم عطا فرمایا۔ جس کی وساطت سے ہم ایک خطہ ہی نہیں ساری دُنیا میں اسوہ سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور اسوہ امہات المومنین پر عمل پیرا ہوکر علم دین، عشق رسول ﷺ امن عالم اور فلاح انسانیت کے علم تھامے شرق تا غرب مصطفوی معاشرہ کی تشکیل میں سرگرم عمل ہیں۔ ہم پر عزم ہیں کہ ہم امت کی ماؤں کی تربیت کے ذریعے ایک ایسی اعلی کردار اور باعلم نسل پروان چڑھائیں گی جو ہمارے عظیم قائد کے امت مسلمہ کی نشاط ثانیہ کے سنہرے خواب کی تعبیر میں حسینی کردار ادا کریں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی دنیا بھرمیں بسنے والی ذمہ داران، رفقاء وابستگان اور کارکنان بہنوں کو ویمن لیگ کا 38واں یوم تاسیس مبارک ہو۔

ان معزز شخصیات اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کے ان فکرانگیز، محبت بھرے اور رہنمائی سے مزین پیغامات نے اس یومِ تاسیس کی معنویت کو دو چند کر دیا۔ دراصل یہ پیغامات محض الفاظ نہیں بلکہ ایک عظیم تسلسل کی یاد دہانی ہیں، جو علم، تربیت، کردار سازی اور اجتماعی خدمت کے اصولوں پر قائم ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کا یہ سفر خواتین کو فکری پختگی، روحانی بالیدگی اور عملی قیادت کی جانب لے جانے کا سفر ہے، جس میں ہر پیغام ایک مشعلِ راہ اور ہر رہنمائی ایک نیا حوصلہ عطا کرتی ہے۔

آخر میں اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اس عظیم امانت کو اسی خلوص، نظم اور فکری بصیرت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے جس کی بنیاد 38 برس پہلے رکھی گئی۔

چراغِ فکر جلیں گے تو راستے بنیں گے
یہی چراغ ہمیں منزلوں تک لے جائیں گے

اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن کو خلوصِ نیت، استقامت اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔