شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ، دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے 19 فروری کا دن یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ اس دن دنیا بھر میں موجود کارکنان ورفقاء اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ امسال بھی شیخ الاسلام کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئیں۔ جن میں مقامی، ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح کی قیادت نے شرکت کی۔ بیرون ممالک امریکہ، برطانیہ، سپین، جاپان، کوریا، یونان، جرمنی، چلی، دبئی، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ اور دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور اسلامک سنٹرز کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔

قائد ڈے کی مناسب سے منعقدہ کانفرنسز، سیمینارز اور تقریبات میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو تعلیمی، مذہبی، سیاسی، فلاحی خدمات اور امن عالم کے قیام کیلئے فکری و عملی رہنمائی دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اِن تقریبات کے اختتام پر سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے اور شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئی۔ان تمام تقریبات کی تفصیلات اور تصاویر کے لیے www.minhaj.org کا وزٹ کریں۔

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں دعائیہ تقریب کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کوٹ مٹھن شریف سے محترم پیر خواجہ معین الدین کوریجہ، پاکپتن شریف سے محترم پیر احمد مسعود دیوان دیگر مشائخ کرام کے ہمراہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے۔ علاوہ ازیں جملہ مرکزی قائدین، سربراہان شعبہ جات اور سٹاف ممبران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس تقریب میں نامور قوال فیض علی فیضی اور رفاقت علی وہمنوا نے قوالی کی صورت میں نعتیہ اور صوفیانہ کلام پیش کیے۔ محمد افضل نوشاہی، شہباز قمر فریدی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، ظہیر عباس بلالی، امجد بلالی، شہزاد برادران، بلالی برادران، رضا المصطفیٰ و دیگر احباب نے حمدیہ و نعتیہ کلام اور شیخ الاسلام کی خدمات پر مبنی تحسینی کلام پیش کیے۔ اس موقع پر 73ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لئے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ خوبصورت اور پروقار پرواگرام کے انتظام و انصرام پر شیخ الاسلام نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور نائب ناظم اعلیٰ محمد جواد حامد کو خصوصی مبارکباد دی۔ نقابت کے فرائض محترم صفدر علی محسن اور محترم صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے انجام دیئے۔

  • انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگِرہ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف مذاہب اور مسالک کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔تقریب میں شریک مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام کو 73ویں سالگِرہ کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مختلف مذاہب کے راہنماؤں کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کرتے ہیں۔تقریب میں ریورنڈ سلیم کھوکھر، سردار کرپا سنگھ، راہنما پاکستان سکھ گوردوارہ کمیٹی سردار بھگت سنگھ، چئیرمین پاکستان ہندو مندر کمیٹی شری کرشن شرما، مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ حسن رضا ہمدانی، چئیرمین کل مسالک علماء بورڈ علامہ محمد عاصم مخدوم، پروفیسر محمود غزنوی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی طبقات میں ڈائیلاگ کا دروازہ کھولنے کیلئے تحریک منہاج القرآن کی عملی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ جہتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، آغوش کمپلیکس، گرلز کالج، MES، شریعہ کالج، ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، FMRi، انٹرنیٹ بیورو، منہاجینز فورم، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، یوتھ لیگ، علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یونیورسٹی اور دیگر مرکزی شعبہ جات کے زیر اہتمام بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور جملہ مرکزی قائدین اور شعبہ جات کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی، حیدر آباد اور اندرونِ سندھ کا خصوصی وزٹ کیا اور قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں متعدد کانفرنسز اور سیمینارز سے خطاب کیا۔
  • ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہری پور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، حویلیاں، کوہاٹ اور دیگر علاقہ جات کا خصوصی تنظیمی دورہ کیا اور قائد ڈے تقریبات و دیگر پروگرامز میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطابات کیے۔
  • تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئیں جن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطابات کیے۔ ان تقاریب کا انعقاد ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، جھنگ، شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری، اکڑیانوالہ، گڑھ موڑ، چنیوٹ، لالیاں، ظفروال، گکھڑ، ڈسکہ، بجوات، نوشہرہ ورکاں، علی پور چھٹہ، سمبڑیال، منڈی بہاوالدین، گوجرہ، ملکوال اور جڑانوالہ میں ہوا۔جملہ تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے مقامی ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
  • مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے شمالی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ یہ تقریبات ساہیوال، ضلع سرگودھا ساؤتھ، بھکر، جنڈانوالہ، تحصیل کلو کوٹ، پپلاں، ضلع میانوالی،واں بھچراں پی پی 86، میانوالی اور دیگر اضلاع میں منعقد ہوئیں۔ان تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات معروف شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی
  • جنوبی پنجاب کے اضلاع میں شیخ الاسلام کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی اور خطابات کیے۔
  • نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے بلوچستان کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں قائد ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
  • نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی نے سندھ، نائب ناظم اعلیٰ عرفان یوسف نے KPK اور گلگت میں منعقدہ قائد ڈے تقریبات میں خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔